سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل جموں کا استعفیٰ منظور
سرینگر//حکومت نے سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل جموں کے نرمل کوتوال کی طرف سے پیش کئے گئے استعفیٰ کو منظور کیا ہے ۔قانون ، انصاف اور پارلیمانی امور محکمہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے کے مطابق کے نرمل کوتوال کو 10؍ فروری 2018ء کو استعفیٰ پیش کیا تھا اور انہوں نے اپنے کونسل فیس کو سٹیٹ لیگل ایڈ فنڈ میں عطیۂ کے طور پر جمع کی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی ایکٹ 1997 کے تحت چلارہا ہے۔
مہجور فائونڈیشن کیلئے4مشیر نامزد
سرینگر//جموں کشمیر مہجور فائونڈیشن کا خصوصی اجلاس صدر پیرزادہ ابدال مہجور کی صدارت میں منعقد ہوا،جس کے دوران فائونڈیشن کیلئے4مشیروں کو نامزد کیا گیا۔میٹنگ کے پہلے حصے میں معروف قلمکاروں و شعراء رفیق راز،ڈاکٹر نذیر آزاد،رنجور تلہ گامی اور شہزادہ رفیق کو فائونڈیشن کیلئے بطور مشیر نامزد کیا گیا۔اس دوران فائونڈیشن کی میٹنگ کے دوسرے حصے میں وادی میں ادبی صورتحال اور سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے دوران کچھ ممبران نے مشورہ دیا کہ فائونڈیشن کو چاہے کہ سہ ماہی رسالہ شائع کریں۔اس دوران بزم ثقافت کی طرف سے شائع ہونے والے ثقافت کا سالانہ ایڈیشن کی رسم رونمائی ہوئی۔میٹنگ کے آخر میں پروفیسر اسماعیل آشنا کو مہجور فائونڈیشن کا نائب صدر مقرر کیا گیا۔
خیرالوریٰ بیت المال کی سماجی خدمت
مختلف ہسپتالوں کیلئے 15وہیل چیئر فراہم کیں
گاندربل//ارشاد احمد//خیر الواریؐ بیت المال کی جانب سے مرحوم حاجی غلام محمد شاہ ساکن سالورہ گاندربل کی یاد میں مختلف ہسپتالوں کو 15 وہیل چیئر عطیہ کے طور پر فراہم کی گئیں۔مرحوم جامع مسجد سالورہ میں 55 سال امام و خطیب کے فرائض انجام دیتے رہے۔ مرحوم کی یاد میں ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل میں معذور افراد کے لئے 6کرسیاں عطیہ دی گئیں جبکہ میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ میں6 اور صدر ہسپتال میں3 کرسیاں دی گئیں۔
محکمہ پلاننگ کے 20 افسران کی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی
سرینگر//حکومت نے جے اینڈ کے اکنامکس اینڈ سٹیٹسٹکس کے گزیٹیڈ سروس میں انچارج ڈائریکٹروں اور جوائنٹ ڈائریکٹروں کے حق میں ترقی کے احکامات جاری کئے ۔جن افسروں کو بحیثیت ڈائریکٹر ترقی دی گئی ان میں ہرجیت سنگھ اروڑہ ، پرویز سجاد ککرو ، راکیش جموال ، وینا کماری تھاپر ، اے ایچ قادری ، عمیرہ جان میر ، فاروق احمد یسوی ،ذوالفقار علی بانڈے ،محمد یوسف بٹ ، محمد اسحاق پوکچوال ،رجنی چاڈک ،غلام محمد حجام ، بی اے مخدومی، جاوید اقبال متو، اقبال غنی ملک، سید شبیر شفیع ، الطاف احمد زرگر، پرویز احمد ہنڈو اور جی ایم گنائی شامل ہیں۔حکمنامے میں عبدالمجید ڈار جو 30؍ نومبر 2017ء کوبحیثیت جوائنٹ ڈائریکٹر اپنی نوکری سے سبکدوش ہوئے کو یکم نومبر 2017ء سے 30؍ نومبر 2017ء تک بحیثیت ڈائریکٹر ترقی دی گئی ہے ۔یہ افسران اگلے احکامات جاری ہونے تک انہیں جگہوں پر تعینات رہیں گے جہاں یہ پہلے تعینات تھے۔
گرام سوراج ابھیان
چیف سیکرٹری نے بارہمولہ اور کپواڑہ میںعمل آوری کا جائزہ لیا
