عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//ہارٹی کلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ محکمہ نے کل سری نگر میں پردھان منتری فار ملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسسنگ اَنٹر پرائزز ( پی ایم ۔ ایف ایم اِی ) سکیم پر ایک روزہ بیداری ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔ورکشاپ میں سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شبنم شاہ کاملی ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی اِمام الدین ، سپیشل سیکرٹری اے پی ڈی فاروق احمد ڈار ، سٹیٹ کوآرڈی نیٹر ومنیجر برانڈنگ اینڈمارکیٹنگ جموںوکشمیر نیہا گنجو ، ینگ پروفیشنل ٹیکنیکل ریتیکا کھٹر ،ڈسٹرکٹ نوڈل اَفسروں اور بینکوں ، کسانوں اور پی ایم ۔ ایف ایم اِی سکیم کے اِستفسادہ کنند گان کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ سکیم کے کامیاب عمل آوری کے لئے خاطر خواہ اَقدامات کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس سکیم کی عمل آوری کے لئے رجسٹریشن اور معاملات کی منظور ی کی تعداد کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ شبنم شاہ کاملی نے کہا کہ جموںوکشمیر میں بڑی تعداد میں منفرد مصنوعات کی وجہ سے بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے جو مائیکرو فوڈ پروسسنگ یونٹوں کی اَپ گریڈیشن کی راہ ہموار کرتی ہے۔اُنہوں نے بینکروں کے پی ایم ایف ایم اِی درخواست دہندگان کے ساتھ قابل رَسائی اور دوستانہ ہونے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ بینکوں کو زیر اِلتوأ قرض کی درخواستوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ فائدہ اُٹھانے والوں کو اِنتظار نہ کرنا پڑے۔