سرینگر/ جماعت اسلامی جموں کشمیر پر پابندی عاید کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے، سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل علیحدگی پسندوں کے وفاق، مشترکہ مزاحمتی قیادت نے جمعہ کو نماز کے بعد احتجاج کی اپیل کی۔
ایک بیان میں مزاحمتی قیادت نے کہا '' نئی دلی عامرانہ طرز عمل ختیار کئے ہوئے ہے''۔
جماعت اسلامی پر گذشتہ رات دیر گئے پانچ برس کیلئے پابندی عاید کی گئی۔