یو ایس بی ریل لنک پروجیکٹ پر جاری کام کاجائیزہ
جموں//چیف سیکرٹری بی بی ویاس نے اودہمپور۔ سرینگر۔ بارہمولہ ریل لنک پروجیکٹ پر جاری تعمیراتی کام کا جائیزہ چھٹے اپیکس کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے لیا۔میٹنگ میں چیف ایڈمنسٹریٹو افسر، یو ایس بی آر ایل، پروجیکٹ ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز آف پلاننگ، پاور ڈیولپمنٹ، فارسٹ ، ریونیو،ڈویثرنل کمشنر جموں، ڈپٹی کمشنران ریاسی، رام بن اور ریاستی حکومت کے اعلیٰ افسروں کے علاوہ ریلوے حکام بھی موجود تھے۔رام بن اور ریاسی میں کٹرہ۔ بانہال ریل لائین کے مختلف سیکشنوں کے لئے حصول اراضی کی موجودہ صورتحال ، کٹرہ سے ریاسی تک132 کے وی ٹرانسمیشن لائین پر جاری کام کا بھی جائیزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے ان تعمیراتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کو دُور کرنے میں متعلقہ افسران کے کام کو سراہا۔چیف سیکرٹری نے ریلوے حکام کو ہدایت دی کہ وہ اراضی کے مالکان کے بقایا جات متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کے ذریعے واگذار کرے۔
صحافت اور صحافیوں کیلئے بہبود اسکیموں کی عمل آوری
سیکرٹری محکمہ اطلاعات نے جائزہ میٹنگ طلب کی
جموں//محکمہ اطلاعات کے سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرشید نے محکمہ کے افسران کی میٹنگ طلب کرکے مختلف معاملات پر غور و خوض کیا۔میٹنگ میں جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں ڈاکٹر منیشا سرینگر، جوائنٹ ڈائریکٹر کشمیر ڈویژن ظہور احمد میر، ڈپٹی ڈائریکٹر آڈیو و ویڈیو اولین کور اور محکمہ خزانہ کے ملازمین موجود تھے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری نے ملازمین کو تمام التوا میں پڑے پروجیکٹوں پر جاری کام میں سرعت لا کر انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں اخبارات کی زمرہ بندی کے معاملے پر بھی غور و خوض ہوا ۔انہوںنے ملازمین کو ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2016کو مد ۔3 کے تحت اخبارات کی زمرہ بندی پر عمل درآمد کرنے کے لئے کہا۔ اُنہوں نے افسران کو یہ عمل مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے جرنلسٹ ویلفیئر فنڈ کو چالو کرنے پر زور دیا اور متعلقہ افسران کو سکیم کیلئے رہنما خطوط مرتب کرنے کی ہدایت دی۔سیکرٹری نے افسران کو سٹیٹ میڈیا ایڈوائزری کونسل کو تشکیل دینے کے عمل میں سرعت لانے کیلئے کہا۔ اُنہوںنے کونسل کے لئے نامزد کئے گئے افراد کی فہرست وزیر اعلیٰ کی منظوری کے لئے بھیجنے کی بھی متعلقہ حکام کو ہدایت دی۔اُنہوںنے صحافیوں کے لئے صحت بیمہ ، پنشن سکیم تشکیل دینے پر بھی زور دیا اور سکیم کے دائرے میں آنے والے صحافیوں کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت دی۔سیکرٹری اطلاعات نے محکمہ اطلاعات کی جانب سے تین اہم زمروں کے تحت انعامات کے لئے میڈیا افراد کو منتخب کرنے کیلئے پینل تشکیل دینے کے لئے کمیٹی قائم کرنے کی بھی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ منظوری کے بعد پینل انعام کے حقدار صحافیوں کے نام پیش کرے گی۔سیکرٹری نے جموں وکشمیر میں میڈیا کمپلیکس پر جاری کاموں کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی۔ انہیں بتایاگیا کہ چار کام مکمل کئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ 18کام شدو مد سے جاری ہے۔دوران میٹنگ مختلف معاملات سیر تفصیل بحث ہوئی جن میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے تحت غیر سرکاری میڈیا مونیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل ، ڈی پی سی کی تشکیل ،الیکٹرانک آن لائن میڈیا وغیرہ کے لئے ایڈ اشتہاری پالیسی اور ایمپنلمنٹ شامل ہیں۔
حمزہ کالونی ترال محکمہ بجلی سے نالاں
سید اعجاز
ترال//ترال کی حمزہ کالونی کالج روڑ کی بستی بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے زبردست مشکلات سے دوچار ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ان کے محلے میں بجلی کی وولٹیج انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے صارفین بہت پریشان ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ گزشتہ 8 برسوں سے انہیں اسی صورتحال کا سامنا ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس حوالے سے اگر چہ کئی بارمقامی ممبر اسمبلی اور محکمہ کو آگاہ کیا گیا لیکن کوئی سدباب نہیں ہوا۔انہوں محکمہ کے اعلیٰ حکام سے اس حوالے سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔
