جگدلپور//انسانی وسائل کو فروغ کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہاکہ جمہوریت میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ مرکز اور ریاستی حکومتوں کی کوشش سے نکسلی مسئلہ کم ہوا ہے ۔ نکسلی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔مسٹر جاوڈیکر نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ باجی پور ضلع میں نکسلی تشدد سے کل چار جوان شہید ہوگئے ، جو افسوسناک ہے ۔ انہوں نے اس کی مذمت کی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا ایجنڈہ ترقی کا ہے اور نکسلیوں کا ایجنڈہ مخالفت کرنے کا ہے ، لیکن دیہی بھی اب نکسلیوں سے پریشان ہوکر مخالفت کررہے ہیں۔ وہیں کئی خودسپردگی بھی کررہے ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں میں نکسلی مسئلہ کم ہوا ہے ، اب ملک کے ایک تہائی اضلاع میں نکسلی مسئلہ ہے ، جو آہستہ آہستہ ختم ہوگا۔مسٹر جاوڈیکر نے کہاکہ چھتیس گڑھ میں ان پندرہ برسوں کے دوران اندرونی علاقوں میں ترقی بہت ہوئی ہے اور آج ہم اسی ترقی کی بنیاد پر رائے دہندگان کے سامنے آرہے ہیں تاکہ آئندہ حکومت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہی بنے ۔ رافیل معاملہ میں انہوں نے کہاکہ دو حکومتوں کے درمیان کا سمجھوتہ ہے ۔ اس میں کوئی بچولیا نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ سی بی آئی میں حکام کا جھگڑا افسوسناک ہے اور اس کی جانچ ہوگی جس سے حقیقت سامنے آئے گی۔یو این آئی