سرینگر//جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میر واعظ کشمیر مولانا مولوی ریاض احمد ہمدانی نے خاندانِ میرواعظ (ہمدانیہ) کے مرحوم میرواعظ مولوی شریف الدین ہمدانی کی نیک سیرت اور پارسا دختر نیک اختر (اہلیہ محترمہ الحاج گلزار احمد پنڈت ساکنہ کاکہ صاحب جمالٹہ کے انتقالِ پُرملال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس سانحہ ارتحال پر مرحومہ کے جملہ سوگوران، اہل خانہ خصوصاً اُن کے سرتاج الحاج گلزار احمد پنڈت کے ساتھ مرحومہ کے برادران الحاج مولوی مظفر احمد ہمدانی، مولوی حمید اللہ ہمدانی کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی کیلئے دعا کی۔ جمعیت ہمدانیہ کا تعزیتی اجلاس میں خاندانِ میرواعظانِ کشمیر(ہمدانیہ) اور پنڈت خاندان کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا اورمرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے کلمات اور دعائے مغفرت ادا کیا گیا۔ اجلاس میں دونوں سوگوار خاندان کیساتھ خدامانِ زیارت شاہ ہمدانؒ خصوصاً امام بقعہ عالیہ خانقاہِ معلی حاجی امام غلام محمد ہمدانی، پیرزادہ محمد یاسین ظہرہ، نشاندہ آثار شریف شہری کلاش پورہ پیرزادہ منظور احمد نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ جمعیت کے صدر الحاج عبدالرشید گانی نے تعزیت اجلاس کی صدارت کی جبکہ اجلاس میں جمعیت کے سکریٹری پیرزادہ حاجی محمد اشرف عنایتی نے تعزیتی قرارداد پڑھ کر سنائی۔
غلام محمدبٹ المعروف چاچا فوت
سرینگر//ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ کے ایک دھڑے نے تحریک آزادی کے ایک بانی اورسابق عسکری کمانڈرغلام محمدبٹ المعروف چاچاکے رحمت حق ہونے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ڈی پی ایم کے جنرل سیکریٹری خواجہ فرودس وانی کی قیادت میں وفدجس میں محمدشعیب اورشیخ الطاف احمدشامل تھے ،نے نقاش پورہ بربرشاہ سرینگرمیں مرحوم کی نمازجنازہ میں شرکت کی ۔وفدنے مرحوم کے گھرواقع بربرشاہ جاکرغمزدہ خاندان کیساتھ تعزیت اوریکجہتی کااظہارکیا۔خواجہ فرودس وانی نے غلام محمدبٹ المعروف چاچاکی تحریکی خدمات اورصبروثبات کومزاحمت پسندوں کیلئے ایک مشعل راہ قراردیا۔