ماسٹرچوہدری محمدحسین انتقال کرگئے
بٹھنڈی قبرستان میں نمازجنازہ ادا
نیوزڈیسک
جموں//ماہرتعلیم، سماجی کارکن اورریڈیوکشمیرجموں کے معروف گوجری انائونسر ماسٹرچوہدری محمدحسین (ریٹائرڈزیڈای او) سومواردیررات دِل کادورہ پڑنے سے آبائی رہائش گاہ واقع بٹھنڈی مومن آباد میں انتقال فرماگئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق ماسٹرچوہدری محمدحسین کودیرشام دِل کادورہ پڑاجس کے بعدانہیں جے ایم سی ہسپتال لیجایاگیاجہاں پروہ دُنیافانی سے کوچ کرگئے۔ موصوف محکمہ تعلیم سے زیڈای اوکی حیثیت سے سبکدوش ہوئے تھے اور عرصہ درازتک ریڈیوکشمیرجموں کے گوجری پروگرام میں انائونسرکی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ۔اس کے علاوہ مرحوم چوہدری محمدحسین سماجی اوردینی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے۔مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ روزبعدنمازظہربٹھنڈی قبرستان میں اداکی گئی جس میں کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔ سوشل میڈیاپرماسٹرچوہدری محمدحسین کی اچانک رحلت سے عوامی حلقوں ،بالخصوص گوجربکروال طبقہ میں غم واندوہ کی لہردوڑگئی اوراسے گوجربکروال قوم کیلئے ناتلافی نقصان قراردیاگیا۔ مختلف سیاسی ،سماجی اورمذہبی اورگوجرتنظیموں کے عہدیداران نے ماسٹرچوہدری محمدحسین کی رحلت پرگہرے رنج ودُکھ کااظہارکیاہے۔
نئی دلی میں 63ویں سالانہ کانفرنس
اے ایس آر ٹی یو نےJKSRTC کو ایوارڈ سے نوازا
نیوزڈیسک
نئی دلّی//ایسو سی ایشن آف سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ انڈر ٹریکنگس ( اے ایس آر ٹی یو ) نئی دلّی نے آج جے کے ایس آر ٹی سی کو بہترین عوامی ٹرانسپورٹ خدمات بہم پہنچانے کیلئے جے اینڈ کے ایس آر ٹی سی کو سپیشل ایوارڈ کے لئے چُن لیا ہے ۔ 9 سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشنوں میں سے جے کے ایس آر ٹی سی کو 63ویں سالانہ کانفرنس اے ایس آر ٹی یو کے دوران اس اعزاز سے نوازا گیا ۔جے کے ایس آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر بلال احمد بٹ نے یہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد گورنر کے مشیر کے سکندن اور پرنسپل سیکرٹری ٹرانسپورٹ محکمہ کی طرف سے دئیے گئے تعاون کے لئے ان کا شکر یہ ادا کیا۔ایم ڈی نے کارپوریشن کی حصولیابیوں کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں عنقریب ہی ایچ وی اے سی کا ایک نیا فلیٹ متعارف کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکی فیم انڈیا سکیم کے تحت مختلف روٹوں پر الیکٹرک گاڑیاں بھی شروع کی جائیں گی۔ اُنہوں نے کہاکہ کارپوریشن آنے والے لوک سبھا چنائو کے لئے گاڑیاں مہیا کر رہی ہے جیسا کہ ریاست میں بلدیاتی انتخابات کے دوران فراہم کی گئی تھیں۔
کونسلر وارڈ نمبر 73 کی ایڈوائزر شرما سے ملاقات
نیوزڈیسک
جموں // بھور گاڑی گڑھ وارڈ نمبر 73 کے کونسلر پروفیسر (ڈاکٹر) یدھ ویر سنگھ نے منگل کے روزگورنر کے صلاح کار کے کے شرما سے ملاقات کرکے انہیں ضلع سانبہ کے وجے پور میں بروٹہ سے رنگوڑا کے درمیان 07سرحدی دیہات کے مسائل کی جانکاری دی۔ کونسلر کے ہمراہ بھگوان داس چودھری اور رومیل سنگھ پر مشتمل ایک وفد بھی تھا۔ وفدنے 1947، 1965 اور1971 کے رفیوجیوں /الاٹیوںکے مشکلات سے واقف کیا ،جو بسنتر۔دیویکا دریائوں میں سیلاب کی وجہ سے ہوئے زمینی کٹائو سے کافی مشکلات سے دوچار ہیں۔کونسلر نے ایڈوائزر پر دریا کے کناروں پر ایک بنڈ تعمیر کرنے پر زور دیا ،تاکہ ان دیہات کو اقتصادی نقصان اور پاکستانی دہشت پسندوں کی در اندازی سے بچایا جا سکے۔کونسلر نے ایڈوائزر سے اپیل کی کہ وہ میونسپل کاپوریشن جموں کے کمشنر کو ہدایت دے کہ وہ نو تشکیل شدہ 4وارڈوں کیلئے کم سے کم فی وارڈ۔ 25صفائی کرمچاری مہیا کریں، تاکہ ان وارڈوں کے ساتھ بھی انصاف ہو جائے، جو گُذشتہ4مہینوں سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ایڈوائزر نے وفد کو بغور سُنا اور موقعہ پرہی متعلقہ افسروںکو مطلوبہ ہدایات جاری کئے اور یقین دلایا کہ انکے مسائل جلد سے جلد حل کئے جائیں گے۔
جموں میں منشیات مخالف کیمپ کا اہتمام
نیوزڈیسک
