سوپور مخلوط سرکار سے ناراض
مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجاجی مہم عنقریب شروع ہوگی:ایکشن کمیٹی
سرینگر//سوپور میںمقامی وکلاء،تاجروں ،ٹرانسپورٹروں اورسیول سوسائٹی ارکان کی متحدہ کمیٹی سوپور جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ سوپور کو مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے جس کے خلاف عنقریب ایک لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ تحصیل ڈانگرپورہ کی حدودمیں آنے والے 90سے زیادہ دیہات کودوبارہ تحصیل سوپورکے ساتھ جوڑنے کی عوامی مانگ شدت اختیارکرتی جارہی ہے ۔اُدھر 2200کنال اراضی پرپھیلے زرعی کالج واڈورہ کویونیورسٹی کادرجہ نہ دینے پربھی اہلیان سوپورنالاں ہیں اوروہ حکام پر1960میں قائم اس اولین زرعی کالج کونظرا نداز کرنے کا الزام عائدکررہے ہیں ۔جوائنٹ ڈائریکٹرمحکمہ تعلیم کادفتر سوپورسے بارہمولہ منتقل کئے جانے پر ناراضگی اسوقت کھل کرسامنے آئی جب گزشتہ ہفتے سوپور بارایسوسی ایشن ،ٹریڈرس فیڈریشن ،ٹرانسپورٹروں کی مختلف انجمنوں اورسیول سوسائٹی سے وابستہ کارکنوں نے اقبال مارکیٹ کے نزدیک ایک احتجاجی دھرنے کااہتمام کیاجسکے بعدسوپورکوضلع کادرجہ دو،یاشمالی کشمیرکیلئے سوپورمیں صوبائی انتظامیہ کادفترقائم کروجیسی مانگ کولیکرایک پُرامن احتجاج مارچ بھی کیا۔اس موقعہ پرحال ہی میں تشکیل دی گئی سوپورجوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنونیئرایڈوکیٹ محمدمقبول ،ٹریڈرس فیڈریشن سوپورکے صدرحاجی محمداشرف گنائی اوردیگرمقررین نے خبردارکیاکہ اگرسوپورکے ساتھ ناانصافی اورسیاسی انتقام گیری کاسلسلہ بندنہ کیاگیاتووہ غیرمعینہ عرصہ کی احتجاجی مہم کالائحہ عمل مرتب کرنے پرمجبورہونگے ۔
”ادبیات جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال“
ڈگری کالج ماگام میں سمینار اور محفل موسیقی
سرینگر//گورنمنٹ ڈگری کالج ماگام میں جے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجزکے باہمی اشتراک سے ”ادبیات جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال“ کے عنوان سے ایک یک روزہ ریاستی سطح کا سمینار منعقد کیا گیا، جس میں اکیڈمی نے محفل موسیقی کا بھی خصوصی بندوبست کیاتھا۔ افتتاحی نشست میں غلام نبی خیال بطور مہمان خصوصی تھے، جبکہ کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر ظہیرالدین میر مہمان ذی وقار اور غلام حسن بابا مہمان ذی قدر تھے۔ کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر روحی جان کنٹھ نے کالج کا خاکہ پیش کرتے ہوئے مہمانوں کا استقبال کیا اور اس بات پر زور دے دیا کہ درس وتدریس کے ساتھ ساتھ کالج میں ایسے غیر نصابی پروگرام منعقد کرنے کا ایک سلسلہ جاری کیا جائے گا۔ اس موقع پر نوجوان اسکالر ڈاکٹر تسلیمہ بٹ کی پی ایچ ڈی تھیسز”حالی اور اقبال کی ادبی و شعری مماثلتیں“ کی رسم رونمائی بھی انجام دے دی گئی۔ معروف گلوکار عبدالغفار ڈار کانہامی نے اپنے روایتی انداز میں کشمیری نغمہ”موج“ پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا ۔دوسری نشست میں ڈاکٹر ربی زتشی(ہندی)، ڈاکٹر شفقت الطاف( کشمیری)،ڈاکٹر جہانگیر اقبال تانترے ( فارسی)،ڈاکٹر محی الدین زور( اردو) ،ڈاکٹر جاوید انوار لون( انگریزی) زبانوں کی موجودہ صورتحال پر پانچ مقالے پڑھے گئے، جن پرحاظرین نے بحث کی ۔
نیشنل کانفرنس کا رام نومی پر مبارکباد
