حضرت سید منصو ر صاحبؒ کا عرس
بہی باغ ذالڈگر میں مجلس آراستہ
سرینگر//وادی کے بلند پائے ولی کامل قطب الآفتاب حضرت سید منصو ر صاحبؒ کا عرس مبارک کل نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ صبح سویرے ہی قرآن خوانی، خطمات المعظمات، دور و ازکار اور مولود خوانی کی روح پرور مجلس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں اُن کے آستانِ عالیہ واقع بہی باغ ذالڈگر میں عقیدتمندوں کا تانتا بندھا رہا۔ تقریب کی پیش وائی وادی کے معروف عالم الدین علامہ الحاج مولانا شوکت حسین کینگ نے کی ۔تقریب کی صدارت انتظامیہ کمیٹی مسجد شریف سید منصورصاحبؒ اور آستاں عالیہ کے فاروق احمد میر نے کی۔ اس موقعے پر درگاہِ اکملیہ کے سجادہ نشین الحاج ڈاکٹر مقتدر کاملی اور مسجد شریف امام و خطیب حاجی نعمانی صاحب ، جمعیت کے حاجی محمد اشرف عنایتی اور دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔
مولاناہمدانی کا خانقاہِ معلی میں خطاب آج
سرینگر//جموں وکشمیر جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمدہمدانی آج یعنی اتوار 5شعبان المعظم تاریخی خانقاہ معلی میں نمازِ ظہر سے قبل ماہ شعبان کی فضیلت اور لیلتُ البرات کی فضیلت پر بھی وعظ فرمائیں گے اور نمازِ ظہر کے بعد حسب قدیم خطمات المعظمات، دورد و ازکار ، توبہ استغفار اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔
۔5روزہ قومی سارس میلہ
۔ 23مارچ سے کشمیر ہاٹ نمائش گاہ میں لگے گا
نیوز ڈیسک
سرینگر //جموں و کشمیر رورل لائیو ہڈ مشن (جے کے آر ایل ایم)کی مشن ڈائریکٹر روبینہ کوثر نے کل کہا کہ جے کے آر ایل ایم 23 مارچ سے 5 روزہ قومی سارس (SARAS )میلہ کا اہتمام کررہی ہے۔Sale of Articles and Rural Artisan Society کا یہ میلہ کشمیر ہاٹ ، نمائش گاہ سرینگر میں لگے گا۔انہوںنے کہا کہ سارس میلہ ملک کی سب سے بڑی دیہی نمائش ہے جو ایس ایچ جی کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے ذریعہ نسلی خوراک اوردستکاری پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے کے آر ایل ایم سری نگر میں پہلی بار اس پروگرام کا انعقاد کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اس موثر پروگرام کے انعقاد کے لئے مکمل طور پر تیار ہے اس کے علاوہ 5 روزہ قومی میلہ کی کامیابی کے لئے تمام انتظامات کئیگئے ہیں۔انہوں نیمزید بتایا گیا کہ توقع ہے کہ 23ریاستوں کے 138 شرکاء اپنی مصنوعات کی ترویج و فروخت کے لئے اس میلے میں شریک ہوں۔
شعبہ بشریات کے طلبہ دورے پر روانہ
سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کشمیرسٹڈیز نے بشریات کے طلباء کے لئے فیلڈ دورے کا آغاز کیا ہے۔ڈائریکٹر آئی کے ایس اور ڈین اسکول آف سوشل سائنسز پروفیسر ایم وائی گنائی نے فیلڈ دورے کیلئے طلباء کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔فیلڈ دورے کے ایک حصے کے طور پر اساتذہ اور فیکلٹی ممبران کے ہمراہ طلبا وادی کشمیر بھر میں ثقافتی ، مذہبی اور آثار قدیمہ کی اہمیت کے متعدد مقامات کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران طلباء کو کشمیر میں بھرپور ورثہ اور ثقافتی تنوع سے روشناس کرایا جائے گا اور کلاس روم کے مطالعے کے دوران سنجیدہ صلاحیتوں پر عمل کرنے کے اہل بنایا جائے گا ۔پروفیسر گنائی نے کہاکہ 2020 میں یونیورسٹی میں شروع ہونے والے نئے کورسز میں بشریات میں ماہر بشریات میں ایم اے پروگرام بھی شامل ہے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا اظہارِ تعزیت
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فارو ق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے سماجی شخصیت الحاج میاں محمد اسلم ساکن چھانہ پورہ کی نیک سیرت اور پارسا اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے اور اس سانحہ ارتحال پر مرحومہ کے جملہ سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے ٹیلی فون پر سوگوران خصوصاً سابق ایم ڈی ٹرانسپورٹ میاں افضل اور سابق کنزرویٹر میاں جاوید اور مرحومہ کے لائق فائق فرزند میاں عادل کیساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء پارٹی کے نائب صدر صوبہ مشتاق احمد گورو اور یوتھ صدر سلمان علی ساگر نے مرحو مہ کے گھر واقعہ چھانہ پورہ جاکر پسماندگان کی ڈھارس بندھائی اور تعزیت پرسی کی۔