کانگریس کمیٹی رام بن کااندرا گاندھی کو خراج
ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن کے میترا کیمونٹی ہال میں سابقہ وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کو انکی برسی پر شاندار خراج عقیدات ادا کرنے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر ماسٹر اشوک کمار اور ایڈوکیٹ ارون راجو نے آنجہانی لیڈر کو یاد کرتے ہوئے اندرا گاندھی کو ایک ائیرن لیڈی قرار دیا جس نے قومی یکجہتی اور بھائی چارہ کے جذبے کے لئے جنگ لڑی۔ مقررین نے کہا کہ اندرا گاندھی نے منقسم اور نفرت کے خلاف کام کیا ،تاکہ سماج میں یکجہتی کو استحکام بخشا جا سکے۔مقررین نے اندرا گاندھی کو ایک دور اندیش لیڈر قرار دیا جنھوں نے خواتین کی بھلائی کے لئے کام کرکے دنیا کی خواتین میں ایسا کرنے کا جذبہ پیدا کیا۔پارٹی کے متعدد لیڈروں نے مرحومہ کو خراج عقیدت ادا کیا۔
ملاڑ ،کشتوار میں مصوری مقابلہ
کشتواڑ//فوج کی جانب سے منگل کے روز ملاڑ، کشتواڑ کے گورنمنٹ ہائی سکول میں مصوری کا ایک مقابلہ منعقد کیا گیا۔اس مقابلے میں کل ملا کر 30طلاب نے شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کرکے ایک جدید اور ترقی پسند ریاست کو تصور شاندار تصویر میں پیش کیا ۔مقابلے کا اختتام انعاما ت کی تقسیم کاری سے کیا گیا ۔اس موقعہ پر فاتح میں انعامات اور شرکت کرنے والوں کو حوصلہ افزائی انعامات سے نوازا گیا ۔فوج نے ہمیشہ سے ہی اُبھرتے ہوئے کلا کارون اور طلاب کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی کوش کی ہے۔ مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے ایسا مقابلہ منعقد کرنے کی کافی ستائش کی اور کہا کہ ایسے پروگراموںسے نوجوانوں کو اپنا صلاحیتوں کا استعمال کرنے کا موقعہ فراہم ہوتا ہے۔
دھرماڑی میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد
زاہد ملک
مہور//ایس ڈی پی او ارناس محمد اسلم میر کی جانب سے ایس ایس پی ریاسی طاہر سجاد بھٹ کی نگرانی میں ایک پولیس ۔پبلک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔میٹنگ میں مقامی لوگوں نے اپنے مسائل پیش کئے ۔ ان مسائل میں دیگرمسائل کے علاوہ آدھار کارڈبنانے ، بغیر شیڈول کے بجلی کی کٹوتی ،تیل خاکی کا مسئلہ اور ٹھورو پٹیان سے بس سروس شروع کرنے کے بھی مسائل شامل تھے۔ میٹنگ کے اختتام پر پولیس اہلکاروں نے میٹنگ میں شریک لوگوں کو یقین دلایا کہ جو مسائل محکمہ پولیس سے تعلق رکھتے ہیں،انکو فوری طور پر حل کیا جائے گا جبکہ دیگر مسائل کو متعلقہ محکمہ کے ساتھ اُٹھایا جائے گا، تاکہ ان کا بھی فوری طور ازالہ ہو جائے۔
شاہ اسرار ؒ کے عرس کی تقریبات کا آغاز
کشتواڑ// حضرت شاہ اسرار الدین بغدادیؒ کشتواڑ ی کے عرس پر زیارت شریف کشتواڑکی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے سجادہ نشین آستان عالیہ ریاض احمد صدیقی نے بتایا ہے کہ ختمات المعظمات اور درود و اذکار کی مجالس 31 اکتوبر 2017سے عرس پاک تک جاری رہیں گی۔ یعنی کہ10نومبر2017تک آستان شریف میں ان پر نور مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔تمام زائرین خصوصاً کشتواڑ کے عوام سے آستان شریف اسراریہ کی مجالس میں شرکت کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے زائرین کے لئے مناسب پانی، بجلی ،راشن اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
کاشر ادبی مرکز بانہال کا اظہار تعزیت
بانہال//کشمیری زبان کے بزرگ ادیب اور ادبی مرکز کمراز کے ایک اہم ستون محمد احسن کاگزشتہ روز ان کے آبائی قصبہ حاجن میں مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوا۔کاشر ادبی مرکز بانہال کے اراکین کا اس سلسلے میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میںمرحوم کی ادبی خدمات کوسراہا گیا اور آپ کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔مرکز کے صدر منشور بانہالی نے آپ کی رحلت کوایک نا قابل تلافی نقصان
