کشمیر میں ظلم و جبر کی انتہا: محاذ آزادی
سرینگر//محاذآزادی کے صدر سید الطاف اندرابی نے کہا ہے کہ رواں تحریک کے دوران جہاں فورسز کی طرف سے ظلم و تشدد کی انتہا کی گئی وہیں عوام نے دلیری اوربہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جان و مال کی قربانیاں پیش کیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں پیش آئے دلدوز واقعات ہمیشہ یہاں کے عوام کے جگروقلب میں جوش و جذبے میں اضافہ کرتے رہیںگے۔ الطاف اندرابی نے کہاکہ کشمیری قوم بہت حساس ہے اور اپنے جذبات و احساسات کا اظہار شائستہ سیاسی ،فکری و اخلاقی انداز میں کرتے ہیںمگر جب کشمیریوں کو جوانمردی کا مظاہرہ کرنے کی باری آتی ہے تو بڑی سے بڑی طاقت کو للکار کر شکست سے دوچار کرکے ہی دم لیتے ہیں۔
پیپلز پولٹیکل فرنٹ کی عوامی رابطہ مہم
شفاعت وانی کے لواحقین سے تعزیت پرسی
سرینگر// پیپلز پولیٹکل فرنٹ چیئرمین محمد مصدق عادل کی قیادت میں ایک وفد ، جس میں چیف آرگنائزر میر غلام حسن اور دوسرے کئی اراکین شامل تھے، نے ضلع بارہمولہ کی اپنی عوامی رابطہ مہم کے دوراںحال ہی میں فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دواراں مارے گئے شفاعت وانی کے گھر واگورہ سنگرامہ بارہمولہ جاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔ مصدق عادل نے شفاعت وانی کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گو کہ شفاعت ہم سے جدا ہوئے مگر دیکھا جاسکتا کہ اس وقت بھی یہاں آس وپاس اور دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے جو اس بات کو واضح طور ظاہر کرتا ہئے کہ اہل کشمیر اپنے ان محسنوں کے ساتھ کس قدر والہانہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ صورت حال اُن لوگوں کے لئے چشم کُشا اور سبق آموز ہے جومحض اقتدار اور دولت کی خاطر بھارتی ایجنسیوں کی ایماءپر کشمیر پرقبضے کے خلاف مختلف محاذوں پر ڈٹ کر مزاحم عسکری اور سیاسی لوگوںکے خلاف منفی پروپگنڈا کرنے میں اپنا وقت اور وقار ضائع کررہے ہیں۔ مصدق عادل نے اشفاق مجید وانی کو بھی یاد کیا اور انہیں عقیدت کا خراج پیش کیا۔
قیدیوں کی حالتِ زار پر ماس مومنٹ کو تشویش
سرینگر// ماس مومنٹ نے عرصہ دراز سے جیلوں میں نظر بند محبوسین کی حالات زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیاہے۔ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی نے مسرت عالم بٹ،محمد شفیع شریعتی اور ڈاکٹر قاسم فکتو سمیت بیرون ریاستوں کی جیلوں میں قید اسیروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جرم بے گناہی میں ان لوگوں کو نظر بند رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ22برسوں سے یہ لوگ قید خانوں میں بند ہیں جبکہ ان میں سے بیشتر کی صحت بہت حد تک بگڑ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت نے کشمیری نوجوانوں کے خلاف جنگ چھڑ رکھی ہیں اور انہیں جیلوں میں مختلف بہانے تراش کر کے ٹھونسا جا رہا ہے،وہی دوسری طرف قوم پر یہ ذمہ داری عائد ہے کہ وہ انہیں کسی بھی صورت میں فراموش نہ کریں۔
کنگن میں عمارتی لکڑی اور گاڑی ضبط
کنگن/ غلام نبی رےنہ// محکمہ جنگلا ت اور فارسٹ پروٹکشن فورس نے اےک مشترکہ کاروائی کے دوران عمارتی لکڑی سمےت گاڑی کو اپنی تحوےل مےں لےکر دو افراد کی گرفتاری عمل مےں لاکر انکے خلاف کےس درج کر لےا ہے ۔چھتر گل کنگن سے اندرون کی طرف آرہی اےک گاڑی زےر نمبر JK04B/9859کو محکمہ جنگلات اور فارسٹ پروٹکشن فورس کے اہلکاروں نے روکا اور تلاشی کاروائی کے دوران گاڑی سے 23.15مکعب فٹ غےر قانونی عمارتی لکڑی برآمد کرکے گاڑی کو اپنی تحوےل مےں لے لےا ۔ڈی اےف او گاندربل شبےر احمد نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ اس سلسلے مےں دو افراد کی گرفتاری عمل مےں لائی گئی جن کے خلاف پولےس نے کےس زےر اےف آئی آر نمبر 9/2018 6FA درج کرکے تحقےقات شروع کردی۔
بانڈی پورہ کالاپتہ شہری گُریزی کی بازیابی کی ہدایت
