سنگلدان// سی پی آئی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد یوسف تاریگامی نے حکومت اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر مزدوروں کے ساتھ جاری ظلم کو ختم نہیں کیاگیا تو مزدوروں کے ساتھ مل کرسکریٹریٹ کا گھیرائو کریں گے۔ انہوں نے سنگلدان میں پہاڑی ریلوے ورکر یونین سنگلدان کی جانب سے منعقد کرائے گئے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاںایک طرف سے حکومت نے مزدوروں کے حقوق پر شب و خون مارا ہے وہیںانتظامیہ بھی پیچھے نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزدوروںکو کوئی سر ٹیفکیٹ نہیں چاہئے لیکن اس کے با وجود انہیں کمپنی والے ڈی سی آفس، تحصیل آفس ونا جانے کن کن دفاتروں کا چکر کاٹنے پر مجبور کرتے ہیں لیکن پھر بھی ان مزدوروں کے مسائل حل نہیں ہوتے ہیں ۔ تاریگامی نے کہاکہ مزدوروں کو وہ حقو ق نہیں ملتے ہیں جو انہیں قانون کے تحت ملنے چاہئے ۔ تاریگامی نے کہا کہ یہاں پر جہاں ایک طرف سے ریلوے کمپنیاں مزدوروں کا استحصال کر رہی ہیں وہیں دوسری جانب انتظامیہ بھی اس استحصال سے بری الذمہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مزدورپیشہ انسان چاروں طرف سے پسا جا رہا ہے اور نہ ہی انتظامیہ سنتی ہے اور نا ہی سرکار اس طرف کوئی دھیان دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہاںپر ریلوے کمپنیاںکام کررہی ہیں کیا وہ مزدورںکو ویجز سسٹم کے تحت پیش آتے ہیں،یہاںپر کنٹرک سسٹم پیدا ہوا ہے،مزدروںکو کام پرنہیںدیا جاتاہے۔ بلکہ اس ٹھیکیداری سسٹم نے مزدوروں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔تاریگامی نے کہا کہ ریلوے کمپنیوں نے انتظامیہ سے مل کر مزدور طبقہ کا جینا حرام کر دیا ہے اور اگر انہوں نے جیبیں بھرنا بند نہیںکیاتو ہم اس کے خلاف آواز بلند کریں گے۔انہوںنے کہاکہ یہاںپرگھرگھر ایک تحریک چلائیں گے اور ضلع انتظامیہ کی نوٹس میںایک بات لائی جائیے گی اگر اُس کے باوجود انتظامیہ باز نہیںآئے گی تو سرینگر سکریٹریٹ کی جانب ایک پُر امن مارچ کرنا پڑے گا۔اوروہاںدھرنے پربیٹھیںگے اورمیںان مزدوروںکے ساتھ ساتھ ہوں۔اس موقعہ پر گول کے نوعمر لیڈر شہباز مرزا نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تاریگامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاریگامی وہ واحد شخصیت ہیں جو ریاست کے دوردراز علاقوں اور بالخصوص مزدورطبقہ پیشہ لوگوںکی درد بھر آہوں کی طرف دھیان دیتے ہیں اور اُن میں مزدوروں کے تئیں احساس ہے اور وہ مزدوروں کو حق دلانے کے جنگ میں ایک سپاہ سالار کی طرح کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے سنگلدان آمد پر تاریگامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہیںامید ہے کہ تاریگامی یہاںکے غریب عوام کے مسائل کو نہ صرف جلسوں میں بلکہ ایوانوں تک ان غریب مزدوروں کی آواز کو پہنچائیں گے ۔پہاڑی ورکر ریلوے یونین سنگلدان کے صدر فاروق احمد بٹ،فاروق احمد نائیک سرپنچ سنگلدان ،اوم پرکاش جنرل سکریٹری جموںو کشمیر سی آئی ٹی یو کے علاوہ دوسرے لوگوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