گریز//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے عوام کے مابین روابط میں بہتری لانے اور مزید علاقوں کو کھولنے پر زوردیا تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں اور ان کی معاشی مسائل بھی حل ہوں ۔ وزیر اعلیٰ نے بانڈی پورہ گریز سڑک پررازدان درے پر ٹنل تعمیر کرنے پر زوردیا تاکہ علاقے پورے سال وادی کے ساتھ جڑا رہے۔انہوں نے حد متارکہ پر گریز ۔ استور سڑک کھولنے پر بھی زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک کے کھلنے سے مقامی معیشت کو کافی حد تک فروغ حاصل ہوگا اور ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے مسائل بھی کم ہوں گے۔محبوبہ مفتی نے وادی گریز میں سڑک نیٹ ورک میں بہتر لانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ لوگ ایکد وسرے کے ساتھ رابطے میں رہ سکیں ۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ کو علاقے میں رابطہ سہولیات کا توسیع دینے کے عمل میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ باقی ماندہ ریاست اور علاقے کے لوگوں کے مابین رابطہ سہولیت کو کمی کو درست کیا جاسکے ۔مقامی لوگوں کی مانگوں کے ردعمل میں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ وہ گریز علاقے کی ترقیاتی ضروریات اور وہاں کی معاشی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک مشاورتی گروپ گریز بھیجے گی ۔انہوںنے کہاکہ صحت اور تعلیمی اداروں میں عملے کی کمی پورا کیا جائے گااور ان اداروں میں سہولیات کو توسیع دی جائے گی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی حکومت نے کشن گنگا پروجیکٹ سے متاثرہ کنبوں کے معاوضہ کی رقم میں اضافہ کیا ہے اور حکومت مرکز کے ساتھ ایسے کنبوں کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے معاملے کی پیروی کرے گی۔انہوںنے کہا کہ وادی گریز میں سیاحت کے بے شمار امکانات موجود ہیں اور ان کی حکومت مقامی اقتصادیات میں بہتر ی لانے کے لئے تمام تر اقدامات کرے گی۔وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر حالیہ آگ کی واردات میں خاکستر ہوئے مکانات کے مالکان میں نقد امداد تقسیم کیں۔ گے۔وفود نے اس موقعہ پر علاقے میں خصوصی بھرتی مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے طبی سہولیات میں بہتری ،مقامی پیداوار کو مارکیٹ سہولیت ، داور سے تلیل تک بس سروس ، نیرو میں ہیلی پیڈ کی تعمیر ، مختلف سکولوں کی اَپ گریڈیشن ، لڑکیوں کے لئے سکوٹی سکیم کی توسیع ،کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے ، مقامی آئی ٹی آئی میں نئے ٹریڈوں کو متعارف کرانا،ہینڈی کرافٹس مراکز کے قیام ، سولر لائیٹوں کی دستیاب اور لنک روڑوں کی تعمیرجیسے مطالبات پر زور دیا۔ وفود نے وزیر اعلیٰ کا گریز تک ائیر سروس کو متعارف کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