جموں//جموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے نائب سپیکر نذیر احمد گریزی نے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس شخص کو تلاش کرنے کے لئے لازمی اقدامات کریں جو وادی گریز میں ڈیم سائٹ کے نزدیک لاپتہ ہوگیا ہے۔اس شخص کی شناخت مشتاق احمد لون ولد محمد خلیل لون ساکن ونپورہ گریز کے طور پر ہوئی ہے جو ڈیم سائٹ گریز سے گذشتہ دو دنوں سے لاپتہ ہے۔مذکورہ شخص این ایچ پی سی میں بحیثیت ڈرائیور کام کرتا تھا۔ڈپٹی سپیکر نے انتظامیہ سے کہا کہ وہ گمشدہ شخص کی تلاش کرنے کے لئے غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کرے۔گریزی نے اس واقعہ کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مذکورہ شخص کی تلاش کے لئے اُس کے کنبہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔
کنزراور بانڈی پورہ میں شجرکاری مہم
سرینگر//وادی میں شجرکاری مہم کی کڑی کے تحت ہائر سکینڈری سکول کنزر کے احاطہ میں پودے لگائے گئے۔ بابا ریشی فیلڈ ریسرچ لیبارٹری سے لائے گئے مختلف انواع کے سبز سونے کے جنگلاتی پودے سکول کے احاطہ میں لگائے گئے۔ سول سوسائٹی نے اِس قسم کے ماحول دوست اقدامات کی سراہنا کی ہے۔ادھربانڈی پورہ میں پولیس کی طرف سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنیز مےں ڈی ایس پی ڈی اے آر عبدالر شید نے مختلف قسم کے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغازکےا ۔اس موقعے پرڈی ایس پی ثاقب غنی و باقی آفسران بھی موجود تھے۔
ریاست بدحکمرانی ، بدنظمی اور عدم استحکام کی نذر :ڈاکٹر ویری
اننت ناگ//ریاست کو بدحکمران ، بدنظمی اور عدم استحکام کی نذر کرنے پر پی ڈی پی بھاجپا حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل سی ڈاکٹر بشیر احمد ویری نے کہا ہے کہ اقربا پروری ، اقربا نوازی اور کورپشن محبوبہ مفتی حکومت کا چہرہ بن کر سامنے آئے ہیں۔ بجبہاڑہ میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ویری نے کہا کہ پی ڈی پی حکومت نے ریاست کے کلیدی اداروں کا تقدس ختم کردیا ہے ، اہم محکموں میں شفافیت کا فقدان ہے۔ موجودہ حکومت نے فلاحی سکیمیں اور روزگار کے مواقعے سیاست کی نذر کردیئے، جو انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیت، قابلیت اور صلاحیت کو بالائے طاق رکھ کر چور دروازے سے بھرتیاں عمل میں لاکر نوجوانوں کو پشت بہ دیوار کردیا گیا ہے۔
اونتی پورہ میں 4قمار باز گرفتار، 7900روپے ضبط
سرینگر//اونتی پورہ میں پولیس نے 4قِمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگائی گئی رقم 7900 روپے ضبط کئے۔ ایس ایچ او کھریو جاوید احمد کی سربراپہ میں پولیس پارٹی نے شر شالی کھریو میں قمار بازں کے ا ڈئے پر چھاپہ مار اکر جواریوںکو گرفتار کیا۔ پولیس نے کیس در ج کرلیاہے۔
کولگام میں فکی ضبط ،2غیر ریاستی سمگلر گرفتار
سرینگر/ / کولگام میں پولیس نے 9 کلو گرام فکی (خشخاش پوست )ضبط کر کے2 ڈرگ اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔جواہر ٹنل کے نزدیک پولیس نے ناکہ کے دوران ایک مسافر گاڑی روک لی اور تلاشی کے دوران9 کلو گرام فکی برآمد کی۔ پولیس نے گردیال مسی ولد درشن ساکن کپورتھلہ پنجاب اور روی سنگھ ولد دلبیر سنگھ ساکن جسپال امرتسر پنجاب کو گرفتار کیا ۔پولیس نے کیس زیر نمبر 66/2018درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
حاجن بانڈی پورہ میں دو پڑسویوں میں جھگڑا
۔60سالہ شہری حرکت قلب بند ہونے سے فوت
عازم جان
بانڈی پورہ //ذکری محلہ بانیاری حاجن بانڈی پورہ میں دوپڑوسیوں کے مابین جھگڑے کے دوران 60سالہ شہری لقمہ اجل بن گیا ۔ غلام احمد ڈار کو گذشتہ شام دھان کوٹنے کی مشین پر طارق احمد ڈار کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا ۔ اس دوران جھگڑے کے دوران طارق احمد نے طیش میں آکر غلام احمد کودھکا مارا جس کے نتیجے میں وہ نیچے گر کر حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔ اگرچہ اسے فوری طور پر سرینگر پہنچایا گیا ہے لیکن وہاں اس کی موت واقع ہوئی ۔پولیس لاش کا پوسٹ مارٹم کیا اور اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔
ہردویل بڈگام میں دماغی طور کمزور لڑکا لاپتہ
سرینگر// ہردویل بڈگام میںدماغی طور کمزور 18 سالہ لڑکا لاپتہ ہونے سے لواحقین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 25مارچ کو 18سالہ ریاض احمد بٹ ولد عبدلرحیم لاپتہ ہوگیا۔ جب مذکورہ لڑکا گھر واپس نہیں لوٹا تو لواحقین نے پولیس تھانہ بڈگام میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ پولیس نے مذکورہ لڑکے کی تلاش شروع کی ہے اور کہا ہے کہ اگر کسی شخص کو مذکورہ لڑکے کے بارے میںکوئی علمیت ہو تو بذیل نمبرات ,9797730034,9419138752 یا پھر ڈائل 100 پر رابطہ کریں ۔