سرینگر// وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت جتیندر سنگھ منگل کے روز کوروناوائرس سے متاثر پائے گئے۔اُن کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس کا رپورٹ مثبت آگیا۔
سنگھ نے یہ اطلاع خود اپنے ٹویٹر ہینڈل پر فراہم کی۔ انہوں نے لکھا”میں کورونا مثبت ظاہر ہوا ہوں اور مجھے علامات بھی ہیں“۔
انہوں نے مزید لکھا”اگر آپ کا مجھ سے رابطہ ہوا ہے توخود کی جانچ کرائیں اور اپنا خیال رکھیں“۔