جموں کشمیر کے وکلاءکےلئے بہبودی اسکیم بنانے کی عرضی پر سماعت
ہائی کورٹ کا ریاستی حکومت کے نام نوٹس
جموں// جموں کشمیر ہائی کورٹ کی جموں ونگ نے وکلاءکے لئے ایک بہبودی اسکیم بنانے کے مطالبے کو لیکر دائر کی گئی ایک مفاد عامہ عرضی کے جواب میں ریاستی حکومت کے نام نوٹس جاری کیا ہے۔جسٹس ڈی ایس ٹھاکر اور جسٹس سندھو شرما پر مشتمل ایک ڈویژن بینچ نے جمعہ کی شام حکومت کے نام چار ہفتوں کے اندر اندر جواب دائر کرنے کے لئے نوٹس جاری کیا۔بتادیں کہ مفاد عامہ عرضی ایڈوکیٹ سلیل گپتا اورایڈوکیٹ بھارت شرما نے ماہ مارچ میں دائر کی تھی اور وکلاءکی بہبودی کے لئے ایک اسکیم بنانے کے لئے دائر اس مفاد عامہ عرضی کو چیف جسٹس نے 7 مئی کو رجسٹر کرنے کی اجازت دی تھی۔عرضی دہندگان کی طرف سے ایڈوکیٹ گگن بسوترا اور ایڈوکیٹ ادتیہ شرما عدالت میں حاضر ہوئے اور مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت کو ہدایات دی جانی چاہئے کہ وہ ایڈوکیٹ ایکٹ یا دوسرے قوانین کے تحت نئے درج شدہ وکلاءکے لئے ماہانہ دس ہزار روپیے مشاہرہ مقرر کرے اور کم سے کم چالیس برسوں تک وکالت کے فرائض انجام دینے والے وکلاءکے لئے پنشن اسکیم متعارف کرے۔ایڈوکیٹ بسوترا نے مزید کہا کہ درج شدہ وکلاءکے لئے انشورنس اسکیم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔علاوہ ازین کیرلا اور دیگر ریاستوں میں ایسی اسکیمیں ہیں جہاں نئے درج شدہ وکلاءکو ماہانہ 5 ہزار روپیے مشاہرہ دیا جاتا ہے۔
سابقہ نائب وزیر اعلیٰ نے شکھشا نکیتن کے ٹاپروں کے ساتھ تقریب منائی
نیوز ڈیسک
جموں //شکھشا نکیتن سینر سیکنڈری اسکول جیون نگر جموں نے سکول کے بارہوین جماعت کے طالب کے شاندار نتائج کو منانے کےلئے تقریب کا ہتمام کیا ۔ تقریب میں طلاب ،انکے والدین نے اساتذہ اور سابقہ نائب وزیر اعلیٰ کئیند رگپتا کے ساتھ خوشیاں منائی ۔ ایک بیان کے مطابق سکول کے چیر مین رامیشور مینگی بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔سابق نائب وزیر اعلیٰ نے طلاب اور انکے والدین کے ساتھ ڈھول پر ڈانس کیا ۔اس موقعہ پر تمام حاضرین میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔کوئیند رگپتا نے طلاب ،انکے والدین اوراساتذہکو بورڈ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر انکو مبارک باد دی۔انہوں نے سکول انتظامیہ کی جانب سے نتائج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کاوشوں کی ستائش کی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سکول نے 12ویںامتحان میں 16 اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کی ہیں بشمول آرٹس اسٹریم میں دامنی شرما اور تانیہ شرماکی پہلی پوزیشن بھی۔امتحان میں سکول کے16 طلاب میں سے 655 پاس ہوئے ،478 طلاب نے امتیازی پوزیشنیں حاصل کیں جبکہ 177 نے فسٹ ڈویژن حاصل کیا۔
ایل جی الیکٹرانکس نے ملک بھر میں خون عطیہ کی مہم منعقد کی
نیوز ڈیسک