سرینگر//چیف سیکریٹری بی بی وِیا س نے ایک میٹنگ کے دوران توسیع شدہ گرام سوراج ابھیان کی عمل آوری کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔یہ کثیر ترقیاتی اقدام مرکزی سرکار کے 7 غریب پرور پروگراموں پر مشتمل ہے۔پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری ، کمشنر سیکرٹری پی ڈی ڈی ، سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم اور دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔ علاوہ ازیں بارہمولہ اور کپواڑہ کے ضلع ترقیاتی کمشنروں نے میٹنگ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔اس موقعہ پر جانکاری دی گئی مرکزی سرکار نے گرام سوراج ابھیان کو 1000 آبادی سے زیادہ کے ایک 115 اضلاع میں 45ہزار دیہات تک وسعت دی ہے جن میں جموں وکشمیر میں بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع بھی شامل ہے تاکہ سات فلیگ شپ پروگراموں کے دائرے میں 15؍ اگست 2018تک سو فیصد آبادی کو لایا جائے ۔ ان پروگراموںمیں اجوالا یوجنا ، وزیر اعظم سہج بجلی ہر گھر یوجنا، اُجالا سکیم ، وزیر اعظم جندھن یوجنا، وزیر اعظم جیون جیوتی بیمہ یوجنااور وزیر اعظم سرکھشا بیمہ یوجنا شامل ہیں۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ ضلع بارہمولہ کے 279دیہات جبکہ ضلع کپواڑہ کے 1000 نفوس سے زیادہ آبادی والے 222 دیہات کی پہلے ہی نشاندہی کی جاچکی ہے تاکہ انہیں اس پروگرام کے دائرے میں لایا جاسکے۔
اخبارات کی زمرہ بندی کے حوالے سے وضاحت
سرینگر//امپینل شدہ اخبارات اور دیگر اشاعت کی نئے رہنما خطوط کے مطابق زمرہ بندی کے لئے لازمی جانکاری جمعر کرنے کی آخری تاریخ15 جون2018 ء مقرر کی گئی ہے۔نئے رہنما خطوط میں وضع کئے گئے مدوں کو پورا کرنے کی خاطر انفرادی امپینل اشاعت کی کٹ آف تاریخ30 مئی2018 مقرر کی گئی ہے۔
ٹنگمرگ میںتمباکو مخالف ریلی
ٹنگمرگ // آرمی گڈول ہائی سکول زرن ٹنگمرگ میں زیر تعلیم طالب علموں نے ایک تمباکو مخالف ریلی کا اہتمام کیا۔ریلی اسکول سے شروع ہوکر ٹنگمرگ پارک میں اختتام پذیرہوئی۔ریلی میں شامل طالب علموں نے ہاتھوں میںپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تمباکو نوشی سے دور رہنے کے لئے عوام الناس سے اپیل کی گی تھی۔اس دوران ہائوس آف ویزڈم اکیڈمی( الف ) چندی لورہ میں بھی تمباکو مخالف بیداری کے عنوان سے ایک مصوری مقابلہ کرایا گیا ۔(مشتاق الحسن)
کار ی پورہ میریج ہال 3کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہوگا
ننت ناگ//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ محمد یونس ملک نے کاری پورہ اورعشائی پورہ میں اُن مقامات کادورہ کیا جہاں سرکارکی طرف سے میر یج ہال تعمیر کئے جارہے ہیں۔ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ کسٹوڈین جنرل جے اینڈ کے ایاز احمد بٹ،کسٹوڈین کشمیر ،تحصیلدار اننت ناگ اور ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل اننت ناگ کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی تھے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر کو بتایا گیا کہ کار ی پورہ میں میریج ہال کی تعمیر کا کام عنقریب ہی شروع ہوگا جس کے لئے 3.18کروڑ روپے کا ڈی پی آر اعلیٰ حکام کو بھیج دیا گیا ہے ۔جبکہ عشاجی پورہ میں میرج ہال کی تعمیر کے لئے جگہ کی نشاندہی کی گئی ہے۔
سڑک کی حالت ناگفتہ بہ
سونر ونی میں لوگوں کا احتجاجی دھرنا
عازم جان
