نیشنل کانفرنس کا سابق اسپیکر ولی محمد ایتو کوخراج
سرےنگر// نےشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ، کارگذار عمر عبداللہ اور پارٹی کے جنرل سکرےٹری علی محمد ساگر نے رےاست جموں کشمےر کے سابق سپےکر خواجہ ولی محمد اےتو (ایڈوکیٹ)کی 21وےں برسی پر انہےں زبردست خراج عقےدت پےش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سےاسی اور سماجی خدمات کو ہمےشہ ےاد رکھا جائے گا۔ڈاکٹر فاروق نے رےاست کی خوشحالی کیلئے بالعموم اور علاقہ نور آباد کی تعمےر وترقی کیلئے بالخصوص خراج ادا کےا تھا۔ رُکن پارلےمان شرےف الدےن شارق ، محمد شفےع اوڑی،ڈاکٹر شےخ مصطفی کمال، مبارک گل، مےاں الطاف احمد ، محمد اکبر لون،اےڈوکےٹ چودھری محمد رمضان ، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی ، میر سیف اللہ، پنچایت راج کے ممبرانِ قانون سازیہ علی محمد ڈار اور ڈاکٹر شہناز گنائی، ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی، شیخ محمد رفیع ، الطاف احمد کلو، عمران نبی ڈار، جنید عظیم متو، قیصر جمشید لون، شوکت حسین گنائی، شمےمہ فردوس اور یوتھ لیڈر عمران نبی ڈار، غلام محی الدین میر کے علاوہ تنویر صادق نے بھی مرحوم کی برسی پر خراج عقےدت پےش کےا۔
انجینئرز ایسوسی ایشن کی پی ایچ ای وزیر مملکت سے ملاقات
سرینگر //سول اور میکنیکل گریجویٹ انجینئرز ایسوسی ایشن کی کارڈنیشن کمیٹی کا ایک وفد صدر فاروق احمد گنائی اور انجینئر فردوس احد بٹ کی قیادت میں وزیر مملکت برائے پی ایچ ای، آئی اینڈ ایف سی ظہور احمد میر سے سرینگر میں ملاقی ہوئے۔ وفد نے وزیر مملکت کو اپنی مشکلات سے آگاہ کیا اور وزیر سے درخواست کی کہ وہ انجینئروں کی مشکلات مثلاً خالی جگہوں کو پُر کرنا، ہائڈرالک چیف انجینئر کی علاحدگی اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔
گنڈ کنگن میں 5نقب زن گرفتار،پلوامہ میں چوری کی واردات
غلام نبی رےنہ+سید اعجاز
کنگن+پلوامہ// گنڈ پولےس نے نقب زنی کی دو وارداتوں مےں ملوث پانچ افراد کی گرفتاری عمل مےں لاکر ان کے قبضے سے ہزاروں روپئے مالےت کا مال مسروقہ برآمد کرنے کا دعویٰ کےا ہے ۔پولےس ذرائع نے بتاےا کہ3فروری کو محمد شمےم بابا ساکن کلن گنڈ نے پولےس سٹےشن گنڈ مےں اےک شکاےت درج کی تھی کہ ان کی دوکان سے نقب زنوں نے رات کے دوران موبائل فون اور دےگر اےلکٹرانک سامان اُڑا لےا ہے جس کے بعد گنڈ پولےس نے اس سلسلے مےں اےک کےس درج کرلیا ۔پولےس کے مطابق اس دوران تحصےل گنڈکے گنہ ون علاقے مےں بھی ایک دوکان مےں چوری کی اےک واردات کی شکاےت درج کی گئی ۔نقب زنی کی ان وارداتوں مےں پانچ افراد جن کی شناخت لےاقت احمد ٹےڈوا ساکن رےزن ،شاہنواز احمد وار ساکن رےزن، قیصراحمد خان ساکن رےزن ، ارشاد احمد کھٹانہ ساکن ےچھہامہ مامر ، ارشاد احمد رےنہ ساکن ہاری گنہ ون کے بطور ہوئی ہے۔ انچارج ڈی اےس پی عاشق حسےن نے اسکی تصدےق کرتے ہوئے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ نقب زنوں کے قبضے سے ہزاروں روپئے کا مال و مسروقہ برآمد کےا گےا ہے اور مزےد تحقےقات جاری ہے۔ادھر پلوامہ کے ڈاڈورہ علاقے میں نقب زنوں نے دوران شب عبدالغنی بٹ کے مکان سے گھریلو سازوسامان اڑالیا۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کرلیا ہے۔
کٹھوعہ کیس میںکرائم برانچ کو تحقیقات کیلئے چھوٹ دی جائے:جگموہن رینا
سرینگر //آل پارٹیز سکھ کارڈنیشن کمیٹی نے تمام سیاست دانوں سے کہا ہے کہ نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر ریاستی سرکار پر دباﺅ ڈالیں تاکہ کھٹوعہ میں 8سالہ بچی آصفہ کی عصمت دری اور قتل میں ملوث افراد کو سزا دی جاسکے۔ آل پارٹیز سکھ کارڈنیشن کمیٹی کے چیئرمین جگموہن سنگھ رانا نے کہا کہ اس حادثے کی ہر ایک سیاست دان کو مذمت کرنی چاہئے چاہے وہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ کرائم براچ کو تحقیقات کرنے کی کھلی چھوٹ دی جانی چاہئے تاکہ وہ پیشہ وارانہ طرےقے سے کیس کی تحقیقات انجام دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کا مقام ہے کہ وزیر اعلیٰ خاتون ہونے کے باﺅجود بھی مذکورہ بچی اور انکے اہلخانہ کو انصاف فراہم کرنے میں تاخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو تحقیقاتی ادارے پر دباﺅ ڈال کر اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ کیس کی تحقیقات جلد سے جلد مکمل ہوسکے۔