کشتواڑ محکمہ مال کی گمشدہ دستاویزنجی ہاتھوں میں
ضلع مجسٹریٹ کی ایس پی کو معاملہ درج کرنے کی ہدایت
عظمیٰ نیوز
کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے ایس ایس پی کشتواڑ سے ضلع میں گمشدہ مساویوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کو کہا ہے۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے اپنے دورے کے دوران یقین دہانیوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی نے مختلف افسروں سے کام کی پیش رفت کاجائزہ لیا ۔ وزیر اعلیٰ نے دورے کے دوران پوچھال کیمپ گراﺅنڈ کا ناجائز قبضہ ہٹانے کی ہدایت دی تھی ،جس پر جائز ہ لینے کے دوران تحصیلدار کشتواڑ نے بتایا کہ مساوی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ناجائز قبضہ کی نشاندہی نہیں کی جا سکی ہے ۔تاہم ، تحصیلدار نے بتایا کہ یہ ایک پرائیویٹ شخض کے پاس ہے۔تحصیلدا رکے بیان کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی نے ایس ایس پی کشتواڑ سے اصل ریوینیو مساوئیز رکھنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی، تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
چسانہ مہور میں دلدوز واقعہ ،بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل
خانگی جھگڑے کے دوران 43سالہ مہلوک کا سر پتھر سے کچل دینے کا الزام
زاہد ملک
مہور//قریبی گاﺅں چسانہ میں خانگی جھگڑے میں شوہر کی ہلاکت کے الزام میں اس کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جنوری کو 43سالہ محمدقاسم تھلیار چسانہ کے مقام پر مردہ پایا گیا تھا۔ پولیس نے معاملہ کی تحقیقات کے دوران اس کی اہلیہ سبزہ بیگم کو گرفتار کر کے سختی سے تفتیش کی تو اس نے اقبال جرم کر لیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کے ازدواجی تعلقات انتہائی تلخ تھے اور آئے روز جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ یکم جنوری کو دونوں کے درمیان گھر کے باہر گرم گفتاری اور بحث مباحثہ کے بعد خاتون نے مشتعل ہو کر پاس پڑا پتھر شوہر کے سر پر دے مارا جس کے نتیجہ میں اس اس کی موت واقعہ ہو گئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر01/2018 درج کیا ۔اور ایس ڈی پی او مہور مجیب اررحمان نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل د ی جس میں ایس ایچ او چسانہ سب انسپکٹر علی عمران ،انچارج پولیس پوسٹ ٹُلی محمد قاسم شامل تھے جنھوں نے ایس ایس پی ریاسی طاہرسجاد بٹ کی نگرانی میں تحقیقات شروع کر دی ۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران متوفی کی اہلیہ کو حراست کرکے معامہ فوری طور حل کیا۔
پہاڑی علاقوں میں کڑاکے کی ٹھنڈ
لوگوں کو سخت سردی سے مشکلات کا سامنا
ایم ایم پرویز
رام بن //خطہ چناب کے پہاڑی علاقوں میں لوگوں کو سخت سردیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ نسبتاً مربوط گرم آب و ہوا والے رام بن میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت بہت کم ہوگیا ہے ،جو کہ رواں موسم کا سب سے کم درجہ حرارت ہے۔ضلع میں گھنے کہر ہ کی وجہ سے لوگوں کو سخت سردیوں کا مقابلہ کرنا پڑ رہاہے۔رواں موسم سرما کے دوران ضلع میں سب سے کم درجہ حرارت 3ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ ضلع کے پتنی ٹپ۔ سناسر۔ بٹوت میں بھی درجہ حرارت میں بتدریج کمی درج کی گئی ہے۔پورے ضلع میں درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے جبکہ بانہال ،نیل ،گول میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے،جکسی وجہ سے بیشتر آبادی خصوصاً بچوں اور بزرگوں کو گھروں میں محسور ہونا پڑ رہا ہے۔دوکاندار بھی اپنا کاروبار جلد ہی بند کرنے پر مجبور ہیں ۔