بانڈی پورہ//سونروانی بانڈی پورہ کے سینکڑوں لوگوں نے سڑک کی ناگفتہ بہ حالت کے پیش نظر گریز بانڈی پورہ شاہراہ پر دھرنا دیکر گاڑیوں کی آمدورفت روک دی ۔ اس دوران فوج کی ایک گاڑی وہاں سے گذررہی تھی جس کو دھرنا پر بیٹھے لوگوں نے آگے جانے نہیں دیا جس کے بعد فوجی اہلکاروں اور لوگوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ۔اس دوران ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ خورشید احمد سنائی کی ہدایت پر فوری طور تحصیلدار بانڈی پورہ مبشر نازکی پہنچے اور معاملے کو رفع دفع کیا۔ اگر تحصیلدار بانڈی پورہ وقت پر نہیں پہنچتے تو حالات بگڑسکتے تھے ۔ دھرنا پر بیٹھے لوگوں نے سڑک کی فوری طور مرمت کرنے اور نالہ مدومتی کا باندھ اونچا اور مضبوط تعمیر کرنے کا کا مطالبہ کیا تاکہ کشن گنگا پن بجلی پروجیکٹ سے پانی رسنے کا کوئی خطرہ نہ رہے ۔
جنگجوﺅں کے اہل خانہ کو انتقام گےری کا نشانہ بنانا افسوسناک:مسلم لیگ/ خواتین مرکز
سرینگر//مسلم لےگ نے جاں بحق ہوئے عسکرےت پسندوں کی قبروں کی بے حرمتی کرنے اور رات کے اندھےرے مےں ان کے گھروں کو جلانے کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کے رشتہ داروں کو گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگل راج سے تعبیرکیا ہے۔ لےگ ترجمان سجاد اےوبی نے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے جس طرح دربگام مےں قبروں کی بے حرمتی کی اور گنڈبگ کاکہ پورہ مےں اےک عسکرےت پسند کے گھر کو انسانوں سمےت زندہ جلانے کی کوشش کی وہ فوج کے ذہنی دےوالےہ پن اور طاقت کے خمار کا کھلا مظہر ہے ۔ترجمان نے کہا کہ عسکرےت کا راستہ اپنانے والوں کے گھروں مےں گھس کر ان کے افراد خانہ کو جس طرح تشدد، دھونس و دباو¿ اور ہراساں کےا جارہا ہے اور ان کے کھےت کھلےان تباہ و برباد کئے جارہے ہیں۔مسلم خواتےن مرکز کی چیئر پرسن ےاسمےن راجہ نے عسکریت پسندوں کے مال و جائدا د کونقصان پہنچانے اور قبروں کی بے حُرمتی کو فوجی کی ذہنی بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا ہے ۔ےاسمےن راجہ کی قےادت مےں اےک وفد نے لرو گنڈ بل اور کاکہ پورہ جاکر فورسز کے ہاتھوں مارے گئے بلال احمد گنائی کے لواحقےن سے تعزےت پرسی کی۔انہوں نے میوہ باغات کو نقصان پہنچانے،اسباب خانہ کی توڑ پھوڑکرنے کی کارروائی کو بزدلانہ حرکت سے تعبیر کرتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظےموں سے فوری مداخلت کی اپےل کی ہے۔
ڈاکٹروں کی عدم موجودگی
بانڈی پورہ ہسپتال میں مریض نالاں
عازم جان
بانڈی پورہ//ضلع ہسپتال بانڈی پورہ میں مریضوں نے شکایت کی ہے کہ ہسپتال میں اکثر اوقات ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتے ہیں اورانہیں علاج کئے بغیر ہی واپس لوٹنا پڑتا ہے۔ ریاض احمد نامی ایک تیماردار نے کہا کہ وہ سوا بارہ بجے ہسپتال مریض لیکر پہنچے تو وہاں ایک ڈاکٹر موجود تھا جس کے ارد گرد مریضوں کی لائن لگی تھی۔کئی مریضوں نے بتایا کہ یہاں ہر روز ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹیسٹ کرانے کیلئے پرائیویٹ لیبارٹریوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ خورشید احمد سنائی نے کہا کہ وہ اس ضمن میں میں فوری طور اقدامات کریں گے تاکہ مریضوں کو کوئی پریشانی نہ ہو۔
آرتھ بڈگام میںپانی کی قلت
سرینگر// آرتھ بڈگام کی آبادی کو رمضان المبارک کے ان مقدس ایام میں پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ پی ایچ ای نے سات سال قبل علاقہ میں پانی کی قلت دور کرنے کے لئے لاکھوں روپے خرچ کرکے واہپورہ سے ایک پائپ لائن تو بچھائی لےکن آج تک وہ پینے کے پانی کی سپلائی سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے کنویں بھی سوکھ گئے ہیں ۔لوگوں نے ریاستی حکومت سے مانگ کی ہے کہ بستی میں پانی کی سپلائی بحال کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
