محکمہ تعلیم موبائل سائنس لیبارٹریاں قائم کررہا ہے
سرینگر//وادی کے دور دراز علاقوں کے طالب علموں کو سائنس لےبارٹریوںکی سہولےات فراہم کرنے کی غرض سے محکمہ تعلیم نے موبائل سائنس لےبارٹری کو معرض وجود لانے کا پروگرام بناےا ہے تاکہ سائنس لےبارٹری کی عدم موجودگی مےں دوردراز علاقوں کے طالب علموں کو سائنس سے متعلق عملی سہولےات بہم پہنچائی جائےں۔ ان باتوں کا اظہار ڈائرےکٹر سکول اےجوکےشن کشمیر ڈاکٹر جی اےن ایتو نے کےا۔ ناظم تعلیم نے کہا کہ سائنس کی ترقی کے حوالے سے محکمہ تعلیم کی طرف سے کئی اقدامات کئے جا رہے ہےں جن مےں سکولوں کی سائنس لےبارٹریوںکو موجودہ تقاضوں کے مطابق بنانا، ہربل باغات کا قےام اور طالب علموں کو پرےکٹکل کی معقول سہولےات بہم پہنچانا شامل ہےں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپ منعقد کرنے سے طالب علموں کو سائنس کی طرف رحجان بڑھانے مےں مدد ملے گی۔ ورکشاپ کے دوران پہلے سےشن کی صدارت سائنس ٹیچرس اےسوسی اےشن کی چیئر پرسن اور اےسوسی ایٹ پروفےسر نےشنل انسٹیچوٹ آف ٹےکنالوجی حضربل ڈاکٹر سیمیں رُباب نے کی۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو سائنس کی طرف مکمل طور راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں مےں سائنس کا رحجان بڑھانے کے لئے زےادہ سے زےادہ پرےکٹکل سے کام لےنا چاہئے اور اےسے پروگراموں اور ورکشاپوں مےں لڑکیوں کی شرکت کو بھی یقینی بناےا جانا چاہئے۔
ڈورو امتحانی مراکز کھنہ بل منتقل
سرینگر//اننت ناگ انتظامےہ نے 24مارچ کو 12وےں جماعت کے طے شدہ امتحانات کے لئے ڈورو تحصےل مےں قائم امتحانی سےنٹروں کو سےکورٹی صورتحال کے پےش نظر ڈائٹ کھنہ بل منتقل کےا ہے ۔اس دوران چےف اےجو کےشن افسر اننت ناگ نے ڈورو کے امتحانی سےنٹروں کی کھنہ بل منتقلی کی تصدےق کر تے ہو ئے بتاےا کہ ان طلبا ءکے لئے الگ سے امتحان کے لئے تارےخ طے کی جائے گی جو امتحان مےں حصہ نہےں لے پائےں گے ۔
ڈاڈسر ترال میں شجر کاری تقریب
ترال/سید اعجاز/ماڈرن پبلک ہائی سکول ڈاڈاسر ترال میں شجر کا ری کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال ریاض احمد ملک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ تقریب کے دوران حالیہ دسویں جماعت کے امتحان میں بہتر کار کرد گی دکھانے والے طلاب میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔
سرینگر میں شجر کاری مہم کا آغاز،مختلف اقسام کے500 پودے لگائے گئے
سرینگر//جنگلات ، صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرو ل ، پشو و بھیڑ پالن ، ماہی پروری اور امداد باہمی کے وزیر مملکت میر ظہور احمد نے آج زیٹھ/یار سرینگر میں ایک بڑی شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقعہ پر مختلف اقسام کے500 پودے لگائے گئے ۔ اس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ شنکر آچاریہ سمیت زبر ون پہاڑیو ں میں عنقریب ساڑھے تین لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ شہروں کو صاف ستھرا اور سر سبز بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس ضمن میں پہلے ہی کئی اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔میر ظہور نے کہا کہ ماحولیات کے مختلف پہلوﺅں کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کے لئے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا چاہئے ۔انہوں نے طلاب پر زور دیا کہ وہ آگے آکر ماحولیات کو تحفظ دینے کے پیغام کو عام کریں۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں اس وقت ماحولیات اور بدلتے آب و ہوا کے چیلنج بنی نو ع انسان کو درپیش ہے۔
عبدالحق نے لولاب میں ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا
کپواڑہ//دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر عبدالحق خان نے کپواڑہ ضلع کے انتظامیہ کے افسران کی ایک میٹنگ میں لولاب حلقے میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر خالد جہانگیر اور ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے وزیر کو لولاب میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع پلان میں تعلیمی سیکٹر کے تحت 30 تعمیرات عامہ سیکٹر کے تحت 2 اور صحت عامہ کے تحت 5کام مکمل کئے جاچکے ہیں ۔وزیر کو بتایا گیا کہ 60کروڑ 81لاک روپے کی لاگت سے چار دیہات کی ترقی کا کام بھی جاری ہے ۔انہیں بتایا گیا کہ لولاب حلقے میں انڈسٹریل ائیریا قائم کرنے کے لئے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے ۔وزیر نے تمام کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے افسران کو مشینری اور افرادی قوت متحرک کرنے کی ہدایت دی ۔
