وکرما دتیہ نے ڈاکٹر جتیندر کو آئینہ دکھایا
ماڈل دیہات سڈول ،ملہوتری کے بارے میں سوالات پوچھے
ادہمپور//ادہمپور۔ڈوڈہ۔کٹھوعہ کے کانگریس کے پارلیمانی امیدوار وکرما دتیہ نے ڈاکٹر جیتندر سنگھ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جیتندر نے حلقہ میں غلط بیانی کرکے ترقی کی ہوا کھڑی کردی ۔انہوںنے کہا کہ ایم پی نے سڈول، کلوٹہ۔ ملہوتری،سنگ والی دیہات کی حالت انتہائی خراب ہے، جن کو ایم پی نے بطور ماڈل ولئج گود لیا تھا ۔انہوں نے پوچھا کہ اگر گود لئے دیہات کا یہ حال ہے تو دیگر دیہی علاقوں کا کیا حال ہوگا۔متعدد عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئیوکرما دتیہ نے کہا کہ بی جے پی عوام کے سامنے جھوٹے وعدے بشمول اچھے دن ، سوچھ بھارت، کالا دھن ، کسانوں کے مدعوں پر اب بے نقاب ہو گئی ہے اورع پارٹی اب چوکیدار کا سہارا الے کر لوگوں کی توجہ اپنی ناکامیوں سے دور کرنے کے لئے لے رہی ہے۔اودہمپور حلقہ کے عوام کو اعتماد میں لیتے ہوئے وکرما دتیہ نے کہا کہ فقط کانگریس ہی لوگوں کی امنگوں اور خواہشات کو پورا کر سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ انصاف اور چہ طرفہ ترقی انکی ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقعہ پر انکے ہمراہ فقیر ناتھ، اشوک گپتا، چودھری لطیف ،چودھری مجید حسین ، چودھری محمد اقبال، چودھری حاجی فرید،چودھری انور، ایچ آر کھجوریہ ،وکرانت شرما ، اور این سی کے چودھری انور کھٹانہ، اوم پرکاش، چودھری تنویر، چودھری گلزار احمد،چودھری ریاض،چودھری نظام الدین ،چودھری اختر علی، چودھری غلام رومانی بھی تھے۔
موسم گرما میں پانی کی بلا خلل سپلائی یقینی بنائیں
کے کے شرما نے صحت عامہ محکمہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے محکمہ صحت عامہ کے افسروں کی ایک میٹنگ میں موسم گرما کے دوران پینے کے پانی کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے محکمہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم ، کمشنر سیکرٹری اے کے ساہو،محکمہ صحت عامہ و آبپاشی اور بجلی کے چیف انجینئر صاحبان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔مشیر موصوف نے محکمہ کے افسروں کو ایک منظم لائحہ عمل اپنانے کی ہدایت دی تاکہ اُن علاقوں جہاں موسم گرما کے دوران پانی کی مانگ میں اضافہ ہوتا ہے ،کو بلا خلل پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے اور صارفین کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔اُنہوں نے اس راہ میں حائل رُکاوٹوں کو دور کرنے اور چیف انجینئر و ایگزیکٹیو انجینئروں کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کرنے کے لئے کہا تاکہ لوگ اپنی شکایات درج کراسکیں۔اُنہوں نے پانی کی معقول سپلائی یقینی بنانے اور محکمہ بجلی وصحت عامہ کے مابین قریبی تال میل پر زور دیا۔مشیر موصوف نے لوگوں کو پانی کا منصفانہ استعمال کرنے کے لئے جانکاری دینے کی بھی تلقین کی۔
شبِ معراج کے موقعہ پر گورنراور گنائی کی مبارکباد
جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے ریاستی عوام کو شبِ معراج کی مبارکباد دی ہے ۔اپنے ایک پیغام میں گورنر نے اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ مقدس تہوار ریاست میں آپسی بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ریاستی عوام کیلئے امن ، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لیکر آئے گا ۔ گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے ریاستی عوام کو شب معراج کے مقدس موقعہ پر ریاستی عوام کو مبارک باد دی ہے۔اپنے ایک پیغام میں خورشید احمد گنائی جو کہ جموں وکشمیر وقف بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، نے اُمید ظاہر کی کہ ریاستی عوام بھائی چارے کی روایات کو قائم رکھیں گے ۔اُنہوں نے اس مبارک موقعہ پر ریاست میں امن کی بحالی اور خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی ہے۔
محکمہ اطلاعا ت کے ملازموںکاوفد ناظم اطلاعات سے ملاقی
جموں//محکمہ اطلاعات کے ملازمین یونین (IDEU) کے وفد نے بدھ کے روز یہاں ناظم اطلاعات و عوامی تعلقات ،جے اینڈ کے گلزار احمد کے ساتھ ملاقات کی اورا نہیں ملازمین کے متعدد مسائل کی جانکاری دی۔اجلاس کے دوران ناظم اطلاعات نے وفد کو بغور سُنا اور انہیں یقین دیا کہ انکی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات پر تحت قوانین / اصولوں کے غور کیا جائے گا۔وفد کی قیادت یونین کے صدر شبیر احمد کر رہے تھے۔ وفد نائب صدر جموں ویریندر سنگھ ، جنرل سیکرٹری عبدالرشید وانی، سیکرٹری حمید اللہ ،پبلسٹی سیکرٹری گگن سنگھ جموال اورکیشیر محمد لطیف پرے پر مشتمل تھا۔
زنانہ کالج گاندھی نگر میں’وقت کی پابندی ہفتہ‘ پر تقریبات کا اہتمام
جموں//پی جی کالج بابت خواتین گاندھی نگر جموں میں وقت کی پابندی ہفتہ کی منا سبت سے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ،جن کا مقصد زندگی میں وقت کی اہمیت بیان کرنا تھا۔پروگرام کا اہتمام IQAC کی سر پرستی میں کیا گیا تھا۔ نعرے تحریر کرنیکا مقابلہ، ڈارامہ اور بین کالجز سمپوزیم ان تقریبات میں شامل تھی ،جن میں طالبات کی ایک بڑی تعداد نے سرگرمی سے شرکت کی۔تقریبات کا عنوان’’زندگی میں وقت کی اہمیت‘‘تھا۔پروگرام کی صدارت کالج کی پرنسپل نے کی۔انہوں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی میں وقت کی پابندی کے لازمی عادات کو پیدا کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کسی کی زندگی کے مستقبل کے لئے وقت کی پابندی کی زندگی کو ناگزیر قرار دیا ۔کالج کے فیکلٹی ممبران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔پروگرام کے اختتام پر انعامات کی تقسیم کاری کی گئی۔نعرے تحریر کرنے کے مقابلہ میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن بالترتیب کومل کھنہ ،امیشا شرما ، اور سو پریہ سلگوترہ نے حاصل کی۔سمپوزیم میں غزل پریت کور ، شرشٹی کول اور آرین برگوترہ نے بالترتیب پہلے۔ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جموں و کشمیر پنشنرس ایسو سی ایشن کا اجلاس
جموں//آل جے اینڈ کے ریاستی پنشنرس ایسو سی ایشن کا ایک اجلاس بدھ کے روز منعقد ہوا ، جس میں ایسو سی ایشن نے ساتویں تنخواہ کمیشن کے متعلق شکایات،میڈٖیکل الائونس کو 300روپے کے بدلے3000روپے کرنے کا مطالبہ کیا۔اجلاس میں پنشنرس کو شناختی کارڈ جاری کرنا کا مطالبہ کیا گیا اور کہا کہ گذشتہ 25 برسوں سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں۔ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری مدن لعل ابرول نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے اس سلسلہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔اجلاس میں یہ بھی شکایت کی گئی کہ اے جی آفس میں کام صدق دلی سے نہیں ہو رہا ہے ،جسکی وجہ سے پنشنروںکو محکموں کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جے اینڈ کے شالیمار بینک نے مورخہ 01.01.16 سے تنخواہ کمیشن کے بقایا جات واگُذار نہیں کئے ہیں حالانکہ صدر ٹریجری نے5ماہ قبل یہ بل پاس کی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بقایاجات معہ سود اداکئے جائیں۔اجلاس میں چیئر مین جے اینڈ کے بینک سے پنشنرں کے بقایا جات واگُذار کرنے کی گُذارش کی گئی ۔ اجلاس میں بتا یا گیا کہ پنشنرس ایسو سی ایشن مورخہ 04.04.2019 کو بشناہ میں تحصیل آفس کے سامنے احتجاج کریں گے ،جس کے لئے بشناہ کے تمام پنشنرس کو احتجاج کے مقام پر جمع ہونے کی گُذارش کی گئی،جہاں پر ایسو سی ایشن کی مرکزی لیڈر شپ پنشنرس سے خطاب کرے گی، تاکہ سرکار سے پنشنرس کے بقایا جات و اگُذار کرنے و دیگر مطالبات تسلیم کرائے جائیں ۔
ریٹائرڈ آفیسرس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
جموں//ریٹائرڈ آفیسرس فورم جموں کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اجلاس یہاں گُذشتہ روز زیر قیادت صدر آئی ڈی سونی منعقد ہوا۔ایک پریس بیان کے مطابق فورم کے جنرل سیکرٹری ایس سی ریکھی نے2018-19کے دوران کمیٹی کو فورم کی کار کردگیوں سے واقف کیا، تاکہ ریٹائرڈ/پنشنرس کے مطالبات حل کئے جائیں۔دیگر کاروائیوں میںکلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے اولڈ ائیج ہوم امبپھلا میںکلچرل پروگرام منعقد کرنا، ڈی اے کی بقایا جات قسطیں واگُذار کرانا ، پنشنروں کے ہیلتھ انشورنس کو ہری جھنڈی دینا، تمام پنشنروں کو یکمشت تمام بقایا جا ت ادا کرنا ، ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت تنخواہ فکس کرنے میں سرعت لانا ،متعدد دہشت پسندی کاروائیوں کے دوران فوج سویلین شہیدوں کو خراج ادا کرنا وغیرہ شامل ہے۔اجلاس میں سرکا رسے پنشنرس کے مطالبات ح کرنے کی مانگ کی گئی۔
لکشمی نرائن مندر میں سوچھتا مہم کا اہتمام
جموں //سماجی و مذہبی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے شری لکشمی نرائن مندر منیجمنٹ (SLNMM) ٹرسٹ نے جموں میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے 25 سالانہ چھڑی یاترا شروع ہونے سے قبل بدھ کے روز لکشمی نرائن مندر میں سوچھتا مہم کا اہتمام کیا۔ مئیر جے ایم سی چندر موہن اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔اسکے علاوہ ایم ایل سی وکرم رندھاوا ،سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا۔ مقامی کارپوریٹر بھانو گپتا، انچارج سوچھ ابھیان پروگرام ایس پی پادھا ،کاپوریٹر و ٹرسٹی SLNMM سندھیا گپتابھی اس موقعہ پر موجود تھے۔شرکا نے مندر کے احاطہ اور چھڑی کی سڑک پرصفائی مہم منعقد کی ، تاکہ لوگوں میں سوچھتا مہم کے متعلق بیداری پیدا کی جائے۔مئیر جے ایم سی نے اپنے خطاب میں سالانہ چھڑی یاترا کیلئے تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔انہوںنے کہا کہ کارپوریشن نے مندروں سے پھولوں کے فاضلات حاصل کرکے انہیں اگر بتیوں میں استعمال کرنے کی تکنیک متعارف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پھولوں کو دریائے توی میں پھینکا جاتا تھا جس سے پانی آلودہ ہوتا تھا۔سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے اپنے خطاب میںٹرسٹ کی جانب سے عوامی بہبود کے لئے ایسا پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی۔اس سے قبل SLNMM ٹرسٹ کے صدر ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک نے سالانہ چھڑی یاترا کے تفصیلات اور اسکی مذہبی اور تاریخی اہمیت بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی مہم ٹرسٹ کی کوشش کا ایک حصہ تھا ،تاکہ عوام میں صفائی سے متعلق بیداری پیدا کی جائے۔