سنجیدہ بات چیت مسائل کا حل: ماس مومنٹ/پیپلزلیگ
سرینگر//ماس مومنٹ سرپرست فریدہ بہن جی نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان بات چیت میں سنجیدہ ہے تو جموں کشمیر کے مسئلہ کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق قضیہ حل کرنے کیلئے آمادہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کا راستہ اختیارکرنا خوش آئند لیکن اس میں نیک نیتی اور دیانتداری شامل ہو۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 70 برسوں میں جو زخم جموں کشمیری عوام کو دئے ہیں وہ بہت گہرے ہیں،اسلئے اب ان اعلانات پر یقین نہیں کیاجاسکتا۔ پےپلز لےگ کے وائس چیئر مےن محمد ےاسےن عطائی نے مذاکرات کے حوالے سے مشترکہ مزاحمتی قےادت کے موقف کی پذیرائی کر تے ہو ئے کہا کہ بھارت کی سےاسی قےادت ہٹ دھر می چھوڑ کر ٹھوس لائحہ عمل اپنائے۔انہوں نے کہا کہ اعتماد سازی کے اولےن اقدامات کےلئے قائدین و کارکنان کی رہائی عمل میں لائی جائے ۔
ڈاکٹر فاروق اور نعیم اختر کا میر نصراللہ سے اظہار تعزیت
سرینگر// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ریاست کے سابق وزیر اعظم مرحوم غلام محمد بخشی کی دختراور سابق چیف سیکریٹری میر نصر اللہ کی اہلیہ شمع میر کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر عبداللہ نے سوگوار اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کے لئے دعا کی ۔ کارگزار صدر عمر عبداللہ اور معاون جنرل سیکریٹری سمیت دیگر پارٹی لیڈران نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔وزیر تعمیرات عامہ اور تمدن نعیم اختر نے ریاست کے سابق وزیر اعظم بخشی غلام محمد کی دُخترشمع میر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔نعیم اختر نے شمع میر کے خاوند میر نصر اللہ جو کہ ریاست کے سابق چیف سیکرٹری رہے ہیں، کے گھر جاکر ان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے ابدی سکون کے لئے دُعا کی۔ ریاستی حکومت کے اعلیٰ افسران بھی اس دوران وزیر موصوف کے ہمراہ تھے۔
سرکردہ ماہر تعلیم و ادیب محمد امین شکیب فوت
سرینگر//نامور ادیب، ماہر تعلیم اور سابق جوائنٹ ڈائریکٹر محمد امین شکیب ساکن سوپور جمعرات کوانتقال کرگئے۔ مرحوم محاذآزادی کے بانی صدر صوفی محمد اکبر کے دیرینہ ساتھی تھے ۔موصوف کے انتقال پر متعدد ادبی و علمی جماعتوںکے ساتھ ساتھ جموںو کشمیر ثقافتی مرکز بڈگام نے اپنے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کے ابدی سکون کے لیے دعا کی۔اس موقعہ پر انہوں نے مرحوم کے لواحقین اور رشتہ داروں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔محاذ آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر نے اُن کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے فوت ہونے سے جو خلا پیدا ہوا وہ پر کرنا ناممکن ہے۔محاذآزادی کے نائب صدر قطب عالم اور سیکریٹری ارشاد حسین شاہ نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے محمد امین شکیب کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
جنگلاتی اراضی کی کلیرنس سے محکمہ جنگلات کی میٹنگ