بھدرواہ میں 40فروٹیاں برآمد، ایک گرفتار
طاہر ندیم خان
بھدرواہ //بھدرواہ پولیس نے ناجائز شراب کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے ایک شراب سمگلر کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے40فروٹیاں برآمد کیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ اور ایس ڈی پی او بھدرواہ برجیش شرما کی نگرانی میں ایس ایچ او بھدرواہ منیر خان کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی کو نیو بس اسٹینڈ کے قریب ناکہ لگایا اور مشکوک حالات میں گھوم رہے ایک شخض کو روکنے کے لئے کہا ۔ مذکووہ شخص کی تلاشی کے دوران اسکے قبضہ سے ناجائز شراب کی 40فروٹیاں بر آمد کی گئی۔، جسے وہ ایک پالی تھین لفافے میں لے جا رہا تھا ۔ مذکورہ شخض نے اعتراف کیا کہ وہ یہ ناجائز شراب بھیچنے کے لئے لے جا رہا تھا ۔مبینہ ملزم راجندر کمار ولد ائیشر لعل ساکنہ کانڈوسو بھالہ کو موقعہ پر ہی گرفتار کیا گیا اور ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 01/2018 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
خطہ چناب میں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر
روزگار فراہمی میں ترجیح نہ دئیے جانے پر نوجوان خفا
ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن کے بیروز گار نوجوانوں نے پی ڈی پی۔بی جے پی مخلوط سرکار پر ریاستی و مرکزی سرکار کی جانب سے چلائے جا رہے پروجیکٹوں میں بیروز گاروں اور ہنر مند نوجوانوں کے مفاد کو تحفُظ دینے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے ۔انہوںنے الزام لگایا ہے کہا یک طرف تو ریاستی سرکار کے پاس بیروز گاروں کے لئے کوئی ٹھوس پالیسی نہیں ہے وہیں دوسری جانب سرکار بیروز گار نوجوانوں کوبانہال سے کٹرا تک ریلوے لائن بچھانے، ہائیڈرالک پروجیکٹ بی ایچ ای پی چندر کوٹ ،ساولہ کوٹ بشمول جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ کو کشادہ کرنے کے لئے کنسٹریکشن کمپنیوںمیں کام دلانے میں بھی ناکام رہی ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا کہ کنٹریکٹر کمپنیاں مقامی سیاست دانوں کے رشتہ داروں کو ملازمت فراہم کر رہی ہیں،جبکہ بیروز گار نوجوانوں کو کنتریکٹر کمپنیوں سے فقط کھوکھلی یقین دہانیاں دی جارہی ہیں۔ان بیروز گانروں نے مبینہ الزام لگایا کہ کہ انتظامیہ اور پولیس کنٹریکٹر کمپنیوں کے انتظامیہ کے ساتھ ساز و باز کر رہے ہیں جسکی وجہ سے ضلع کے بیروز گار نوجوانوں مایوس ہیں۔
رام بن میں دھوکہ دھڑی
ٹھگ اے ٹیم ایم سے 30ہزار روپے اڑا لے گئے
ایم ایم پرویز
رام بن //پولیس نے رام بن میں قائم ایک اے ٹی ایم سے بعض نامعلوم افراد کی جانب سے ایک لڑکی کے اکونٹ میں سے رقم نکالنے والوں کو گرفتار کرنے کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ایک رفیہ بانو دختر شمس دین ساکنہ چملواس کی جانب سے ایک تحریری شکایت پر پولیس اسٹیشن رام بن میں ایک کیس زیر ایف آئی آر 7/2018درج کیا ہے۔شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ دسمبر کے آخری ہفتہ میں وہ کورٹ روڈ پر نصب اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے لئے گئی ،چنانچہ مشین ٹھیک نہیں تھی تو میں نے دو نوجوانوں سے مدد کی لئے کہا ،تاکہ وہ رقم نکال سکے۔جنھوں نے اس کا فائدہ لیکر اس کے اے ٹی ایم سے پیسے نکلاے اور اساک اے ٹی ایم بھی بدل دیا اور اس طرح سے مبینہ ملزموں نے اسکے اکونٹ سے30,000سے زائد کی رقم نکالی۔پولیس ے اے ٹی ایم کے سی سی ٹی وی کی فُٹئیج کو حاصل کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ وہ فوری طور سے دھوکہ بازقوں کو سلاخوں کے پیچھے کرے گی۔