سرینگر //پرنسپل سیکریٹری بھیڑ و پشو پالن ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کہا ہے کہ پولٹری سیکٹر ترال علاقے کی اقتصادیات میں مزید بہتری لانے کی وسیع گنجائش رکھتا ہے ۔ اس بات کا اظہار انہوں نے ایک میٹنگ کے دوران کیا جو ترال علاقے میں پولٹری سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کا جائز ہ لینے کی خاطر طلب کی گئی تھی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری کشمیر پونیما متل ، ڈائریکٹر پلاننگ صنع و حرفت شبیر شفیع، سی اے ایچ او پلوامہ ڈاکٹر منیر قریش ، ڈپٹی سیکرٹری مال غلام رسول اور دیگر افسران موجود تھے۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔ ڈاکٹر سامون نے کہا کہ پولٹری سیکٹر کے فروغ سے مقامی نوجوانوں کے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور ایک ہزار کروڑ روپے تخمینہ مالیت کی مقامی پولٹری مانگ بھی پوری ہوگی۔ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے پولٹری شعبہ قائم کرنے کے لئے زمین کی نشاندہی کی خاطرکئے جارہے اقدامات کے بارے میں ڈاکٹر سامون کو تفصیلی جانکاری دی۔میٹنگ میں اس سلسلے میں سیڈ کو کی جانب سے تیار کئے گئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ پر سیر حاصل بحث کی گئی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ تر ال سے آئے کئی وفود نے حال ہی ڈاکٹر سامون سے ساتھ ملاقات کر کے علاقے میں پولٹری ایسٹیٹ قائم کرنے کی مانگ کی تھی۔