نئی دہلی //ایل جی الیکٹراکس کے 22ویںیوم قیام پر کمپنی کی جانب سے ملک کے 47شہروںمیں میگا خون عطیہ کے کیمپ منعقد کئے گئے۔ کمپنی نے یہ پہل اپنی سی ایس آر کے تحت نیشنل بلڈ ٹرانس فیوژن کونسل ،وزارت صحت و خانداننی بہبود کے اشتراک سے منعقد کئے۔ایک پریش بیان کے مطابق بلڈ پارٹنرس آرمی کمان ہسپتال ریڈ کراس سوسائٹی آف انڈیا ،روتری ،لائنز ،سرکاری ہسپتال و دیگران تھے۔خون کا عطیہ دینے کے علاوہ اس پہل کا مقصد خون اک عطیہ دینے کے نیک کام کی بیداری پیدا کرنا تھا ،جسکے لئے ایل جی نے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی تھی۔ ایل جی نے یہ پہل "Life's Good" کے لازم وملزوم کا دکھانے کےلئے کیا گیا تھا ۔ایل جی الیکٹرانکس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ مکمل طور سے ایل جی الیکٹرانکس ،جنوبی کوریا کی ایک ذیلی کمپنی ہے، جس کا قیام بھارت میں جنوری 1997 میں کیا گیا تھا یہ صارفین کے اہم براندوں میں سے ایک ہے ۔
راجندرا کمار کا پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں
کی خستہ حالت پر تشویش کا اظہار
نیوز ڈیسک
جموں// جموں کشمیر کے سابق پولیس سربراہ کے راجندرا کمار نے جموں کشمیر پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کی خستہ حالت پر اظہار افسوس کیا ہے۔اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک تصویر جس میں پولیس کی ایک خستہ حال بلٹ پروف گاڑی کو دیکھا جاسکتا ہے، کو شیئر کرتے ہوئے سابق پولیس سربراہ نے کہا کہ اقتصادی بحران اور اہم سازوسامان کے حصول میں تاخیر جموں کشمیر پولیس کی آپریشن صلاحیت کے لئے کافی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے لکھا 'مہیندار رکھشک بلٹ پروف گاڑی جو جموں کشمیر پولیس کے لئے جنگجو¶ں اور سنگ بازوں کے خلاف مقابلہ کرنے کے لئے لائف لائن کی حیثیت رکھتی ہے، کی خستہ حالت دیکھئے، فنڈ بحران اور ضروری سازسامان کے حصول میں تاخیر جموں کشیر پولیس کی آپریشن صلاحیت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
جے اینڈ کے بینک نتائج پر امیدواروں میں ناراضگی
پردیش کانگریس نے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا
نیوز ڈیسک
جموں //جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان اعلیٰ رویندر شرما نے جے اینڈ کے بینک میں پروبیشنری افسروں کے سلیکشن کےلئے نتائج کے بعد امیدواروں میںپائی جارہی ناراضگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور ریاست کے گورنر سے اس معاملہ میں فوری طور سے مداخلت کرنے پر زور دیا۔امیدوار وں کی جانب سے بینک کے اعلیٰ سطح کی اسامیوں پر اپنائے گئے شرائط پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے احتجاج اور نارااضگی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واضع طور سے انکے احتجاج کی جوازیت ہے کیونکہ فقط میرٹ ہی کیوں نہیں شرط رکھی گئی ہے،جب کہ یہ اسامیاں ملک کے کسی بھی بینک کی شاخ میں قابل تبدیل ہیں۔ انہوں نے ان تمام سوالوں کا جواب مانگا اور اس معاملہ کی ¿مکمل تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا،خصوصاً جب کہ ریاست کے گورنر نے بذات خود بینک میں اثر و رسوخ کو اجا گر کیا ہے۔
این ڈی ایس کا شریمتی جوشی اور رینہ کے موت پر تعزیت کا اظہار
جموں //نمی ڈوگری سنستھا لائرنس پبلک سکول کے بانی پرنسپل شریمتی شکنتلا جوشی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔اس سلسلہ میں سنستھا کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا ،جس میںشکنتلا جوشی کو زبردست خراج ادا کیا اور تعلیم کے شعبہ میں انکی خدمات کی ستائش کی اور انہیں ایک مثالی بااختیار خاتون قرار دیا اور انکے موت کو سماج کےلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا۔ اجلاس میں مصنفوں او ر کلا کاروں نے ایک نامور طبلہ وادک راجندر کمار رینہ کے انتقال پر بھی دکھ کا اظہار کیا،جنھوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پرفرام کرکے ریاست جموں وکشمیر کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے اپنے جادو سے طبلہ بجانے میں ایک نئی سمت دی۔این ڈی ایس برادری نےدکھ بھرے لہجہ میں انہیں یاد کیا جنھیں گُذشتہ پانچ روز قبل "Allah Rakha Ji Pride" ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ،جسے انکی بیوی سدیش راج، انکی بیٹی سواتی شرما اور داماد بھومیش شرما نے ہنسی خوشی قبول کیا تھا ۔اس موقعہ پر سنستھا نے دونوں کی شانتی کے لئے پرارتھا کی۔
مصطفی کمال کی عبداللہ فیملی پر تبصرے کی مذمت
جموں //نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال نے عبداللہ خاندان پر ریاست کے سب سے اعلیٰ عہدہ دار کی جانب سے کئے گئے تبصرے کو غیر ضروری قرار دیا ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی ایک سرکردہ سیاسی پارٹی عبداللہ خاندان پر ہتک آمیز تبصرہ کرنا ایک شرمناک کوشش ہے ،جو دہلی کی جانب سے جان بوجھ کر اس فیملی کو لوگوں کی نگاہوں میں گرانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگوں نے اس خاندان کو اپنی پہلی پسند کا انتخاب کیا ہے کیونکہ اس خاندان نے جے اینڈ کے نیشنل کانفرنس کے تحت تب کے حکمرانوں کے خلاف بغاوت کا جھنڈا اُٹھایا اور لوگوں کو ایک س وسال کی پریشانیوں اورافلاس سے آزاد کیا اور لوگوںکی بلا لحاظ مذہب و ملت ،رنگ و نسل ،مذہب و خطہ کے کی بھلائی کرکے انکے قسمت کو ایک صورت دی۔انہوں نے موجودہ گورنر کی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کئی گورنر آئے اور چلے گئے لیکن موجودہ گورنر کی کارکردگی نہایت ہی ابتر ہے۔انہوں نے مبینہ الزام لگایا موجودہ گورنر کے دور میںانسانی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے،ایسا وہ دہلی کی خوشنودی حاصل کرنے کےلئے کر رہے ہیں۔
متعدد سکھ تنظیموں کی سیم پترودہ کے بیان کی مذمت
جموں //ریاست کی متعدد سکھ تنظیوں کا ہفتہ کے روز ایک ہنگامی اجلاس زیر قیادت صدر شرومنی اکالی دل ایس دربیندر سنگھ منعقد ہوا۔اجلاس میں شرومنی یوتھ اکالی دل ،سکھ سٹوڈنٹس فیڈریشن ،ڈی جی پی سی کے ممبروں اور سینئر سکھ دانشوروں نے شرکت کرکے کانگریس کے ایک لیڈر سیم پترودہ کے بیان کی مذمت کی۔ایک پریس بیان میں ان تنظیموں نے پترودہ کے بیان کو ناقابل برداشت قرار دیا۔ اجلس میں شرکت کرنے والے مقررین نے کہا کہ پترودہ کے الفاط سے سکھ طبقہ کے زخموں پر نمک چھڑ گئی ہے اور مرکزی سرکار سے سیم پترودہ کے خلاف معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فوری طور سے انکی گرفتاری عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ انکے شرم ناک ریمارکس کے خلاف کوئی بھی بہانہ برداشت نہیں کیا گیا۔اجلاس میں شریمتی کلدیپ کور، اور شریمتی گورمیت کور صدر و جنرل سیکرٹری استری اکالی دل ،ہرپریت سنگھ چھوٹو صدر ایس وائی اے ڈی، ہرپریت سنگھ لکی ایس ایس ایف، ایس سریندر سنگھ کالہ، ایس پرمجیت سنگھ صلاحکار ایس اے ڈی، ایس مہندر سنگھ چیف آرگنائزر بی کے این ایس ایس، ایس یدھویر سنگھ کارپوریٹر گاڈی گڑھ ،ایس راجا سنگھ ، ایس رمنیک سنگھ ، ایس مہندر سنگھ ،ایس ایچ ایس رینہ و گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے ضلع ممبران بھی شامل تھے۔