پروفیسر آزردہ ایوارڈ سے سرفراز،شعبہ¿ اردو کی طرف سے مبارک
سرینگر//شعبہ¿ اردو کشمیر یونیورسٹی کے سابق صدرڈین فیکلٹی آف آرٹس اور مایہ ناز استاداور مصنف پروفیسر محمد زماں آزردہ کو اتر پردیش اردو اکادمی کی طرف سے مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ برائے مجموعی خدمات قومی سطح 2017سے سرفراز کیاگیاہے۔شعبہ¿ اردو کشمیر یونیورسٹی اس موقعہ پر استاد موصوف کو تہنیت و تبریک پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مذکورہ ادارے کا بھی شکر گزار ہے کہ انہوں نے حد درجہ انصاف سے کام لیتے ہوئے پروفیسر آزردہ کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ان کی پذیرائی کی۔
دلی کے ایک ہسپتال میں کشمیری شہری کے ساتھ ناشائستہ سلوک
سرینگر//بیرون ریاستوں میں زیر تعلیم کشمیر طلاب کو عتاب کا نشانہ بنانے اور کشمیری نوجوانوں کو ہراساں کرنے کے بیچ وادی سے تعلق رکھنے والے ایک مدرس نے دہلی کے ایک اسپتال کے عملے پر کشمیری ہونے کی بنیاد پر ان سے ناشائستہ سلوک روا رکھنے کا الزام عائد کیا۔ اسلامک گلوبل اسکول کے پرنسپل اور اسلامک فرٹیرنٹی کے سربراہ محمد عامر نے بتایا کہ گزشتہ دنوں دہلی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران انہیں موٹر سائیکل پر حادثہ پیش آیا اور وہ سرراہ بے ہوش ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جب انہیں ہوش آیاتو انکے گرد لوگوں کی ایک بھیڑ تھی اور جسم سے خون رس رہا تھاتاہم کوئی بھی مدد نہیں کر رہا تھا،جس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر بے ہوش ہوا۔محمد عامر نے کہاکہ اچانک وہاں سے ایک کشمیری نوجوان گزر رہا تھاجس نے اسپتال پہنچایا۔ انہوں نے کہا ” میںاسپتال میں درد سے کراہ رہا تھا،تو وہاں موجود معالج نے ایکسرے کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے مزید بتایا” ایکسرے کراتے وقت فرش پر خون گرگیااور وہاں موجود ٹیکنیشن نے تب تک ہمیں ڈاکٹر کے پاس جانے کی اجازت نہیں دی،جب تک ہم نے فرش سے خون صاف نہیں کیا“۔
بیہامہ بازار میں غلط پارکنگ کے خلاف کارروائی
ارشاد احمد
گاندربل//بیہامہ بازار میںدوکانوں کے سامنے گاڑیاںاورموٹر سائیکل غلط انداز میں پارک کرنے ،پالی تھین کے استعمال اور فٹ پاتھ پر ناجائز قبضہ کے خلاف تحصیلدار گاندربل رابعہ یوسف،ایس ایچ او گاندربل نثار احمد ہراہ،ٹریڈرس فیڈریشن گاندربل کے صدر غلام حسن پرہ،میونسپل کمیٹی گاندربل کے ملازمین اور محکمہ ٹریفک نے مشترکہ طور کارروائی کی۔اس موقعہ پر دکانداروں کو وارننگ دی گئی کہ فٹ پاتھ پر کوئی سامان نہ لگائیں اور نہ ہی دوکانوں کے سامنے کسی کو گاڑی یا موٹر سائیکل وغیرہ پارک کرنے کی اجازت دیں۔اس دوران گاندربل کو پالی تھین سے مکمل طور صاف کرنے کی خاطر مکمل پابندی عائد کردی گئی جبکہ غلط پارکنگ کے نتیجے میں کئی موٹر سائیکل اور سکوٹیاں ضبط کی گئیں۔
اردو ادب میں تعلیم و تربیت ،ڈگری کالج ہندوارہ میں سمینار
اشرف چراغ
کپوارہ//اردو اد ب میں تعلیم وتربیت کے مو ضوع پر ہفتہ کو ڈگری کالج ہندوارہ کی جانب سے انوائرانمنٹ ہال ہندوارہ میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سکالرو ں ،ادباء،دانشورو ں اورقلمکارو ں کے علاوہ طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے اردو زبان کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ”اردو ہمارا ایک بہت بڑا سر مایہ ہے“ ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر ، پرنسپل ڈگری کالج ہندوارہ پروفیسر غلام جیلانی،پروفیسر شفق سوپوری اوراوقاف کمیٹی ہندوارہ کے صدر غلام رسول بانڈے کے علاوہ دیگر مقررین نے اس موقعہ پرکہا کہ ار دو زبان کو ایک الگ پہچان حاصل ہے۔مقررین نے کہا کہ اردو مسلسل زوال پذیرہے اوراسلئے اردو کو اس کا حق دلانے کے لئے جد وجہد لازمی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ پرائمری اور سیکنڈری سطح تک تدریسی مواد اردو میں ہی فراہم کیا جائے ۔
