پی ڈی پی یوتھ کارکنان کااجلاس منعقد
بٹوت میں ڈگری کالج کے قیام کامطالبہ
ارشد کاظمی بٹوت
بٹوت // تحصیل بٹوت میں گورنمنٹ ڈگری کالج کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ان خیالات کااظہاریوتھ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدررام بن شمعون میر نے پارٹی کارکُنان کے ساتھ منعقد ہ میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے کچھ دن پہلے دورہ رام بن کے بعدہمیں امیدہے کہ وہ بٹوت کی عوام کو ڈگری کالج کاتحفہ عطاکریںگی۔شمعون مرینے کہاکہ گذشتہ ماہ وزیر اعلیٰ کی رام بن میں آمد کے مو قعہ پر ہم نے دیگرمطالبا ت کے ساتھ ڈگری کالج کے قیام کی مانگ بھی رکھی تھی اوروزیراعلیٰ نے یقین دلایاتھاکہ ان مانگوں کوعملی جامہ پہنایاجائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ جموں سرینگرشاہراہ سے کٹ جانے پربھی بٹوت کے عوام کی روزمرہ کاروں باری زندگی پربڑے پیمانے پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور خطے میںایک لمبے عرصہ تک زیر تعمیر رہے بڑے ترقیاتی پراجیکٹوں کاتعمیری کام پایہ تکمیل تک پہنچنے سے قصبہ بٹوت اور گرد نواح کے علاقہ جات سے تعلق رکھنے والے ہنرمند محنت کشوں اور نوجوانوں کومتبادل روز گار کی تلاش نے پریشان حال بنا رکھا ہے ایسے مایوس کُن حالات میںقصبہ بٹوت اور گرد نواح کے علاقہ جات میں آبادلوگوں کی معیشت کوسدھارنے کیلئے اقدامات کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ وزیراعلیٰ نے بٹوت کی معیشت میں اورڈگری کالج بٹوت کے قیام کافیصلہ لے کرعوام کے مسائل کاازالہ کریں گی۔
ریاسی میں پولیس۔پبلک میٹنگ کا انعقاد
زاہد ملک
ریاسی//پولیس ۔عوام کے رشتوں کو مستحکم بنانے اور جرائم کی روک تھام اور اسکا پتہ لگانے اور عام لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے پولیس کو عوام کے نزدیک لانے کیلئے ایس ایس پی ریاسی طاہر سجاد بٹ کی ہدایات پر موضع سارنگدھار تحصیل ریاسی میںانچارج پولیس پوسٹ جیوتی پورم ایس آئی ونود شرما کی جانب سے تحت نگرانی ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ریاسی نکھل گوگنا ایک پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا۔جس میں لوگوں کی ایک معزز تعداد نے شرکت کی۔میٹنگ کے آغاز پر شرکا نے میٹنگ منعقد کرنے کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مسائل پیش کئے۔میٹنگ سے متعدد شرکا نے خطاب کیا اور پولیس کی جانب سے علاقہ میں بہتر کارکردگی کی سراہنا کی اور انہی علاقہ میں غیر قانونی کاموں کا تدارک کرنے میں مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔اجلاس کے دوران عوامی اہمیت کے مختلف مسائل اُبھارے گئے۔اجلاس میں لوگوں کے مسائل بغور سُنے گئے اور یقین دلایا گیا کہ انکے حل کے لئے یہ شکایات سینئر حُکام کو بھیجی جائیں گی ،تاکہ انکا جلدی سے ازالہ ہو ۔
رام بن میں سردی کی شدت
ایم ا یم پرویز
رام بن//جموں ڈویژن کے پہاڑی ضلع رام بن میں سردی نے شدت اختیار کر لی ہے،جہاں پر درجہ حرارت مزید گر گیا ہے۔ضلع کے کئی علاقوں جیسے کہ نیل، پوگل ،دھدریٹھ ،گول ،پتنی ٹاپ اور سناسر میں رواںموسم کی کافی سردی محسو س کی جا رہی ہے جہاںپر رات کا درجہ حرارت مزیدکم ہواہے۔جواہر ٹنل، صحت افزا مقام پتنی ٹاپ، سناسر میں درجہ حرارت مزید 2ڈگری سیلسیس گر گیا ہے جہاں پر درجہ حرارت موسم کے سب سے نچلے درجہ5.2 پر پہنچ گیا ہے۔یخ ہوائوںسے بالائی علاقوں میں زندگی کافی مشکل بن گئی ہے۔ یہ علاقے سخت سردی کے لپیٹ میں آگئے ہیں۔ان علاقوں میں برفباری کے مواقعے بنے ہوئے ہیں اور درجہ حرارت بتدریج کم ہوتا جا رہا ہے۔ہر شب درجہ حرارت میں کمی آنے کی وجہ سے اس ضلع میں رات کا درجہ حرارت لگاتار کم ہو رہا ہے،جس سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
رام بن میں کار چوری کی واردات
ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن کے ایک مقامی شخض کی کار قومی شاہراہ سے چُرانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق ایک و یگن آر کار زیر نمبر JK02M-7788 جو کہ ایک مقامی شخض عنایت اللہ وانی ولد اللہ دین وانی ساکنہ وارڈ نمبر5 کی بتائی جارہی ہے،جسے اسنے گھر کے باہر جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر ٹورسٹ کیفٹیریا کے پاس پارک کرکے رکھا تھا کو پیر اور منگل کی درمیانی شب کو چُرایا گیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق چند نا معلوم چوروںنے اندھیرے کا فائدہ اُتھا کر کار کو چرا لیا ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر درج کرنے کا دعویٰ کیا ہے ا ور سی سی ٹی وی فٹیج کی مدد لے رہی ہے تاکہ چوروں کا پتہ لگایا جا سکے اور اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ کار کو جلد ہی برآمد کیا جائے گا۔