گیسو تراشی کے واقعات پر صوت الاولیاءکا اظہار تشویش
کشتواڑ //گیسو تراشی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے تحریک صوت الاولیاءضلع کشتواڑنے اس سلسلہ پر فوری طور روک لگائے جانے کی مانگ کی ہے ۔ تحریک کے نگران کیپٹن فاروق حسین کچلو نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت آر ایس ایس کے اشاروں پر چل رہی ہے اور اس نے پورے ہندوستان میں دہشت پھیلا دی ہے، گﺅ رکشھا ،بابری مسجد ، تین طلاق اور اب تاج محل کا مسئلہ اچھالا جا رہا ہے تا کہ 2019الیکشن کےلئے ووٹ بنک تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ BJPاور RSSکے ذمہ دار کہہ رہے ہیں کہ تاج محل شو مندر تھا اور اب مغل بادشاہوں کو ظالم کہے کر پکار رہئے ہیں ،مغل بادشاہوں نے اگر تاج محل بنایا تو اس کے ساتھ ساتھ قطب منار،لال قلعہ ، انڈیا گیٹ، اور کہیں ایسی ہزاروں یادگار جگہیں ہندوستان میں بنائی ہیں،اس کا مطلب وہ سب عمارتیں گرا دی جائیں گی۔اگر یہ جاہل لوگ تاریخ کا مطالعہ کریں انہیں معلوم ہو گا کہ اور نگ ز یب بادشاہ ہوکر بھی کتابیں لکھ کراور مزدوری کرکے ان سے ملنی دالی مزدوری سے اپنا گھر چلاتا تھا،شاہ جہاں بادشاہ ہو کر بھی ٹوپیاں سی سی کر اپنا گھر چلاتا تھا مگر افسوس یہ ہندو نواز حکومت اُن مجرموں کا کھلے دل سے ساتھ دے رہی ہے جو یہ کہتے ہیں کہ ہندوستان سے مسلمانوں کا نام و نشان مٹا دو۔ ضلع نگران نے بتایا کہ ہندوستان پر تقریباً ایک ہزار سال سے زیادہ مسلمانوں کی حکومت رہی اس کے بعد تقریباً 90سال انگریزوں کی حکومت رہی اور اب 69سال سے غیر مسلموں کی تاناشاہی حکومت چل رہی ہے اور اس حکومت میں بھی 3سال سے BJPاور RSSکی ملی جلی حکومت نے 1400سال پرانا مسلمانوں کے طور طریقوں پر ایسا مدعا گرمایا کہ تین طلاق پر سپریم کورٹ سے بندش لگا دی گئی۔ جب کہ غیر مسلموں کی اپنی عورتیں انصاف کے لئے در در بھٹک رہی ہیں ۔اس میں کئی نامور لیڈروں کی عورتیں شامل ہیں مگر پریشانی ہے تو مسلم عورتوں کی ۔ضلع نگران نے بتایا کہ ایک طرف مودی سرکار ایک نعرہ لگارہی ہے کہ بیٹی بچاو¿ بیٹی پڑھاو¿ اور دوسری طرف سے ریاست میں مسلم عورتوں کی اور بچیوں کے بال کاٹے جا رہئے ہیں جو حکومت کے لئے شرم ناک بات ہے اس بارے میں BJPکی زبان بولنے والی کٹپتلی حکومت کے وزیر اعلیٰ اپنی زبان ایسے بندکئے ہوئے ہے جیسے کوما میں چلی گئی ہے ۔ ضلع نگران نے بتایا کہ اگر دیش کو آگے بڑھانا ہے اور وکاس کرنا ہے تو ہمیں اخلاق کو پھلانا ہوگا ۔ہر ایک کی عزت کا خیال رکھنا ہو گا ۔ مذہب کا استعمال ووٹ بنک کے لئے بند کرنا ہو گا۔
مہور میں ناقص موبائیل سروسز سے لوگ پریشان
زاہد ملک