بارہمولہ میںمتاثرین کے حق مےں 35لاکھ روپے کی منظوری
بارہمولہ//ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش کی صدارت میں آج ڈی ایل ایس سی سی کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ میں اے ڈی سی فاروق احمد بابا،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو،تحصیلدارتحصیلدار ہیڈ کوارٹر اورپولیس ،فوج اور سی آئی ڈی کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران 29معاملات زیر بحث لائے گئے جن میں سے22معاملات نپٹائے گئے جبکہ باقی معاملات کے بارے میں ازسرنوجانچ اور وضاحت طلب کی گئی۔اس موقعہ پر 22معاملات میں سے 8معاملات کے سلسلے میں چار لاکھ روپے فی کس کی منظوری دی گئی جب کہ 6معاملات کے تحت ملازمت کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس کے علاوہ ایک معاملے کے سلسلے میں جائیداد کو پہنچے نقصان کے معاملے میں 8.50لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔میٹنگ کے دوران جنگجوئیت کے واقعات کی وجہ سے ہوئی 3اموات کے معاملے میں بھی 3لاکھ روپے کی ادائیگی کی منظوری کے احکامات صادر کئے گئے۔
خان سوپوری کا بھتیجاکورٹ بلوال منتقل،پیپلز لیگ کی مذمت، رہائی کا مطالبہ
سوپور // غلام محمد //پیپلز لیگ نے تنظیم کے محبوس چیئرمین غلام محمد خان سوپوری کے بھتیجے ارشاد احمد خان کی سوپور پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کورٹ بلوال جیل جموں منتقل کرنے کی مذمت کی۔ موصولہ بیان میں لیگ کے ترجمان نے کہاہے کہ ارشاد احمد خان تین کمسن پچوں کا پاپ اور گھر کا واحد سہارا ہے جبکہ اس کا 6 ماہ کا بیٹا بیمار ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود پی ایس اے کے تحت نظر رکھنا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔ ترجمان نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ارشاد احمد خان سمیت تمام بے گناہ نوجوانوں کو رہا کیا جائے۔
بانڈی پورہ پی ڈی پی کارکنوں کانظام الدین بٹ کو مبارکباد
بانڈی پورہ/عازم جان /وقف بورڈ وائس چیئرمین منتخب ہونے پر بانڈی پورہ میں پی ڈی پی کارکنوں نے ایڈوکیٹ نظام الدین بٹ کے حق میں ایک خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے پارٹی دفتر بانڈی پورہ میں جمع ہوکر زونل صدر کی قیادت میں جلسہ منعقدکیا ۔جلسے میں شامل کارکنوں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور نظام الدین بٹ کے حق میں نعرے بلند کئے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے بانڈی پورہ کے عوام کے جذبات قدر کی ہے ۔اس دوران کئی دیگر انجمنوں نے نظام الدین بٹ کو وقف بورڈ کا نائب صدر منتخب کرنے پر مسرت کا اظہار کیا اور نظام الدین بٹ کو مبارکباد پیش کی ۔
کابل ثقافتی مرکز پر خود کش حملہ قابل مذمت :آغا حسن
سرینگر/انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اورسینئر حریت رہنما آغا حسن نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ برادری کے ثقافتی مرکز پر خود کش حملے کی مذمت کی ہے۔ آغا حسن نے اس سانحہ میں جاں بحق ہوئے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔ آغا حسن نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی ، فہمیدہ صوفی اور مسلم لیگ چیئرمین مشتاق الاسلام کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے جیلوں میں مقید دیگر مزاحمتی قائدین اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ریاستی انتظامیہ کی طرف سے سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کو عامرانہ فیصلہ قرار دیا۔
بخشی نےوز ایجنسی چوگل کے مالک فوت
بارہمولہ//فیاض بخاری//جمعیت علماءاہل سنت و الجماعت جموں وکشمیر کے سیکریٹری مولانا شیخ عبدالقیوم قاسمی مہتمم دارالعلوم شیری بارہمولہ کے والد نسبتی بخشی عبدالمجید میدان چوگل ہندوارہ کاکل رات 3 بجے انتقال ہوگیاہے۔ موصوف بخشی نیوز ایجنسی چوگل کے مالک اور علاقہ کے معروف سماجی شخص تھے۔ اُن کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔اُن کے انتقال پر مختلف سیاسی، سماجی اورعلمی شخصیات کے ساتھ ساتھ صحافتی برادری نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
’سرجان برکاتی کی مسلسل گرفتاری انتقام گیری‘
