کشتواڑ//مدینت العلوم فریدیہ اسراریہ نے آج یہاں اپنے 6حافظ قران پاس کرنے والوں کے اعزاز میں اپنے صدر دفتر اسرار آباد کشتواڑ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ۔پروگرام مہتمم مدرسہ صاحب زادہ محمد مجتبیٰ اُلوی و دیگر روحانی شخصیات صاحب زادا محمد مُظفر الوی کی نگرانی میںچیئر مین منیجمنٹ نذیر احمد آخون ، پرنسپل مولانالیاقت رضا ،کیشئر مولوی محمد احسان اور سینئر وائس پرنسپل مولوی عطا محمد کی نگرانی میںمنعقد ہوا ۔یہ تقریب ہر سال مدرسوں میں حافظ اور مولوی کی ڈگری حاصل کرنے والوں کے لئے منعقد کی جاتی ہے۔تقریب کی دو نشستیںمنعقد کی گئی،پہلی نشست کی قیادت ڈاکٹر خالدملک نے کی ۔پروگرام میں ریاست کے مختلف علمائووں اور سکالروں نے شرکت کی۔مولانا مفتی محمد اسحاق نظامی نے کشمیر میں صوفی مت کے نظریہ سے وشنی ڈالی۔بعد ازاں بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے ایک سکالر نے اسلام اور دور جدید کے چیلنجوں پر خطاب کیا۔صُبح کی نشست کا اختتام سوال وجوابات سیشن کے بعد کیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق پروگرام میں وادی چناب کے سینکڑوں لوگوں نے دستار بندی کی تقریب میںشرکت کی۔دوسری نشست میں تحریک صوت الاولیاء جموں و کشمیر کے چیئر مین نے تقریر کی،انھوں نے روحانیت اور اقدار اسلام پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر خالد ملک نے مدرسہ کے منیجمنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ بلا لحاظ مسلکی وابستگیوں یامکاتیب ہائے فکر کے متحد ہوں اور قران پاک اور سنت پر عمل کرکے امن و آشتی قائم و دائم کرنے کے لئے کام کریں۔اس موقعہ پر مدرسہ کا بیلنس شیٹ پیش کیا گیا۔پروگرام کے اختتام پر چھ حفاظ کرام کی دستار بندی کی رسم روایتی طریقہ سے منعقد کی گئی۔تقریب کا اختتام خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا۔