سرینگر//نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے رام نومی کے موقعہ پر ہندو برادری بالخصوص کشمیری پنڈتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مذاہب انسانی بھائی چارے کا درس دیتے ہیں۔ کارگذار صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ’ہماری ریاست فرقہ وارانہ بھائی چارے کی ایک زندہ علامت ہے اور ایسے تہوار منانے سے اہلِ ریاست کے بھائی چارے کے رشتوں کو اور زیادہ تقویت ملتی ہے۔ صوبائی صدر جموں وممبراسمبلی دیوندر سنگھ رانا اور وجے بقایا نے بھی عوام کو مبارکباددی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر صدیوں سے بھائی چارہ اور مذہبی ہم آہنگی کا گہوارہ رہا ہے لیکن ملک اور ریاست میں فرقہ پرست طاقتیں اس مذہبی رواداری کو زک پہنچانے میں مصروف ہیں۔
قربانیاں تحریک کا عظیم سرمایہ:تحریک مزاحمت/سالویشن مومنٹ
سرینگر//تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے ڈورو شاہ آباد اور بڈگام میں جاں بحق ہوئے جنگجوﺅں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس بہادری سے ہمارے نوجوان اپنی اٹھتی ہوئی جوانیاں قربان کر رہے ہیںوہ اپنی مثال آپ ہے۔انہوں نے کہا ”ہمارے ان بہادر سپاہیوں کی قربانیاں تحریک آزادی کا عظیم سرمایہ ہے اور ان قربانیوں کو کسی بھی قیمت پر رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا“۔دریں اثناءبلال صدیقی نے ڈاکٹر غلام نبی فائی کے برادر مولانا سید محمد امین کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔ سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے آری زال بیروہ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے عسکریت پسند کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ہمارے ان نونہالوںکے گرم گرم خون کا ایک ایک قطرہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ نوجوانوں نے رواں تحریک مزاحمت کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کا پختہ عزم کررکھا ہے‘۔
ویشنودیوی کے راستے پر6اے ٹی ایم مشینوںکاافتتاح
تجارتی طبقے کو سہولیات بہم پہنچانے میں جے کے بنک کا رول مثالی:ڈاکٹر نرمل سنگھ
جموں//ریاست جموں وکشمیر کے نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ویشنو دیوی کی طرف جانے والے راستے پر 6مقامات پرجے کے بنک نے اے ٹی ایم نصب کرکے افتتاح کیا۔یہ افتتاحی تقریب اجے ننداوزیر مملکت ،پرویز احمد چیئرمین و سی ای او جے کے بنک،وہگیس چندر ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ جے کے بنک ،ویشنو دیوی شرائن بورڈکے سینئر منتظمین اور کٹرا کے معزز شہریوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہاکہ شرائن بورڑ کی انتظامیہ اور اسکے منتظمین کی سراہنا کی جنہوں نے ویشنو دیوی کے درشن کیلئے آنے والے شردھالوﺅں کیلئے یہ مقام دنیا میں بہترین سہولیات والا مقام بنایا ۔انہوں نے جے کے بنک قیادت کی بھی سراہنا کی جو بقول ان کے ریاست کی ترقی کیلئے سبھی متعلقین کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں ۔انہوں نے جموں میں ترقیاتی پروجیکٹ ،زیر تعمیر کٹرا کیبل اور ریاست بھر کی مجمموعی ترقی کا خلاصہ کیا۔اس موقعے پر اجے نندا وزیر مملکت نے کہاکہ کٹرا جموں کشمیر میں ایک امتیازی مقام رکھتا ہے جس میں مذہب ،ثقافت اور تہذیبی اہمیت قابل ذکر ہے ۔انہوں نے جے کے بنک کی کاوشوں کی سراہنا کی ۔انہوں نے ویشنو دیوی کے راستے میں6اے ٹی ایم نصب کئے جانے پر چیئرمین جے کے بنک کی سراہنا کی ۔اس سے قبل اپنے استقبالیہ خطبے میں چیئرمین و سی ای او جے کے بنک پرویز احمد نے بنک کے تصور اور وژن کو بیان کیا۔یویشنودیوی راستے پر6اے ٹی ایم،جے کے بنک نے افتتاح کیا
تجارتی طبقے کو سہولیات بہم پہنچانے میں جے کے بنک کا رول مثالی:ڈاکٹر نرمل سنگھ