پولیس تھانہ نگین میں عوامی دربار
سرےنگر//نگین پولیس تھانہ میں عوامی دربار منعقد ہوا جس میںشہریوں نے درپیش مسائل اجاگر کئے۔ اےس ایچ او نگین منظور احمد کی صدارت مےں عوامی دربار منعقد ہوا جس میں میرک شاہ کالونی کے معز ز شہرےوں نے شرکت کی۔ شہریوںنے علاقے میں موجود مسائل اُجاگر کئے ۔ اےس ایچ او نے لوگوں کے مسائل کافی دلچسپی سے سُنے اور انہےں ےقےن دلاےا کہ پولےس سے منسلک مسائل کو ترجیحی بنےادوں پر حل کئے جاےنگئے جبکہ باقی مسائل کو متعلقہ محکموں تک پہنچاےا جائےگا ۔مےٹنگ مےں منشےات ،قمار بازی و دےگر جرائم پر بھی بات ہوئی ۔
ڈاکٹر فائی سے اظہار تعزیت
سرینگر//متحدہ جہاد کونسل ترجمان سید صداقت حسین نے کشمیر امریکن کونسل کے سربراہ ڈاکٹر غلام نبی فائی کے برادر اکبر مولانا سید محمد امین کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے ڈاکٹر فائی اور دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔سالویشن مومنٹ کے ایک وفدنے مرحوم کے گھر وڈون بڈگام جاکرسوگوار کنبے سے تعزیت کی ۔وفدمیں مولوی مشتاق، محمد حنیف اور ابو مصطفی شامل تھے۔
نیشنل کانفرنس کا اظہارِ تعزیت
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر ، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور ضلع صدر گاندربل شیخ اشفاق جبار نے پارٹی کے سینئر رکن اورنائب بلاک صدرگاندربل خواجہ غلام احمد وانی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران کے ساتھ تعزیت کی اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔
ناگہ بل ترال میں صفائی ہفتہ مہم شروع
سید اعجاز
ترال//گورنمنٹ مڈل سکول ناگہ بل ترال کی جانب سے صفائی ہفتہ کا آغاز ہوا۔اس سلسلے میں سنیچر کو ایک ریلی نکالی گئی جس میںسکول کے ہیڈ ماسٹر ، اساتذہ ، مقامی شہریوںاور سکول میں زیر تعلیم طالب علموں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔طالب علموں نے ہاتھوں میںپلے کارڑ اور بینر اٹھارکھے تھے جن پرماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے نعرے درج تھے ۔ریلی کا آغاز ادارے کے احاطے سے کیا گیا جو بعد میںمختلف بازاروں سے گزر کر واپس سکول میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقعہ پرہیڈ ماسٹر منظور احمد ملک نے کہا کہ سکول میں بچوں کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں شرکت کرنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے جبکہ مقامی آبادی سے اپنا علاقہ صاف رکھنے کی تاکیدکی ۔
قمر الدےن بیہقی کا انتقال، کانگریس کی تعزیت
سرینگر//پردیش کانگرےس نے سےد قمر الدےن بیہقی کے انتقال پرغم و افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزےت کا اظہار کےا ہے۔ پی سی سی صدر غلام احمد مےر نے پارٹی کے ترجمان سےد فاروق احمد اندرابی کے بہنوئی کے انتقال پر سخت صدمے کا اظہار کرتے ہو ئے غمزدہ خاندان خاصکر فاروق اندرابی کے ساتھ تعزےت کا اظہار کےا ۔
ملہ کھاہ چوک میں چرس ضبط، سمگلر گرفتار
سرےنگر//ملہ کھاہ نوہٹہ میں پولےس نے منشےات ضبط کرکے ایک سمگلر کو گرفتار کیا۔ پولیس تھانہ نوہٹہ سے وابستہ اہلکاروں نے ملہ کھاہ چوک کے نزدیک ناکہ کے دوران ایک بدنام زمانہ ڈرگ اسمگلر کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے اس کی تحویل سے 385 گرام چرس ضبط کیا۔ پولےس نے ایف آئی آر زیر نمبر 09/2018, درج کر کے تحقےقات شروع کی ۔
گاندربل میں یوتھ بھاجپا کی تقریب
گاندربل//ارشاد احمد//گاندربل میں ژھندنہ کے مقام پر بی جے پی یوتھ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹیٹ جنرل سیکریٹری اشوک کول نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقعہ پر ضلع صدر گاندربل بشیر احمد بٹ سمیت دیگر زعماءبھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کے دوران اشوک کول نے کہا کہ یوتھ کانفرنس منعقدکرنے کا مقصد ہر حلقہ میں پارٹی کی سرگرمیاں تیز کرنا ہے۔
انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے لگن سے کام کریں۔