سرینگر//جنگلات و ماحولیات کے وزیر راجیو جسروٹیہ نے شمالی ریلوےز، این ایچ پی سی، پی ڈی سی، پی ڈی ڈی، اِرکان، پی ایم جی ایس وائی، پی ڈبلیو ڈی اور آر اینڈ بی محکموں سے متعلق جنگلاتی اراضی کی کلئیرنس سے متعلق ایک میٹنگ کی صدارت کی۔کمشنر سیکرٹری سوربھ بھگت، پی سی سی ایف ، ایم ایم پنت، وزیر کے او ایس ڈی اور ناردرن ریلویز کے علاوہ دیگر محکموں کے نمائندے بھی میٹنگ میں موجود تھے۔جنگلات کے وزیر نے اس موقعہ پر جموں اور کشمیر صوبوں میں فارسٹ لینڈ کلئیرنس معاملوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے التواءمیں پڑے معاملوں کو فوری طور نپٹانے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ اب تک اس طرح کے811 معاملوں کو منظوری دی گئی ہے۔میٹنگ میں موجود تمام نمائندوں نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔وزیر موصوف نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ فاسٹ ٹریک بنیادوں پر معاملات کو نپٹائیں تا کہ مختلف پروجیکٹوں کی تکمیل وقت پرممکن ہوسکے۔
پہاڑی زبان بولنے والے طلاب میں18 کروڑ روپے تقسیم: وائس چیئرمین
سرینگر// پہاڑی زبان بولنے والے لوگوں کی ترقی سے متعلق ریاستی مشاورتی بورڈ کے وائس چیئرمین کلدیپ راج گپتا نے کہا ہے کہ پچھلے مالی سال کے دوران بورڈ نے ریاست میں پہاڑی زبان بولنے والے طلاب میں18 کروڑ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی۔وائس چیئرمین نے یہ جانکاری آج بورڈ ارکان کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے دی۔ میٹنگ میں بورڈ کے تمام ارکان نے شرکت کی۔اس موقع پر وائس چیئرمین نے کہا کہ بورڈ نے پوسٹ میٹرک وظائف سے متعلق سالانہ رپورٹ مشتہر کی ہے جس میں مالی معاونت کے حوالے سے تمام تفاصیل درج ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پری میٹرک سکالر شِپ سکیم کے تحت بورڈ نے لڑکیوں کے لئے سکالر شِپ رقم دوگنی کی ہے تا کہ تعلیم نسواں کو فروغ دیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے9 پہاڑی ہوسٹل کام کر رہے ہیں جہاں طُلاب کو بورڈ کی جانب سے مفت قیام و طعام کی سہولیات اور کتابیں فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بورڈ اس طبقہ کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کرے گا۔ میٹنگ کے دوران کئی ارکان نے بورڈ کے کام کاج کے حوالے سے کئی معاملات اجاگر کئے۔وی سی نے یہ معاملات غور سے سُنے اور یقین دلایا کہ انہیں جلد از جلد حل کرنے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔
بارہمولہ میں قوالی پروگرام 300طلاب کی شرکت
بارہمولہ// ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر ،چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بارہمولہ میں ضلع سطح پر ایک روزہ مناجات قوالی مقابلہ جاتی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ300سے زیادہ طلبا¿ وطالبات نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر بلبیر سنگھ مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔جبکہ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔پروگرام کی مناسبت سے شہناز رشید اور رنجور تلگامی کی نگرانی میں ججوں کے ایک بنچ کا بھی قیام عمل میں لایا گیا تھا۔پروگرام میں مناجات میں جی ایچ ایس ایس سوپور،ایچ ایس ایس ڈنگی وچھ اور ایچ ایس ڈانگر پورہ نے بالترتیب پہلی،دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی۔جب کہ ایچ ایس ایس پٹن قوالی مقابلہ جاتی پروگرام میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