ادبی کنج کا شاعری نشست کا اہتمام
جموں // ادبی کنج کی جانب سے بدھ کے روز یہاں ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔اس شاعری نشست کی صدارت نامور پنجابی گلوکار ایس ہرجیت سنگھ اپل نے کی جبکہ نامور شاعرہ شریمتی سنتوش شاہ نادان اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھی۔گلوکار وید اپل نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ انجمن کے صدر شام طالب نے صدارتی خطبہ میںغزل تحریر کرنے کے ہنر اور مختلف مرحلوں پر پر روشنی ڈالی۔ اس موقعہ پر مختلف زبانوں میں پیش کئے گئے مختلف شاعرعوں کے پیش کردہ غزلوں پر تفصیلی مباحثہ کیا گیا۔نشست میں جن شعراء نے شرکت کی اُن میں ایس ہرجیت سنگھ اپل(پنجابی) ،ارش دلموترہ(ڈوگری)، بشیر الحق (اُردو)، سنتوش نادان (ہندی)، کالو رام سلگوترہ(ڈوگری)، وید اپل (پنجابی) شامل ہیں۔ شام طالب نے “April Fool Day” پر ایک تفصیلی مباحثہ کیا ،جس میں متعدد ادبی اور دیگر کلچرل ہستیوں نے لطیفے پیش کئے۔اجلاس کا اختتام ادبی کنج کے چیئر مین ارش دلموترہ کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا۔
اولڈ ایج ہوم میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام
جموں /شہر کے بزرگوں کے لئے بدھ کے روز یہاں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں انکی مفت طبی جانچ کی گئی اورانکے صحت سے متعلق مسائل پر ڈاکٹر کے ساتھ مباحثۃ کیا گیا ۔طبی کیمپ کا اہتمام آیوش میڈسٹی نے وکرم جموال فائونڈیشن کے اشتراک سے اولڈ ایج ہوم امب پھلا کے بزرگوں کے لئے کیا تھا ۔طبی کیمپ کے دوران ڈاکٹر مہویش شرما نے بزرگوں کی متعدد بیماریوں سے متعلق معائینہ کیا گیا ۔ڈاکٹر نے بزرگوں کا بغور معائینہ کیا ور انہیں ضروری صلاح فراہم کی ۔ اس موقعہ پر بزرگوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔
جموال گروپ آف ایجوکیشنل اداروں نے خون عطیہ کا کیمپ منعقد کیا
جموں //جموال گروپ آف ایجوکیشنل اداروں نے جے اینڈ کے تھلسیمیہ ویلفیئر سوسائٹی کے اشتراک سے یہاں بدھ کے روز خون عطیہ کا ایک کیمپ منعقد کیا ۔رضاکارانہ خون عطیہ کا یہ کیمپ ادارے کا سالانہ وینچر تھا ،جس میں ضرورت مندوں کے لئے خون کا عطیہ دیا جاتا ہے۔جے اینڈ کے تھلسیمیہ ویلفیئر سوسائٹی ٹیم کی قیادت انجینئر سدھیر سیٹھی کر رہے تھے۔تمام شعبوں اور سیمسٹروں کے طلاب نے جوش و خروش سے خون کا عطیہ دیا۔
گوجر وبکروا ل ہوسٹل وارڈنوں کی جائزہ میٹنگ
