سرینگر // نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کل صورہ جاکر وہاں مرحوم حاجی شیخ عبدالرشید ( سابق ایم ایل اے ) زڈی بل جن کی شریک حیات گزشتہ روز اس فانی دنیا سے رخصت کر گئی تھی کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی ۔اس موقع پر مرحومہ کے حق میں کلمات ، دعائے مغفرت بھی ادا کی گیا اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مرحومہ کی جنت نشینی کے لئے دعاکی اور مرحومہ کے لواحقین اہل خانہ خصوصاً مرحومہ کے بیٹے شیخ ظفر احمد کے ساتھ تعزیت کی۔اس دوران پارٹی ہیڈ کواٹر ایک تعزیتی اجلاس میں بیگم مرحوم شیخ عبدالرشید کے حق میں فاتحہ خوانی کی گئی اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت صدر ضلع اور سابق ایم ایل اے زڈی بل پیر آفاق نے کی اور صوبائی سیکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ آثار شریف حضرتبل کے نشان دہ مرحوم بشیر الدین بانڈے کی نیک سیرت ، متقی اور پرہیز گار ، پارسا خاتون ( اہلیہ ) محترمہ کے انتقا ل پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ٹیلفون پر ہی مرحوم کے فرزند ڈاکٹر نصیر احمد ، آفتاب احمد اور دیگر لواحقین کو تعزیت کی اور مرحومہ کی جنت نشینی کے لئے دعا کی ۔
مولانا ہمدانی کا اظہار رنج وغم
سرینگر // جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے صورہ کے باعزت شخصیت تاجر مرحوم شیخ عبدالرشید کی شریک حیات کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی بلند درجات اور جنت نشینی کے لئے دعا کی ۔ انہوں نے شیخ خاندان خصوصاً ان کے فرزند شیخ ظفر احمد کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا ۔یاد رہیں مرحوم شیخ عبدالرشید خاندان میر واعظ ہمدانیہ کے نقیب اولیاء میر واعظ کشمیر مولانا محمد یاسین ہمدانی کے بڑے عقیدت مند اور شیدائی تھے۔ انہوں نے درگاہ حضرت بل کے نشاندہ الحاج بشیر الدین بانڈے کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا۔