بانہال // مدرسہ اشرف العلوم پھاگو،بانہال کا دو روز تک جاری رہنے والا32واں سالانہ اجلاس پیر کی صبح خاص دعائیہ مجلس کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر مدرسہ اشرف العلوم پھاگو کے 7 حفاظ اکرام کی دستار بندی کی گئی ، جن میں3 طالبات بھی شامل ہیں اور ان میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس سالانہ اجتماع میں سینکڑوں کی تعداد میں بانہال اور دیگر علاقوں سے ائے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریاست اور بیروں ریاست کے علما اکرام جن میں مفتی عباس اشرفی قاسمی استاد دیوبند ، مفتی صوفی عبدالرشید ، مولانا محمد ارشد ندوی ، مفتی مظفر حسین کے علاوہ مہتم مدرسہ اشرف العلوم مولانا رئیس احمد اور مفتی نظیر امام و خطیب جامع مسجد جدید رام بن بھی موجود تھے اور علما نے دین اسلام اور قران وسنت کی روشنی میں اپنے مختلف مسائیل پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کے اتحاد اور اتفاق پر زور دیا۔ علما اکرام نے قران پاک اور حفظ قران کی فضیلت بیان کی اور اس کیلئے مدرسہ اشرف العلوم کے مہتمم اور مدرسہ کے مدرسین کے قابل تعریف کام کی سراہنا کی گئی۔ علما نے مدرسہ کی انتظامیہ اور مقامی لوگوں کے تعاون اور ایثار کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