سرینگر//کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی)نے جموں میں اپنے ہم منصب جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے سنیچر کو ایک مرتبہ پھر سے بجلی پروجیکٹوں کی واپسی کا مطالہ کیا ہے کہ ان بجلی پروجیکٹوں کو واپس کیا جائے جن کیمعاہدے کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔ سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ناصر حمید خان ، سینئر نائب صدر کی سی سی آئی نے مرکزی وزیر بجلی آر کے سنگھ کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے جنہوں نے کہاتھا کہ ریاست کو بجلی پروجیکٹ واپس نہیں دئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی پروجیکٹوں کی واپسی ریاستی کے لوگوں کے دیرینہ مانگ ہے اور یہی پی ڈی پی اور بی جے پی گورنمنٹ کا ایجنڈے کا حصہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا ’’جموں و کشمیر کو ایک الگ قانونی حیثیت حاصل ہے اور اسکا مقابلہ ملک کے دیگر ریاستوں کے ساتھ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ جے سی سی آئی صدر راکیش گپتا نے کہا کہ وہ کے سی سی آئی سے متفق ہے اور وہ جموں و کشمیر میں بجلی پروجیکٹوں کی واپسی کیلئے یہ مسئلہ مرکزی سرکار سے اٹھائیں گے اور ان پر دبائو ڈالنے کی کوشش کریں گے۔