مہور//مہور کے صارفین نے مو بائیل کمپنیوں ائرٹیل ،ائیر سیل، اور بی ایس این ایل کمپنیوں پر ناقص سروسز کی شکایت کی ہے۔ ان لوگوں نے کہا ہے کہ علاقہ کے مختلف مقامات گلاب گڑھ،بیلٹ بشمول انگرالہ، ٹکسن، شڈول، لار، لادھی۔کھور،برنسال، دیوال، ڈوگا، نہوچ، منجہ کوٹ ،دنداکوٹ وغیرہ میں ناقص موبائیل سروسزاور انٹر نیٹ سے صارفین کو کافی پریشانیاں ہوتی ہیں،جسکی وجہ سے وہ اپنے عزیز و عقارب کے ساتھ رابطہ بنانے میں دشواریاں آ رہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بار بار فون کال کٹ جاتی ہے۔ان صار فین کا یہ بھی الزام ہے کہ اگرچہ ائیر ٹیل، بی ایس این ایل، ائیر سیل، ایک سرکردہ ٹیلی کیمونکیشن کمپنیاں ہیں تاہم یہ کمپنیاں عوام کی امیدیں پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔صارفین نے ضلع انتظامیہ سے اس سلسلہ میں مداخلت کرنے کی اپل کی ہے ،تاکہ مہور تحصیل کے دور دراز علاقہ کو بہتر نیٹ و رک مہیا ہو سکے۔
وقت پر علاج مہیا نہ ہونے سے ایک شخص کی موت
زاہد ملک
مہور//گذشتہ روز سب ڈویژن مہور کے نہوچ گاو¿ں میں ایک دلدوز حادثہ پیش آیا جس میں ایک شخص کو اچانک دل کا دورہ پڑا اس کو مہور ہیڈکواٹر تک پیدل کئے گھنٹوں کا سفر طے کر کے پہنچایا گیا جہاں سے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا لیکن آج وہ دم توڑ بیٹھا۔مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ اس کو موقعہ پر علاج مہیا نہ سکا کیوں کہ نہوچ علاقہ میں کوئی ہیلتھ سنٹر ہی نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ شخص دم توڑ بیٹھا اگر چہ اس علاقہ میں ہیلتھ سنٹر ہے لیکن ان سنٹروں میں کوئی ڈاکٹر ہی موجود نہیں ہے۔متوفی کی شناخت قمردین والد محمدو جرال عمر 40سال ساکنہ نہوچ کے طور پر ہوئی۔
بانہال شاہراہ پر کار سے 70 کلو فکی برآمد ،ڈرائیور گرفتار
محمد تسکین
بانہال // پولیس نے جموں سرینگر شاہراہ پر بانہال کے مقام ریلوے سٹیشن ٹی چکوک کے ایک کار سے تلاشی کے دوران 70 کلو فکی برآمد کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر فتار کر لیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق شاہراہ پر بانہال کے مقام سرینگر سے جموں کی طرف جا رہی ایک کار زیر نمبر PB07R_2705کو پولیس ناکے کے دوران پولیس نے روکنے کا اشارہ کیا لیکن کار ڈرائیور ناکے سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم پولیس نے پیچھا کر کے آدھ کلو میٹر کی دوری پر ناگبل بازار میں پکڑ لیا ۔پولیس کے مطابق کار سے تلاشی کے دوران سیٹ کے ساتھ ایک بنائی گئی ایک خفیہ جگہ سے عارضی ڈبے میں 70کلو فکی برآمد کی گئی۔پولیس نے اس معاملے میں کار ڈرائیور عابد احمد ولد گل محمد صوفی ساکنہ کھنہ بل اننت ناگ کو گرفتار کر لیا ہے اور پولیس تھانہ بانہال میں ایک ایف آئی آر نمبر 163/17زیر دفعہ 8/15این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ شخص یہ فکی پنجاب میں منشیات ڈیلر کو دینے جا رہا تھا ۔پولیس کے مطابق یہ شخص اس قسم کے جرائم میں پہلے بھی مبتلا رہ چکا ہے اور پولیس تھانہ قاضی گنڈ میں بھی اس کے خلاف ایک ایف آئی آر نمبر 263زیر د فعہ 8/15این ڈی پی ایکٹ کے تحت درج ہے ۔
