جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے مرکز کی جانب سے سابق آئی بی ڈائریکٹر دنیشور شرما کو جموں وکشمیر میں بات چیت شروع کرنے کے لئے مذاکرات کار مقرر کرنے کے قدم کو سراہا ہے۔واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کشمیر پر حکومت ہند کی جانب سے مستقل بات چیت شروع کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔سابق آئی بی ڈائریکٹر دنیشور شرما کو ریاست میں بات چیت کے عمل کے لئے حکومت ہند کا نمائندہ مقرر کیا۔