پینتھرز پارٹی میں نامزدگیاں
اکھڑال، رام سو کے لئے تحصیل و بلاک کمیٹیاں تشکیل
عظمیٰ نیوز
رام بن //جموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی نے ضلع کے تحصیل اکھڑال کے لئے تحصیل اور بلاک کمیٹی کی تشکیل دی ہے۔ پارٹی کے صدر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کمیٹیوں کی تشکیل پارٹی کے ٹریڈ یونین ونگ کے جنرل سیکرٹری و انچارج رام بن نے تشکیل دی ہے، تاکہ پارٹی کو تحصیل اکھڑال میںنچلی سطح پر مستحکم بنیا جا سکے۔تحصیل اکھڑال کمیٹی کی تشکیل درج ذیل ہے:فاروق احمد لاگری تحصیل صدر،رمیش سنگھ، اشرف سوہل، میجر سنگھ بالی ،نائب صدور ، لہر سنگھ جنرل سیکرٹری،مگر سنگھ، میر حُسین، سرجان سنگھ، سیکرٹری، کاکا رام آ رگنائزر، عبدالرشید بالی، راکیش سنگھ کو ممبران بنایا گیا ہے۔ پارٹی نے رام سو بلاک کمیٹی کے عہدہ داروں کے ناموں کا بھی اعلان کیا ہے ،جو کہ درج ذیل ہے:شاہجہاں میرصدر، محمد امین،عبدالقیوم وانی، محمد اشرف،نائب صدور ، اعجاز احمد سوہل جنرل سیکرٹری،نثار احمد کٹوچ، فاروق احمد سوہل، نذیر احمد، ریاض احمد، نواز احمد وانی سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ مظفر احمد سوہیل ، بہار احمد، ظہور احمد، محمد دین ، محمد سفیع وانی، محمد افضل وانی، امتیاز احمدکو ممبران بنایا گیا ہے۔اکھڑال کی بلاک کمیٹی کے عہدہ داروں کی تفصیل درج ذیل ہے رنگیل سنگھ صدر، نذیر احمد، کلدیپ سنگھ ،راجو سنگھ بالی ، سندیپ سنگھ نائب صدور ، عبدالرشیدس کٹوچ آرگنائزر ، امتیاز احمد ،کلدیپ سنگھ، راجو سنگھ بالی،اونکار سنگھ سیکرٹری ، سنجے سنگھ پریس سیکرٹری ۔ پردیپ سنگھ بالی پبلسٹی سیکرٹری ہوں گے۔ اسکے علاوہ رمیش سنگھ، راکیش سنگھ، زاہد اقبال، فیاض احمد، لطیف احمد چودھری ،امتیاز احمد، سنجیت سنگھ، مدثر احمد، محمد گنائی، فاروق احمد گوجر، ارشاد احمد، نواز اذحمد ،ماشکو احمد، محمد ایوب، خلیل احمد، عبدالرشید وانی ،عبدالرشید بالی کو ممبران نامزد کیا گیا ہے۔
چیرجی،کشتواڑ میں طبی کیمپ کا اہتمام
کشتواڑ//فوج کی جانب سے ضلع کے دور دراز علاقہ چیرجی میں پیر کے روز ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،کیمپ کا مقصد اس دور دراز علاقہ کے مریضوں کو گھروں کے پاس ہی طبی خدمت مہیا کرنا کیونکہ ان مریضوں کو معمولی بیماری کے علاج کے لئے کشتواڑ کا رُخ کرنا پڑتا ہے۔اسی مقصد کو مد نظر رکھ کر انڈین آرمی کے ریجمنٹل میڈیکل افسر نے میڈیکل سٹاف کے ہمراہ چیرجی خطہ میںایک طبی کیمپ منعقد کیا۔کیمپ میں لوگوں کی ایک بھاری تعداد نے شرکت کی ۔کل ملا کر کیمپ سے 323 مریض مستفید ہوئے جن میں102 مرد، 97 خواتین اور 124 بچے شامل ہیں۔لوگوں نے فوج کی جانب سے یہ کیمپ منعقد کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی ایسے کیمپ منعقد کرنے کی اپیل کی۔
کٹھوعہ واقعہ کی مذمت
کشتواڑ/ پبلک اویر نس فرنٹ کشتواڑ نے کٹھوعہ میں حال ہی میںایک کمسن لڑکی کے ساتھ ہوئی وحشیانہ زیادتیوں اور قتل کی سخت مذمت کی ہے۔فرنٹ کے صدر شاکر صدیقی نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے اس سلسلہ میں سخت کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے اس فعل میں ملوث مجرموں کو فوری طور سے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دکھ زدہ کنبہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔نیز انہوں نے لوگوں کو خبر دار کیا ہے کہ اہ اپنے بچوں کو اکیلے نہ چھوڑیں۔
آبی بجلی پروجیکٹوں پر کام شروع کرنے کا مطالبہ