چنجلو بانہال کا رہائشی پر اسرا ر حالات میں لاپتہ
محمد تسکین
بانہال // چنجلو بانہال سے تعلق رکھنے والا ایک مقامی شخص رواں ماہ کے 9 اکتوبر سے لاپتہ بتایا جاتا ہے۔اس سلسلے میں اس کے گھر والوں نے پولیس تھانہ بانہال میں گمشدگی کی ایک رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔شبیر احمد زہدہ ولد مرحوم غلام حس زہدہ ساکنہ چنجلو بانہال کے گھر والوں نے پولیس میں درج کرائی گمشدگی رپورٹ کے دوران بتایا ہے کہ شبیر احمد ضلع شوپیاں کے ہیر کی گلی میں بانہال کے آلنباس کے ایک ٹھکیدار عبدا لقیوم اور گنڈ بانہال کے ٹھیکدار امتیاز احمد کے ساتھ مزدوری کا کام کر رہا تھا۔گھروالوں کے مطابق 7اکتوبر کو شبیر احمد نے ٹھکیدار سے کچھ پیسے لیکر گھر جانے کے لئے کہا اور بہت جلد انہیں کام ہر واپس لوٹنے کے لئے کہا۔گھر والوں کے مطابق سات اکتوبر کو اسے اپنے علاقے کے ایک شخص نے بانہال مارکیٹ میں دیکھا ہے جبکہ 9 اکتوبر کو بانہال کے اکھڑال علاقے میں اسے ایک شخص نے دیکھا ہے تب سے اس شخص کے بارے میں کوئی بھی اتہ پتہ نہیں ہے اور گھر والوں کو تشویش لاحق ہو گئی ہے۔پولیس نے اس معاملے میں گمشدگی کی ایک رپورٹ بانہال تھانہ میں درج کر کے مذکورہ شخص کی تلاش شروع کر دی ہے ۔مذکورہ گمشدہ شخص کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ عید پر دو ستمبر کو گھر آیا تھا اور اس کے بعد واپس کام پر چلا گیا تھا۔گھر والوں کے مطابق اگر چہ اس کے بعد سات اور نو اکتوبر کو اسے بانہال اور اکھڑال میں دیکھا گیا لیکن تب سے اس کا کوئی بھی پتہ نہیں ہے۔
بٹوت میں دیوالی کا تہوار دھوم دھام سے منایا گیا
ارشدکاظمی
بٹوت// ریاست و ملک کے دیگر حصوں کی طرح تحصیل بٹوت میں بھی روشنیو ں کا تہوار دیپا والی بڑی دھوم دھام سے منایا گیا قابل ذکر ہے کہ دیپا والی کا تہوار سناتن دھر م کے پیروکار صدیوں قبل سے ہر سال بڑی عقدت واحترام، مذہبی جوش خروش سے روایتی طورمناتے آرہے ہیں۔سناتن ہندو دھرم کے پیروکار یہ بڑامذہبی تہوار رام چندرجی کی جانب سے اپنے والدین کے حکم احترام اورفرمابرداری میں قائم کی گئی بہترین مثال چودہ برس کابن باس کاٹنے کے بعد گھر واپسی کی خوشی میںمناتے ہیں۔ لہذااس موقعہ پر تحصیل بٹوت میں بھی لوگوں نے حسب معمول خوشیاں منائیں، دیپ جلاے آپس میں ایک دوسرے کومٹھایاں تقسیم کیں، مبارک باد دی بٹوت کے مختلف بازاروں کورنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا تھا علاقے کے مندروں میں چہل پہل اپنے عروج پر رہی ۔جہاں پر عقدت مندوں نے اپنابہت ساراوقت پوجا پاٹھ میں گُزارا اس موقعہ پر بٹوت میں دیگر مذاہب کے پیروں کاروں نے بھی اپنے ہندوں بھائیوں کودیپاوالی کے تہوار کی مبارک باد دی ۔