جموں//ریاست جموں وکشمیر کے نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ویشنو دیوی کی طرف جانے والے راستے پر 6مقامات پرجے کے بنک نے اے ٹی ایم نصب کرکے افتتاح کیا۔یہ افتتاحی تقریب اجے ننداوزیر مملکت ،پرویز احمد چیئرمین و سی ای او جے کے بنک،وہگیس چندر ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ جے کے بنک ،ویشنو دیوی شرائن بورڈکے سینئر منتظمین اور کٹرا کے معزز شہریوں کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہاکہ شرائن بورڑ کی انتظامیہ اور اسکے منتظمین کی سراہنا کی جنہوں نے ویشنو دیوی کے درشن کیلئے آنے والے شردھالوﺅں کیلئے یہ مقام دنیا میں بہترین سہولیات والا مقام بنایا ۔انہوں نے جے کے بنک قیادت کی بھی سراہنا کی جو بقول ان کے ریاست کی ترقی کیلئے سبھی متعلقین کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں ۔انہوں نے جموں میں ترقیاتی پروجیکٹ ،زیر تعمیر کٹرا کیبل اور ریاست بھر کی مجمموعی ترقی کا خلاصہ کیا۔اس موقعے پر اجے نندا وزیر مملکت نے کہاکہ کٹرا جموں کشمیر میں ایک امتیازی مقام رکھتا ہے جس میں مذہب ،ثقافت اور تہذیبی اہمیت قابل ذکر ہے ۔انہوں نے جے کے بنک کی کاوشوں کی سراہنا کی ۔انہوں نے ویشنو دیوی کے راستے میں6اے ٹی ایم نصب کئے جانے پر چیئرمین جے کے بنک کی سراہنا کی ۔اس سے قبل اپنے استقبالیہ خطبے میں چیئرمین و سی ای او جے کے بنک پرویز احمد نے بنک کے تصور اور وژن کو بیان کیا۔ی
گریزی کا بانڈی پورہ گریز سڑک کھولنے پر زور
سرینگر//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نذیر احمد گریزی نے بیکن حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس ماہ کے آخر تک بانڈی پورہ گریز سڑک کو دوبارہ کھولنے کے اقدامات کریں۔نائب سپیکر نے کہا کہ اس سال موسم سرما میں بالائی علاقوں میں موسم خشک اور خوشگوار رہنے کی صورت میں راز دان پاس پر بہت کم برفباری ہوئی جسے فوری طور ہٹانے کے بعد سڑک کو آمدورفت کے قابل بنایا جاسکتا ہے ۔گریزی نے سڑک کا معائنہ کیا اور سڑک سے کیچڑ ، ملبہ ، پسیاں اور برف ہٹانے اور ساتھ میں سڑک کی مرمت کے جاری کام کا جائزہ لیا۔ڈی ڈی سی بانڈی پورہ،بیکن کے سینئر افسران اور ضلع انتظامیہ نائب سپیکر کے ہمراہ تھے۔
جواہر ٹنل پر فکی ضبط ایک گرفتار
ڈورو/عارف بلوچ/جواہر ٹنل کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے ایک تویراگاڑی زیر نمبر JK01Q-3299سے فکی ضبط کر کے ایک شخص کو گرفتارکیا ہے ۔پولیس کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران 12کلو فکی برآمد ہوئی جس کے الزام میں کلویندر سنگھ ولد لکشمی داس ساکن ہشیار پور پنجاب کو گرفتار کر کے معاملے کی نسبت کیس درج کیا گیاہے ۔
ہانجورہ کا کسانوں کو جدید زرعی تکنیک استعمال کرنے پر زور
رام بن//زراعت کے وزیر غلام نبی لون ہانجورہ نے کسانوں کو فصل اُگانے کے سلسلے میں جدید زرعی تکنیک استعمال کرنے پر زور دیاتاکہ اس کوشش کے نتیجے میں کسانوں کی معاشی حالت میں سدھار لایا جاسکے ۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے رام بن میں کسان کم ایگزبشن میلے کا افتتاح کرنے کے بعد کسانوں کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایم ایل اے رام بن نیلم لنگے، ڈی جی سریکلچر میر طارق علی ، ڈی ڈی سی رام طارق حسن گنائی ، ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں ایچ کے رازدان ، ایم ڈی ایگرو راکیش کھجوریہ ، چیف ایگریکلچر آفیسر رام بن کے کے گپتا اور محکمہ کے سینئر افسران ا س موقعہ پر موجود تھے۔وزیر نے کہا کہ عالمی سطح پر منظور شدہ زرعی تکنیک ، فارم مشینری اور فصل کو فروغ دینے والے نظام کو متعارف کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ ان کاوشوں کے نتیجے میں زراعت کا شعبہ روز بروز ترقی کر رہا ہے ۔ایم ایل اے رام بن نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت کا ان کے حلقے انتخاب میں کسان میلے کا انعقاد کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل وزیر موصوف نے نمائش میں رکھے گئے مختلف سٹالوں کا معائینہ کیا۔