جموں //گوجر و بکروال ہوسٹل وارڈنز کا ایک اجلاس زیر قیادت سیکرٹری گوجر و بکروال مشاورتی بورڈ مختار اے چودھری ،کے اے ایس، بدھ کے روز یہاں منعقد ہوئی۔ اجلاس کے دوران فزیکل و مالی اہداف اور ہوسٹلوں کی حصولیابیوںکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ 2018-19 کے دوران گوجر و بکروال ہوسٹلوں میں 2450 افراد کو کھانے و متعلقہ اشیاء پر اب تک تقریبا ً28کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ا س موقعہ پر ہوسٹل کے طلاب کے سالانہ نتائج اور دیگر مدعوں پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔قبائیلی طلاب کو مین اسٹریم طلاب کے برابر لانے اور قبائلیوں میں خواندگی کے شرح میں بہتری لانے کے لئے ہوسٹل وارڈنوں سے مشنری جذبہ کے تحت کام کرنے کو کہا گیا ۔ افسروں کو ہوسٹل کے طلاب کو کھیلوں میں سرگرمی سے شرکت کرنے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔سیکرٹری نے وارڈنوں سے ہوسٹلوں میں قیام پذیر طلاب کی سلامتی اورتحفُظ یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔
چھنی ہمت وارڈ نمبر50 میںکارپوریٹروں کا اجلاس منعقد
جموں //چھنی ہمت وارڈ نمبر50 میں بدھ کے روز ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں جے ایم سی کے متعدد کارپوریٹروں نے شرکت کی۔اجلاس کا اہتمام وارڈ میں صحت و صفائی کی مہم کی حالت کے متعلق جانکاری اور سٹاف کی قلت سے وارڈ افسروں کو در پیش مسائل کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔اجلاس میں چیف سٹاف کو آنے والی الیکشن کی تیاریوں میں ملوث کرنے پر بھی مباحثہ کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی مئیر ایڈو کیٹ پورنما شرما نے وارڈ نمبر 50 کی کارپوریٹر شریمتی نینا گپتا، ورڈ نمبر37 کی کرپوریٹر سنیتا گپتا،وارڈ نمبر 47 کی کارپوریٹر شریمتی شاردا، وارڈ نمبر 69کی کارپوریٹر گورمیت کور رندھاوا ، ارڈ نمبر 54کی کارپوریٹر جیوتی دیوی ،ارڈ نمبر 58 کی کارپوریٹر تیرتھ کور رندھاوا ،ارڈ نمبر40کی کارپوریٹر نیلم نرگوترہ نے بھی شرکت کی۔
این سی اقلیتی سیل نے بی سی روڈ میں الیکشن دفتر کھولا
جموں //این سی اقلیتی سیل نے بی سی روڈ میں اپنا الیکشن دفتر کھولا ۔ دفتر کا افتتاح کرنے کے موقعہ پر سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر وجے بقایا اور رتن لعل گپتا نے متحدہ فورسز کو نفرت اور منقسم کی سیاست کے خلاف فیصلہ کن منڈیٹ دینے کے لئے کہا۔اس دفتر پر اقلیتی ووٹرون کو مطلوبہ سہولیات جیسے کہ ووٹ ڈالنے کے لئے ایم فارم فراہم کئے جائیں گے۔اس موقعہ پر اقلیتی سیل کے سرپرست اعلیٰ وجے بقایا نے کشمیر میں بھائی چارہ قائم رکھنے کے لئے ووٹ ڈالنے کی تلقین کی۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ بے گھر لوگ بڑی تعداد میں باہر آکر ریاست کی وحدت اور غیر یقینی سیاسی دور کے خاتمہ کے لئے ووٹ ڈالیں گے۔انہوں نے ووٹروںپر نیشنل کانفرنس کے ڈاکٹر فاروق عبداللہ ۔جسٹس حسنین مسعودی او محمد اکبر لون کے حق میں ووڈ ڈالنے پرزور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس کو ووٹ ڈالنے سے نیشنل کانفرنس کی پالسیوں اور پرگراموںکی حمایت ہو گی ،جو بلا لحاظ مذہب و ملت تمام لوگوں کے لئے یکسان ترقی، بھائی چارے اور رواداری کی ضامن ہے۔اس موقعہ پر رتن لعل گپتا نے کہا کہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور سماج کے مختلف طبقوں کے درمیان اعتماد کو ٹھیس پہنچنانے کی کوششیںکی جا رہی ہیں۔انہوں نے سابقہ بی جے پی۔پی ڈی پی سرکار پر ریاست کو سیاسی بحران میں دھکیلنے کا الزام لگایا ۔انہوں نے کہا کہ ان دو نوں موقعہ پرست پارٹیوں نے ریاست کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔نائب صدر انیل دھر اور سرپنچ بھوشن لعل بھٹ نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا۔