سرینگر// نیشنل کانفرنس کارگذار صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ موجودہ مخلوط اتحاد نے اپنے طریقہ کار سے بار بار اور ہر بار یہ بات ثابت کردیا ہے کہ برسراقتدار دونوں جماعتوں کی ترجیح اپنی کرسی بچانے کے سوا اور کچھ نہیں۔ وہ نوائے صبح کمپلیکس میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کی ابتر صورتحال، خوف و ہراس اور ضروریاتِ زندگی کی فراہمی کی عدم دستیابی سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں۔ موجودہ حکومت نے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، ایسے میں نیشنل کانفرنس سے وابستہ ہر ایک فرد کا فرض بنتا ہے کہ وہ لوگوں کی آواز بن کر اُن کے مسائل و مشکلات اُجاگر کریں۔اجلاس میں مقررین نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ زمینی سطح پر سرکار کا کوئی نام و نشان نہیں، حکمران ٹولہ اقتدار کے نشے میں دُت ہے۔ 24گھنٹے بجلی کے وعدے کرنے والی پی ڈی پی کی حکومت میں عوام کو بجلی کے درشن کبھی کبھار ہی ہوتے ہیں، پانی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان ہیں جبکہ NFSAاور مفتی محمد سعید راشن سکیم سے لوگ راشن سے محروم ہوگئے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وادی میں حکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیں، کریک ڈائون کو CASOکا نام دیگر لوگوں دن رات ہراساں و پریشان کرنے کے علاوہ توڑ پھوڑ کی کارروائیاں جاری ہیں ، ٹھٹھرتی سردی میں بھی کریک ڈائونوں میں لوگوں کو گھروں نکالا جارہا ہے اور حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