کشتواڑ//ضلع کے بیروزگار نوجوانوں سے آبی بجلی پروجیکٹوں پر کام فوری طور سے شروع کرانے کے لئے جدو جہد کے لئے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے چناب ویلی پائور پروجیکٹس ورکرس یونین ضلع کشتواڑ کے چئیر مین جوگیندر بھنڈاری نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ خدانے ضلع کشتواڑ کو 5134 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بخشی ہے جن میںکئیرو کے 624میگا واٹ، پکل کے1000 میگاواٹ،کوار کے540 میگا واٹ،بر سر کے 800میگاواٹ،کرتھائی کے1320میگا واٹ شامل ہیں لیکن بد قسمتی یہ ہے کہ سرکار ان بجلی پروجیکٹوں پر کام شروع کرنے میں ناکام رہی ہے،حالانکہ کئیرو، پکل، کوار اور ریٹل آبی بجلی پروجیکٹوں کے سلسلہ میں پہلے ہی لوازمات پُر کئے گئے ہیں اور مختلف محکموں سے این او سی بھی حاصل کی گئی ہے۔پریس بیان میں انہوں نے ضلع کے بیروز گار نوجوانوں سے متحد ہونے کی اپیل کی ہے ،تاکہ سرکار کو ان بجلی پروجیکٹوں پر کام شروع کرنے کے لئے مجبور کیا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ ان بجلی پروجیکٹوں سے 20000 سے زائد نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے ،جسکی وجہ سے یہ روز گار پیدا کرنے کا ایک اہم شعبہ ہے،خصوصاً ضلع کشتواڑ کے لئے۔
رام بن میں ایس آر ٹی سی بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ
ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن ضلع میں لوگوں نے آر ٹی سی بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع کے طلاب ، ملازمین اور عام لوگوں نے ضلع میں پبلک ٹرانسپورٹ کی قلت کی وجہ سے روڈ ٹرانسپورٹ بس سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی وسعت اور دیگر سہولیات جیسے کہ ضلع بھر میں بھاری پیمانے پر سڑکوں کے رابطہ کی سہولیت کی وجہ سے روزانہ بھاری تعداد میں ملازموں اور طلاب کو سومو اور میھک آٹووں سے سفر کرنا پڑتا ہے اور جو سومو اور میجک آٹووں کا کرایہ نہیں دے سکتے ہیں ، اُنہیں مجبواراً بسوںیا منی بسوں میں سفر کرنا پڑتا ہے ،جو کہ عام طور سے کھچا کھچ بھری ہوتی ہیں جسکی وجہ سے انکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،جسکی وجہ سے اکثر سڑک حادثات ہوتے ہیں اور قیمتی جانوں کا زیاں ہوتا ہے۔ان لوگوں نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ ضلع میں ایس ٓر ٹی سی بسوں کو .شروع کیا جائے،تاکہ لوگوں کو سفر کرنے میں آسانی ہو۔.یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع کے دور دراز علاقوں جیسے کہ تحصیل گول، بٹوت، اُکھڑال، کھڑی علاقوں سے طلاب اور ملازموں کو پبلک ٹرانسپورٹ سے ضلع ہیڈ کوارٹر تک پہنچنے میں دقت آتی ہے ۔علاوہ ازیں ، ضلع میں سیاحت کی کافی گنجائش ہے کیونکہ ضلع میں بہت سے سیاحتی مقامات جیسے کہ گورا گلی، بولنی ٹاپ، مہو منگت، تتا پانی، سناسر وغیرہ ہیں جن کے لئے بہتر ٹرانسپورٹ یعنی کہ ایس ٓر ٹی سی بس سروس مہیا کرکے سیاحوں کو ان مقامات کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے ۔ ان لوگوں نے وزیر ٹرانسپورٹ اور جے کے ایس ٓر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹرسے لوگوں کی یہ دیرینہ مانگ پوری کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ لوگوںکو راحت نصیب ہو۔
عالمی یوم رائے دہندگان
ڈوڈہ میں متعدد تقاریب منعقد ہوں گی
عظمیٰ نیوز
