عظمیٰ نیوز سروس
جموں//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا 31 اگست اور 1 ستمبر کو دو دن کے لئے جموں کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔وہ جموں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے۔بتایا جاتا ہے کہ وہ جموں میں اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے جس میں سیلاب کی تباہ کاری سے متعلق انہیں جانکاری دی جائے گی۔