سرینگر//تحریک فکرو اعتقاد کے ترجمان منظور الحق نے تنظیم کے امیر اعلیٰ سرجان برکاتی کی مسلسل گرفتاری اور جیل میں اُن کی طبیعت کی ناسازی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرکار انتقام گیری سے کام لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے کشمیریوں کو اپنے حق خود ارادیت کی سیاسی جدوجہد سے دستبردار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پارٹی محبوس سربراہ سمیت تمام کشمیری نظر بندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کی پالیسیوں کی بدولت ملک کا سیکولر کردار محفوظ ہے: غلام احمد میر
جموں// پردیش کانگریس کمیٹی صدر غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی پالیسیوں کی بدولت ملک کا سیکولر کردار محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ملک کی ترقی کے لئے جو کام کیا ہے، وہ تاریخ میں سنہری الفاظ میں درج ہے۔ میر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں پارٹی کے فاو¿نڈیشن ڈے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1947سے آج تک کانگریس نے جو کام اس ملک کی ترقی کے لئے کیا ہے، وہ تاریخ میں سنہری الفاظ میں درج ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو ایک رکھنے اور اس کے سیکولر تانے بانے کو قائم رکھنے کے لئے ، اس ملک کے امیر غریب کو ساتھ لے چلنے کے لئے کانگریس کے پاس جو پالیسی ہے، یہی پالیسی ملک کو آگے بڑھا سکتی ہے۔
گیلانی اور صحرائی کا اظہار رنج
سرینگر// تحریک حریت چیئرمین سید علی گیلانی اور جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی نے اسلام آباد کے تحریک حریت کارکن اور دیرینہ ساتھی غلام حسن وگے اور مرحوم محمد اسماعیل بٹ ساکن آرونی شوپیان کی اہلیہ کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے حق میں جنت نشینی کی دُعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم غلام حسن وگے کی ساری زندگی اسلام اور آزادی کے حصول میں گزری۔ مرحوم تحریک حریت کے ایک مخلص کارکن تھے اور اُن کا پورا گھرانہ ابتدا سے ہی تحریک اسلامی اور تحریک آزادی سے وابستہ رہا۔ انہوں نے مرحوم محمد اسماعیل بٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موصوف تحریک اسلامی سے وابستہ تھے اور انہوں نے بھی اپنی پوری زندگی اسلام اور آزادی کیلئے وقف کی تھی۔ دونوں قائدین نے مرحومین کے حق میں جنت نشینی کی دُعا کی اور اہل خانہ کیلئے اللہ تعالیٰ سے صبرو استقامت کی دُعاکی۔ گیلانی صاحب کی ہدایت پر تحریک حریت ذمہ داران محمد یوسف مکرو اور بشیر احمد قریشی مرحومین کے گھر گئے اورسوگوار کنبوں تک تعزیتی پیغام پہنچایا۔
۔7جنوری کو بین الاقوامی خط و کتابت کا مقابلہ
سرینگر //محکمہ ڈاک خانہ جات کی جانب سے نوجوانوں کےلئے 7جنوری2018 کو ایک بین الاقوامی خط وکتابت کے مقابلے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔یہ مقابلے سرینگر ، بارہمولہ ، ادھمپور ،جموں اور راجوری میں منعقد کرائے جائیں گے جس کا اہتمام محکمہ ڈاک خانہ کر رہا ہے ۔یہ مقابلہ صبح 10بجے سے رات کے 10بجے تک ایک گھنٹہ کےلئے ہو گا ۔مقابلے کا موصوع ’آپ اپنے قارئین کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں‘ ۔
مسلم لیگ کی جیش کمانڈر کے لواحقین سے تعزیت پرسی
سرینگر//مسلم لےگ نے سانبورہ پلوامہ مےںجاں بحق ہوئے جیش کمانڈر نور محمد تانترے کو خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ نور محمدنے رواں جدوجہدمےں قدم رکھ کر اےک مثال قائم کردی۔اس دوران لےگ کے اےک وفدنے ترال جاکر موصوف کے لواحقےن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کےا ۔وفد میں محمد اکرم نجار، سجاد اےوبی، منظور احمد للہاری، عبدالرشےد خان اور اعجاز احمد خان شامل تھے۔اس موقعہ پر محمد اکرم نجار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نور محمد تانترے اےک خالص اسلامی نظرےہ رکھنے والے تھے جس نے اپنی زندگی کے تقرےباََ بےس سال مزاحمتی مےدان مےں گذار کر کبھی بھی اپنے موقف مےں لچک نہےں لائی ۔
مزاحمتی قائدین کی گرفتاری بوکھلاہٹ :تحریک مزاحمت
سرینگر//تحریک مزاحمت کے ترجمان شبیر احمد زرگر نے تنظیم کے سربراہ بلال احمد صدیقی اور دوسرے حریت رہنماو¿ں بشمول حاجی غلام نبی سمجھی، گلزار احمد گلزار، مولوی بشیراور عمر عادل ڈار کی حریت کی مجوزہ میٹنگ سے قبل گرفتاری کو ریاستی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ سے تعبیرکیا ۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اقدامات آزادی پسند رہنماو¿ں کے عزم و حوصلہ کو نہیں توڑ سکتے۔