جموں // صوبہ جموں کے نوجوانوں خصوصاً جوان سال طلاب میں سماجی زندگی پر منشیات کے مُضر اثرات کی جانکاری دینے کے لئے منگل کے روز یہاں آئی ای سی ایس پالی ٹیکنیک ،پرکھو کیمپ ،دومانہ میں ٹیم جموں کی جانب سے ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ ٹیم جموں کے چیر مین زور آور سنگھ ،جو کہ جموں میں منشیات کی روک تھام کیلئے مانیٹنرگ کمیٹی کے رکن بھی ہیں ،نے اس اہم مسئلہ پر لیکچر دیا ۔انہوں نے طلاب کو وضاحت سے سمجھایا کہ کس طرح سے یہ بدعت ریاست میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ سے نوجوانوں کو منشیات کی بدعت میں پھنس جانے سے روکنے پر زور دیا ۔انہوںنے کہا کہ منشیات ریاست کے نوجوانوں بشمول طالبات کو تباہ کر رہی ہے اور اس بدعت کے خلاف کھڑا ہونے پر زور دیا ۔انہوںنے کہا کہ منشیات کی بدعت ہمسایہ ملک پاکستان سے در آمد کی جارہی منشیات دہشت پسندی ہے جو ریاست کے نوجوانوں کو تباہ کر رہی ہے۔ایس ایچ او پولیس اسٹیشن دومانہ انسپکٹر راجیشور سنگھ سلاتھیہ نے طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کی ایک نشست منعقد کی۔انہوں نے کہا کہ یہ بدعت تیزی سے اس خطہ میں پھیل رہی ہے۔انہوں نے طلاب سے اس بدعت کے خلاف آگے آنے اور پولیس کو مطلع کرنے پر زور دیا ۔ اس سے قبل پالی ٹیکنیک کے پرنسپل انجینئر کے جی گپتا نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا جبکہ ڈین ایڈمنسٹریشن انجینئر اجے سنگھ جموال نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔اس موقعہ پر وائس پرنسپل انجینئر امت شرما ،انجینئر گوربچن سنگھ ،انجینئر ایچ این بھٹ و متعدد شعبوں کے سربراہ بھی موجود تھے۔
کے جنرل سیکرٹری کا کانگریس میں شمولیت کا اعلانBSP
نیوزڈیسک
جموں //بی ایس پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری اے ایس موٹن نے 16 ۔دیگر کارکنوں بشمول ریٹائرڈ افسران ،سرپنچوں اور سماجی کارکنوںکے ہمراہ منگل کے روز یہاں پردیش کانگریس کے صدر جی اے میر کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔موٹن کے ہمراہ انکے حمایتیوں کی ایک اچھی تعداد بھی تھی ،جنھوں نے بھی پارٹی کے صدر دفتر پر کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ان نئے کارکنوں کو پارٹی میں شامل کرتے ہوئے میر نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان نئے کارکنوں کے شرکت سے پارٹی کو مزید فائدہ ہوگا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ موٹان نے آر ایس پورہ اسمبلی حلقہ سے بی ایس پی کی ٹکٹ پر اسمبلی انتخاب مقابلہ میں شرکت کی تھی۔وہ جے اینڈ کے بٹوال سدھار سبھا کے صدر بھی ہیں۔
ووٹ کی طاقت سے فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دیں:ذولفقا ر علی ممتا ز
کا نگریس کے اُمیدوار رمن بھلہ کو بھا ری اکثر یت سے کا میا ب بننے کی اپیل
مینڈھر//رواں پارلیمانی الیکشن میں فرقہ پرستی کو آلہ کار بناتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں دہشت اور خوف کے ماحول کو جنم دے رہی ہے۔آپنے اقتدار کی خاطر انسانیت کو خطر میں ڈالنا کس حد منصفانہ اور انصاف پسندانہ ہو گا۔ اس بات کا فیصلہ اس سیکولر ملک کے باغیور عوام کو کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہارکا نگر یس کے سنیئر لیڈ ر مینڈھر ذولفقا ر علی ممتا ز نے اخبارات کے نام جاری اپنے بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میںیہ پہلا موقع ہے کہ یہاں کے عوام آپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھنے لگی ہیں۔حالانکہ ہمارا رسم و رواج یکساں ہیں۔باوجود اس کے یہاں کے عوام میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔کا نگر یس لیڈ ر نے کہا کہ ہمارے قائدین معصوم انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال کر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں ۔جس کو کسی بھی قیمت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس جمہوری ملک میں الیکشن ذات اور مذہب کی بنیاد پر نہیں لڑنا چاہیے بلکہ ملک میں آباد عوام کو امن و خوشحالی اور تعمیر و ترقی کی بنیاد پر آپنے نمائندوں کا انتخاب کرکے اعوان نمائندگان میں بھیجنا چاہیے ۔کا نگریس لیڈر مینڈھر نے خطہ پیر پنچال کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ پرستی اور علاقہ پرستی کا مقابلہ کرنے کیلئے سیکولر جماعتوں کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دیکر اس ملک کی جمہوری بنیادوں کو استحکام بخشیں۔ انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رواں پارلیمانی الیکشن میں فرقہ پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دینے کیلئے نیشنل کانفرنس اور کانگرس کے مشترکہ امیدوار رمن بھلا کے حق میں ووٹ دیکر سیکولر ازم کی جڑوں کو مضبوط بنائیں۔