پیر میاں محمد مقبول نقشبندی کے دعائیہ کلمات کے ساتھ جلسہ اختتام پذیر ہوا
اشتیاق ملک
ڈوڈہ //مدرسہ انوار مدینہ گندوہ بھلیسہ کا ایک روزہ عظیم الشان سالانہ جلسہ و دستار بندی معروف دینی شخصیت و سجادہ نشین دربار عالیہ یونسیہ نقشبندیہ زرہامہ کپواڑہ کشمیر الحاج پیر میاں محمد مقبول نقشبندی عرف باجی صاحب اختتام پذیر ہوئی جس میں 9حفاظ و 2قراء کی دستار بندی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ،علماء کرام و عام لوگوں نے شرکت کی۔ مدرسہ ہذا کے بچوں نے تلاوت قرآن پاک، نعتیہ کلام و قرآن و حدیث کی روشنی میں تقاریریں و احادیث بیان کیں۔علماء کرام نے اسموقع پر سیرت طیبہ، اصلاح معاشرہ و تعلیمات صوفیہ پر مفصل روشنی ڈالی۔انہوں نے مدارس کی اہمیت اور افادیت بیان کرتے ہوئے عوام الناس سے ان اداروں کے ساتھ دلی وابستگی رکھنے و ہر ممکن تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے نوجوان نسل و باالخصوص بچوں کی صیح تعلیم و تربیت کرنے پر خصوصی توجہ دینے و سماجی برائیوں و پاک و صاف معاشرہ کی تعمیر کے لیے اتفاق و اتحاد کے ساتھ کام کرنے کی اپیل کی۔پیر میاں محمد مقبول نقشبندی عرف باجی صاحب نے اتفاق و اتحاد کا درس دیتا ہوئے کہا کہ مذہب اسلام امن پسند مذہب ہے اور حضور علیہ السلام نے امن و سلامتی کا پیغام دیا ہے۔انہوں نے لوگوں سے سنت نبوی پر عمل پیرا رہنے صحابہ کرام کی سیرت و اولیاء کرام کے طریقہ کار کے مطابق اپنی عملی زندگی گذارنے پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر انہوں نے عالم اسلام و باالخصوص ملک و جموں و کشمیر کی امن، سلامتی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔اس موقع پر الحاج برہان الحق مہتمم جامعہ غنیہ العلوم اخیار ،مفتی محمد منظور رضا نعیمی چیئرمین جماعت اہلسنت، مولانا محمد طارق القادری سربراہ فیض القرآن بارہمولہ، مولوی محمد شفیع امام و خطیب مرکزی جامع مسجد گندوہ، ایڈمنسٹریٹر اوقاف اسلامیہ ڈوڈہ حاجی جاوید اقبال زرگر سمیت متعدد شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