جموں//حکومت نے 12ڈپٹی کمشنروں اور 15ڈائریکٹروں کے تبادلوں کے دوسرے روز متعدداضلاع کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنروں سمیت 43کے اے ایس افسران کے تبادلے عمل میں لائے ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے حکمنامہ کے مطابق سب ڈیویژنل مجسٹریٹ مہورچوہدری محمد یٰسین کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ تعینات کیاگیاہے جبکہ ممبر جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ اجے کمار کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجوری بنایاگیاہے۔ اسی طرح سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کپوارہ محمد یوسف میر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بانڈی پورہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کولگام نذیر احمد خواجہ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اننت ناگ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کشتواڑ امام دین کوریجنل ڈائریکٹرسروے و لینڈ ریکارڈز ڈوڈہ کے اضافی چارج کے ساتھ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈوڈہ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اننت ناگ ریاض احمد صوفی کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کولگام، ریجنل ڈائریکٹر سروے و لینڈ ریکارڈزبارہمولہ کپوارہ محمد اشرف بٹ کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کپوارہ ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنرراجوری چوہدری محمد رشید کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پونچھ،ریجنل ڈائریکٹر سروے و لینڈ ریکارڈزڈوڈہ محمد حنیف ملک کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کشتواڑتعینات کیاگیاہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموں پنکج راج کٹوچ کو ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ اینمل و شیپ ہسبنڈری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ الطاف احمد خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ محمد احسان میر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بسوہلی سنجے گپتا کوڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ شوکت احمد راتھر کو چیف ایگزیکٹو افسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی سونہ مرگ کے اضافی چارج کے ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل،محکمہ دیہی ترقی کے ڈائریکٹوریٹ دفتر جموں میں جوائنٹ ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن ملک زادہ شیرازالحق کوچیف ایگزیکٹو افسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی پونچھ کے اضافی چارج کے ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ،ایڈیشنل سیکریٹری اینمل و شیپ ہسبنڈری کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بسوہلی، جنرل منیجر ڈی آئی سی اننت ناگ بلال خورشید کو ڈپٹی کمشنر اونتی پورہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ فاروق احمد بابا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کپوارہ، رجسٹرار کوآپریٹوسوسائٹیز جموں و کشمیر کے دفتر میںجوائنٹ رجسٹرا ر بینکنگ و فائنانس سندیش کمار کو چیف الیکٹورل افسر جموں و کشمیر کے دفتر میں ایڈیشنل سیکریٹری ،چیف الیکٹورل افسر دفتر جموں وکشمیر کے دفتر میں ایڈیشنل سیکریٹری کرشن لعل کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کالاکوٹ ، چیف ایگزیکٹو افسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی راجوری طاہر فردوس دتا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جموںتعینات کیاگیاہے اور ان کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری شیر سنگھ کو اضافی چارج دیاگیاہے۔اسی طرح سے چیف ایگزیکٹو افسر ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی سونہ مرگ شبیر احمد رینہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال، محکمہ خوراک، شہری رسدات و امور صارفین کے ڈپٹی سیکریٹری کیول کرشن کو سب ڈیویژنل مجسٹریٹ مہور، ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ و کونسلنگ سنٹر سرینگر غلام رسول وانی کو سب ڈیویژنل مجسٹریٹ ڈورو،سیکریٹری سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی طاہر اعجاز کو ڈپٹی ضلع الیکشن افسر کپوارہ، سب ڈیویژنل مجسٹریٹ کالاکوٹ راجیش کمار بسوترہ کو ڈپٹی سیکریٹری محکمہ مکانات و شہری ترقی، ڈپٹی ضلع الیکشن افسر کٹھوعہ چاند کشور شرماکو سب ڈیویژنل مجسٹریٹ چوکی چورہ، سب ڈیویژنل مجسٹریٹ ترال ریاض احمد ملک کو سب ڈیویژنل مجسٹریٹ اوڑی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بارہمولہ محمد عبداللہ ملک کو سب ڈیویژنل مجسٹریٹ گریز، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کا انتظار کررہے اشوانی کمار کو ڈپٹی ضلع الیکشن افسر کٹھوعہ تعینات کیاگیاہے جبکہ سب ڈیویژنل مجسٹریٹ کٹرہ اشوک کمار چوہدری کو چیف ایگزیکٹو افسر کٹرہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج دیاگیاہے۔ اسی طرح سے سب ڈیویژنل مجسٹریٹ چوکی چورہ رویندر شرما کو ڈپٹی ضلع الیکشن افسر رام بن،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جموں سنجے کمار بڈیال کو ڈپٹی ضلع الیکشن افسر ریاسی ، ڈپٹی سیکریٹری مکانات و شہری ترقی پردیپ کمار کو ڈپٹی ضلع الیکشن افسر ڈوڈہ، پروجیکٹ افسر ویج ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی)بارہمولہ غلام محمد بٹ کو پروجیکٹ افسر ویج ایمپلائمنٹ(اے سی ڈی)کپوارہ،ڈپٹی ضلع الیکشن افسر رام بن ظہیر عباس بٹ کو ڈپٹی ضلع الیکشن افسر شوپیاں،ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ چندر پرکاش کوتوال کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جموں، اسسٹنٹ کمشنر کمرشل ٹیکسز جموں گردھاری لعل ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ،سب ڈیویژنل مجسٹریٹ عسر ڈوڈہ ورنجیت چاڑک کو سب ڈیویژنل مجسٹریٹ پاڈر کشتواڑ، سب ڈیویژنل مجسٹریٹ پاڈر کشتواڑ رشی کمار شرما کو سب ڈیویژنل مجسٹریٹ عسر ، سب ڈیویژنل مجسٹریٹ گریز رفیق احمد لون کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بارہمولہ اور پروجیکٹ افسر ویج ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی)کپوارہ یار علی خان کو پروجیکٹ افسرویج ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی)بارہمولہ جبکہ ڈپٹی سیکریٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید نذیر احمد کو سیکریٹری سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی تعینات کیاگیاہے۔
۔64پولیس افسران بھی تبدیل
نیوز ڈیسک
جموں//ریاستی پولیس کے سربراہ کی طرف سے 64پولیس افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے ہیں۔پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کی طرف سے جانے والے ایک حکمنامے کے مطابق آئی پی ایس افسر شیمانبی قصبہ کو اے ایس پی بخشی نگر جموں سے تبدیل کرکے اے ایس پی ہیڈکوارٹر جموں جبکہ ایس ڈی پی او ایسٹ جموں وپن چندرن کو ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر سانبہ تعینات کیاگیاہے۔پولیس حکام نے ڈی وائی ایس پی آئی آر سولہویں بٹالین شکیل الرحمن بٹ کو ڈی وائی ایس پی آئی آر دسویں بٹالین، ایس ڈی پی او اچھہ بل تنویر احمد ڈار کو ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر شوپیان، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر شوپیان عاشق حسین ٹاک کو ایس ڈی پی اواچھہ بل،ایس ڈی پی او سوپور مشکور احمد زرگر کو ایس ڈی پی او پٹن، ڈی وائی ایس پی پی ٹی ایس کٹھوعہ امت ورما کو ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر ،ڈی وائی ایس پی آئی آر گیارہویں بٹالین شبیر احمد کو ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی سی آئی کپوارہ/ہندوارہ،ایس ڈی پی او ایم آر گنج فرقان قادر کو ایس ڈی پی او ویسٹ سرینگر،ڈی وائی ایس پی آئی آر اکیسویں بٹالین اعجاز احمد ملک کو ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر اونتی پورہ، ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی ایس بی راجوری پردیپ کمار کو ڈی وائی ایس پی سیکورٹی جموں، ایس ڈی پی او ویسٹ سرینگر مصدق ماجد باسو کو ڈی وائی ایس پی پی سی آر سرینگر، ڈی وائی ایس پی سیکورٹی جموں ظہیر عباس کو ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر راجوری، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر کشتواڑ افتخار احمد کو ایس ڈی پی او بھدرواہ ، ایس ڈی پی او سمبل عمر اقبال کو ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی ایس بی بارہمولہ، ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی سی آئی جموں ممتاز علی کو ڈی وائی ایس پی جموں وکشمیر آرمڈ پولیس ساتویں بٹالین، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر کرگل ریگزن سندوپ کوانچارج ضلع جیل لیہہ ،ڈی وائی ایس پی آئی آر انیسویں بٹالین شیوالی کوتوال کو ڈی وائی ایس پی اے سی ایچ جی سانبہ،ڈی وائی ایس پی ایس ٹی سی تلوارہ چھبیل سنگھ کو ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی ایس بی جموںجبکہ ایس ڈی پی او بلاور شیوندر سنگھ جموال کو ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی ایس بی جموں تعینات کیاہے۔