پی ڈی پی ضلع صدر ڈوڈہ کا دورہ دیہات
ڈوڈہ// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ضلع صدر ڈوڈہ شہاب الحق بٹ نے ڈوڈہ کے علاقہ کوٹی، دشنان ،برشلہ ل±ڈنہ، شریان، دھار ،ہانچھ، ادیانپور، دالی، بٹ پورہ،گندنہ کا دورہ کرکے کارکنان و عوام سے ملاقات کی اس موقع پر بلاک گندنہ کے لئے غلام محمد المعروف گلعہ بٹ کو بلاک صدر اور مولوی عبدالطیف کو بلاک صدر دالی ادھیانپور مقرر کیا گیا۔دورے کے دوران شہاب الحق بٹ نے عوام کو کہا کہ سڑک رابطوں میں دشنان سڑک پر بلیک ٹاپ کوٹی، لڈنہ، گندنہ سے سڑکیں ٹینڈرنگ کے عمل سے گزر رہی ہے آبلی ماسری سڑک بھی زیر تکمیل ہے برشلہ دھار ڈوڈہ، بیجارنی ڈوڈہ سڑکوں پر بلیک ٹاپ شروع ہوا ہے ا±نہوں نے کہا کہ علاقہ مرمت میں اندرونی رابطہ سڑکوں میں بلگران، منگوتہ باڑی وغیرہ سڑکوں پر توجہ دی جا رہی ہے اسی طرح برسونہ گندنہ پ±ل ڈوڈہ تا بیولی اور بھاگواہ سڑکوں کی کشادگی کا کام بھی منظور ہے تعلیمی شعبہ پر بٹ نے بتایا کہ علاقہ گندنہ میں 1952 میں قائم مڈل سکول اور آبلی ماسری میں مڈل سکول کو ہائی سکول اور طراو¿ن میں 1947 میں قائم ہائی سکول کو ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ ان کی ترجیحات ہے اس کے علاوہ مرمت میں محض ایک ہائر سیکنڈری سکول ہے جو مرمت علاقہ کے ساتھ ناانصافی ہے اس کے علاوہ ہائی سکول ہانچھ ہائی سکول ادھیان پور اور دیگر کچھ ہائی سکول بھی ترقی کے حقدار ہیں شہاب الحق بٹ نے لوگوں کو خود روزگار میں باغبانی مرغی پالن، دودھ کی صعنت پر زور دینے کے علاوہ بچوں کو ہ±نر مند بنانے پر بھی زور دیا ا±نہوں نے ہر جگہ کہا کہ ان کا مقصد ڈوڈہ کو تعلیمی مرکز بنانا ہے جس کے لئے وہ بار بار حکومت سے ڈوڈہ میں RUSA کے تحت یونیورسٹی ،کا قیام اور علحیدہ JKSBOSE کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔اور ا±ن کو امید ہے کہ اِن اِداروں کا قیام ضرور عمل میں لائیں گے شہاب الحق نے بٹ نے کچھ حزب اختلاف کے لوگوں کی طرف سے گاو¿ں میں جاکر عوام کو ایک بار پھر مذہب کے نام پر اکسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ایسی شعبہ بازی سیاسی چالوں و استحصالی سیاست سے واقف ہو چ±کے ہیں اب اسلام خلافت علاقائیت اور جذباتی نعروں سے لوگوں کو بہلایا نہیں جا سکتا ہے اور لوگ اب کھرے اور کھوٹے کی پہچان رکھتے ہیں۔