ڈوڈہ //اسٹنٹ کمشنر ریونیو طارق حُسین نائیک کی قیادت میں 25جنوری کو قومی ووٹرس ڈے کی تقریب منانے کے لئے انتظامات کی تیاریوںکا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ تقریب کا آغاز ایک ریلی سے کیا جائے گا جس میں سکولی طلاب اپنے ہاتھوں میں ’’ووٹوں کی اہمیت ‘‘کے بینر اور تختیاں ہاتھوں میں اُٹھا کر ہونگے۔ریلی ڈی سی آفس سے شروع ہوجائے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے سی آر اور ڈی ایس ڈبلیو او ،جو کہ اس سلسلہ میں نوڈل افسر بھی ہیں ، نے الیکٹورل رولوں میں جنسی تفاوت کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ بی ایل اوز، ای آر اوز اور اے ای آر اوز جنھوں نے تن دہی اور لگن سے کام کی ہوگی ،کو ڈی ای او کی جانب سے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اے سی آر نے اس موقعہ پر بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ہدایات کے تحت نوجوان ووٹران کو جنھوں نے 18سال کی عمر پار کی ہو کو ووٹر لسٹوں میں شامل کرنے کے لئے بیداری پھیلانے کے غرض سے الیکٹورل خواندگی کلب تشکیل دئے جائیںگے۔انہون ے 25 جنوری کو مجوزہ تقریب میں شرکت کرنے کی بھی ا پیل کی ،تاکہ دو دراز علاقوں میں بھی الیکٹورل بیداری پیدا کی جاسکے ۔اجلاس میں تحصیلدار ڈوڈہ، سی ای او ڈوڈہ ،ڈی ایس ڈبلیو او کے علاوہ مختلف محضکموں کے افسروں نے بھی شرکت کی
ڈوڈہ و بھدرواہ میں یوم جمہوریہ تقریبات انتظامات کو حتمی شکل
ڈوڈہ //ضلع صدر مقام ڈوڈہ اور سب ضلع بھدرواہ میں 26جنوری کی تقریبات کے بارے میں جائزہ لیا گیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بھوانی رکوال کی قیادت میں ضلع میں یوم جمہوریہ منانے کے لئے اتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں مین تقریب سپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس میں وی آئی پی قومی ترنگا لہرائے گا اور مختلف بیلٹ فورس اور طلاب کے دستوں کی جانب سے مارچ پاسٹ پر سلامی لیںگے، جبکہ موسم ناساز ہونے کی صورت میں تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میںمنعقد ہوگی۔ڈی سی نے سیکورٹی ،صحت و صفائی اورانہوں نے پانی و بجلی سپلائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس سلسلہ میں تمام ضرورری اقدام 25 جنوری تک مکمل کریں، تاکہ یوم جمہوریہ کی تقریب احسن طریقہ سے منعقد ہو۔ انہوں نے ا س سلسلہ میں سینئر افسروں کی قیادت میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دیں، جنکی نگرانی اے ڈی سی ڈوڈہ کریں گے۔انہوں نے ای او میونسپل کمیٹی ڈوڈہ کو قصبہ کی صفائی و ستھرائی ،جاب نظر بنانے اور چراغاں کرنے کی بھی ہدایت دی۔اسی طرح سے دیگر محکموں کو بھی قومی تقریب میں شان و شوکت سے شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں اے ڈی سی پون کمار، اے سی آر طارق حُسین نائیک، سی پی او یوگیندر کٹوچ، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار احمد ، مختلف محکموں کے ایگزیکٹو افروں ،تحصیلدار، سی ای او ،ڈی ایس ڈبلیو او و دیگر افسروں نے بھی شرکت کی۔دریں اثنا اے ڈی سی بھدرواہ اما م دین کی قیادت میں یوم جمہوریہ احسن طریقہ سے منعقد کرنے کے لئے انتظامات کو آخری شل دینے کے لئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں مین تقریب گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول بھدرواہ میں منعقد ہوگی جس میں مہمان خصوصی ترنگا لہرائے گا اور مختلف بیلٹ فورس اور طلاب کے دستوں کی جانب سے مارچ پاسٹ پر سلامی لیںگے، تقریب احسن طریقہ سے منعقد کرنے کے لئے مختلف انتظامات بشمول سیکورٹی ،فسٹ ایڈ، صفاائی، فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز، سیٹنگ انتظامات ،پینے کے پانی اور بجلی سپلائی،ٹرانسپورٹ و ٹریفک باقاعدہ او رانعامات کی تقسیم کاری پر کافی مباحثہ کیا گیا ۔اے ایس پی بھدرواہ ،سی ای او بی ڈی اے، ایس ڈی پی او بھدرواہ ،تحصٰلدار، ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی، بی ڈی او ، ایس ایچ او کے علاوہ دیگر تحصیل افسراں و اہلکاروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