اسی طرح سے ڈی وائی ایس پی ٹریفک بارہمولہ/کپوارہ رمیض راجہ کو ڈی وائی ایس پی پی سی کریری ، ڈی وائی ایس پی جموں وکشمیر آرمڈ پولیس چوتھی بٹالین (سیکورٹی)امت کمار شرما کو ایس ڈی پی او بخشی نگرجموں، ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی ایس بی جموں رویندر سنگھ کو ایس ڈی پی او بلاور ،ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر اونتی پورہ شہزاد کبیر متوکو ڈی وائی ایس پی پی سی لولاب، ڈی وائی ایس پی پی سی کریری نثار احمد درزی کو ڈی وائی ایس پی پی سی رفیع آباد، ایس ڈی پی او نارتھ جموں ورون جنڈیال کو ڈی وائی ایس پی پرویژن پی ایچ قیو ۔ایس ڈی پی او پٹن راجہ مجید بٹ کو ایس ڈی پی او سوپور جبکہ زیر تبادلہ ڈی وائی ایس پی سیکورٹی کے یو جی امتیاز احمد کو ایس ایس پی سیکورٹی راج بھون کے ساتھ اٹیچ کیاگیاہے۔ مزید ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی ایس بی اودھمپور پارل بھردواج کو ایس ڈی پی او بسوہلی، ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی ایس بی جموں جسونت سنگھ کو ایس ڈی پی او نارتھ جموں، ڈی وائی ایس پی پی سی لولاب فراز حسین شاہ کو ڈی وائی ایس پی پی سی ہندوارہ، ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی سی آئی کپوارہ/ہندوارہ ہلال احمد ہلال کو ڈی وائی ایس پی سیکورٹی کشمیر ،ڈی وائی ایس پی جموں وکشمیر آرمڈ پولیس گیارہویں بٹالین (سیکورٹی)عامرہ نسیم کو ڈی وائی ایس پی ایف ایس ایل سرینگر، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر راجوری شازیہ اختر کو ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی ایس بی راجوری،ڈی وائی ایس پی ٹریفک شوپیان/پلوامہ شیخ مدثر احمد فاروقی کو ڈی وائی ایس پی پی سی بانڈی پورہ،ڈی وائی ایس پی جموں و کشمیر آرمڈ پولیس ساتویں بٹالین کوشین کول کو ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی سی آئی جموں، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر پونچھ محمد نواز کھانڈے کو ایس ڈی پی او گندوہ، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر جموں روہت چڈگل کو ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر اودھمپور، ایس ڈی پی او بسوہلی سنیل سنگھ کو ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی ایس بی اودھمپور،ڈی وائی ایس پی پی سی رفیع آباد محمد ادریس وانی کو ڈی وائی ایس پی ٹریفک بارہمولہ/کپوارہ، ڈی وائی ایس پی پی سی بانڈی پورہ ثاقب غنی کو ایس ڈی پی او سمبل، ایس ڈی پی او بھدرواہ عادل حسین کو ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر کشتواڑ، ڈی وائی ایس پی جموں و کشمیر آرمڈپولیس ساتویں بٹالین نوانگ سیرنگ کو ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر کرگل، ایس ڈی پی او اونتی پورہ پرویز احمد کو ایس ڈی پی او بجبہاڑہ ، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر سانبہ جیون کمار شرما کو ڈی وائی ایس پی آئی آر ساتویں بٹالین، ایس ڈی پی او گندوہ کرشن سنگھ کو ڈی وائی ایس پی پی سی سرنکوٹ، ڈی وائی ایس پی آئی آر ساتویں بٹالین راجندر سنگھ راہی کو ایس ڈی پی او ایسٹ جموں، ڈی وائی ایس پی ایس ڈی آر ایف ایک بٹالین ریاض احمد کو ڈی وائی ایس پی آئی آر تیرہویں بٹالین، ڈی وائی ایس پی سیکورٹی جموں پرشوتم لعل کو ڈی وائی ایس پی اے ایچ جے جموں، ڈی وائی ایس پی سیکورٹی کشمیر فیروز احمد قادری کو ایس ڈی پی او ایم آر گنج، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر جموں حامد حسین کو ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر جموں، ڈی وائی ایس پی آئی آر گیارہویں بٹالین ارشاد احمد کو ڈی وائی ایس پی سی ٹی سی لیتھ پورہ ،ڈی وائی ایس پی آئی آر تیسری بٹالین الطاف حسین کو ڈی وائی ایس پی ایس ڈی آر ایف ایک بٹالین، ڈی وائی ایس پی سی ٹی سی لیتھ پورہ بشیر احمد کو ڈی وائی ایس پی آئی آر گیارہویں بٹالین، ڈی وائی ایس پی انچارج ضلع جیل لیہہ محمد رفیق کو ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی سی آئی ڈوڈہ/کشتواڑ ، ڈی وائی ایس پی پی سی سرنکوٹ ریاض احمد کو ڈی وائی ایس پی سیکورٹی جموں، ڈی وائی ایس پی آئی آر چودھویں بٹالین جوگندر سنگھ کو ڈی وائی ایس پی اے سی ایچ جی اودھمپور، ڈی وائی ایس پی جموں وکشمیر آرمڈ پولیس تیسری بٹالین خورشید احمد کو ڈی وائی ایس پی جموں وکشمیر آرمڈ پولیس نویں بٹالین، ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر اودھمپور زاہد سیف وانی کو ڈی وائی ایس پی ڈی ایس بی جموں، ڈی وائی ایس پی ڈی ایس بی جموں سکھ دیو سنگھ کو ڈی وائی ایس پی پی ٹی سی کٹھوعہ، ڈی وائی ایس پی سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹر محمد اعجاز بٹ کو ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر پونچھ، ایس ڈی پی او بجبہاڑہ راشد اکبر کو ایس ڈی پی او اونتی پورہ اور ڈی وائی ایس پی آئی آر آٹھویں بٹالین یشبیر سنگھ کو ایس ڈی پی او دومانہ جبکہ ڈی وائی ایس پی اے ایچ جے جموں اوشا کھیر کو ڈی وائی ایس پی آئی آر پندرہویں بٹالین تعینات کیاگیاہے۔