گندو کے جنگلات میں آگ
رفیع چودھری
گندو //بھدرواہ فاریسٹ ڈویژن کے کئی جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے جہاں سینکڑوں کی تعداد میں سر سبز درخت اور پودے جل کر راکھ ہو گئے ہیں وہیں آگ کا دائرہ وسیع ہوتا ہوا کئی دیہات کے قریب پہنچنے لگا ہے جس سے لوگوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ گندو رینج کی کمپارٹمنٹ 84میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور اس پر قابو پانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں، آگ باترہ گائوںتک پھیل گئی ہے ۔ اس جنگل میں بیشتر درخت دیودار کے ہیں جن میں آگ لگ جائے تو بجھانے میں دقت پیش آتی ہے ۔محکمہ جنگلات کے افسران نے بتایا کہ محکمہ کی طرف سے آگ بجھانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور اس بات کو ترجیح دی جارہی ہے کہ اس آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے ۔
گلاب گڑھ میں ڈاکٹروں کی 11اسامیاں خالی
جموں// گلاب گڑھ حلقے میں اس وقت ڈاکٹروں کی 11 اور نیم طبی عملے کی 48اَسامیاں خالی پڑی ہیںجنہیں پُر کرنے کے لئے جلد اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوںنے مزید کہاکہ حکومت دیہی علاقوں کے تمام طبی مراکز میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھاو ا دینے کی وعدہ بند ہے ۔صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے آج قانون ساز اسمبلی میں ممتاز احمد کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ جانکاری دی۔
بھدرواہ اور گندو میں میوہ منڈیاں زیر غور
جموں//بھدر واہ اور گندو میں میوہ منڈیاں قائم کرنے کے اقتصادی امکانات اور دیگر پہلوئوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔باغبانی کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے آج قانون ساز اسمبلی کو دلیپ سنگھ پریہا ر کی طرف سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے جانکاری دی کہ ان مقامات پر فروٹ منڈیاں قائم کرنے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اراضی دستیاب کرائیں۔
این آر ایچ ایم ملازمین کو مستقل کیا جائے: کچلو
گندو// سینئر لیڈر نیشنل کانفرنس و ایم ایل سی کشتواڑ سجاد احمد کچلو نے اپنے ایک پریس بیان میں سرکار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو کہا کہ این آر ایچ ایم کے ملازمین پچھلے ایک ماہ سے لگاتار جموں میں احتجاج کر رہے ہیں لیکن سرکار ان مستقلی کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دے رہی ہے جو ملازمین کے ساتھ ایک بہت بڑی نہ انصافی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سرکار محکمہ صحت عامہ کے ملازمین کے مطالبات کو پورا کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔کچلو نے کہا کہ خط چناب کے کشتواڑ ،ڈوڈہ اوررام بن اضلع کے تمام ملازمین اپنے گھرچھوڑ کر احتجاج میں شامل ہوئے ہیں اور جب کہ ان کے کنبہ کے لوگ سخت مشکلات سے دو چار ہیں لیکن سرکار ان کی مستقلی کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ سرکار کو سب سے پہلے ان ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ لینا چاہے کیوں کہ اس وقت چناب ویلی میں تمام طبی سنیٹروں کے ساتھ ضلع اہسپتالوں میں مختلف بیماروں میں مفلوج لوگوں کو عملہ کی کمی کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے لیکن سرکار نہ عوام اور نہ ہی این ایچ آر ملازمین کی پریشانیوں کی طرف دیکھ رہی ہے ۔کچلو نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان کی مستقلی کا اعلان کیا جائے ۔