قرار دیا۔آپ ایک سر گرم اور فعال تنظیم ساز اور بے لوث محب زبان تھے اور ادبی مرکز کمراز کے ایک ستون مانے جاتے تھے۔جن دیگر اراکین نے آپ کو خراج پیش کیا ان میں دلفگار بانہالی ،حسن بانہالی شاکر بانہالی اور مضروب بانہالی کے علاوہ کئی دیگر ممبران شامل ہیں۔مرحوم کے حق میں ایصال ثواب کی دعا مانگی گیء اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا گیا۔
آئی ٹی آئی کالج بھلیسہ میں جانکاری پروگرام منعقد
محمد اسحق عارف
ڈوڈہ// ڈسٹرکٹ انڈسٹیرز سینٹر ڈوڈہ کی طرف سے گورنمنٹ آئی ٹی آئی کالج بھلیسہ میں ایک جانکاری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیاجس میں بے روزگار نوجوانوں کو سرکار کی طرف سے چلائی جا رہی خود روزگار کمانے کی مختلف اسکیموں کے بارے میں مفید جانکاری فراہم کی گئی اور اُنہیں بتایا گیا کہ کس طرح ان اسکیموں سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔ایس ڈی ایم گندو چوہدری دل میر اس موقع پر بطورِ مہمانِ خصوصی موجود تھے جب کہ ڈی آئی سی ڈوڈہ کی جنرل منیجر شاہدہ پروین اور ڈپٹی منیجر امریش کوتوال کے علاوہ متعدد دیگر ماہرین بھی جانکاری پورگرام میں موجود تھے۔ پروگرام میں بے روزگار نوجوانوں اور طلباء و طالبات کی اچھی خاصی تعداد نے شرکت کر کے ماہرین سے خود روزگار کمانے کی مختلف اسکمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس موقع پر مختلف مقررین اور ماہرین مختلف اسکیموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کے لئے کئی اسکیمیں منظور کی ہیں جن کے تحت وہ کم شرح پر مختلف بنکوں سے قرضہ جات حاصل کرکے اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع صنعتی مرکز ڈوڈہ کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کے لئے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور وہ جب چاہیں مدد جانکاری اور مدد حاصل کر سکتے ہیں اور اس اسکیموں سے فائدہ اُٹھا کر اپنا اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔
ڈوڈہ میں الوداعی تقریب کا انعقاد
محمد اسحق عارف
ڈوڈہ//37برس تک محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد تحصیل چلی پنگل سے تعلق رکھنے والے عبدالمجید ملک بطورِ زونل اسپورٹس آفیسر سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہو گئے۔اُن کے اعزا ز میں ڈوڈہ میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اُن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اُن کی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے بارے میں یک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر ضلع یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر اشوک کوتوال ، زونل اسپورٹس آفیسر بھلیسہ صلاح الدین میر ،رہبرِ تعلیم ٹیچرس فورم کے ضلع صدراسحاق رشید ملک،سینئر استاد غلام نبی وانی ،ڈاکٹر فہیم احسان،محمد یونس میر اور سابق سرپنچ تیندلہ پنچائت لیاقت علی شیخ کے علاوہ متعدد دیگر معززین اور محکمہ کے اہلکاران بھی موجود تھے۔اس موقع پر مختلف مقررین نے سبکدوش ہونے والے زونل اسپورٹس آفیسر کی کھیل کود اور تعلیم سے متعلق خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے لگ بھگ چار دہائیوں پر محیط اپنی ملازمت کے دوران دیہی اسکولوں میں کھیل کود کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تعلیم کو عام کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عبدالمجید ملک اپنی ملازمت کے دوران جس ایما نداری ، محنت ،اخلاص اور لگن کے ساتھ کام کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔ اس موقع پر موصوف کے رشتہ داروں اور یار دوستوں کی اچھی خاصی تعداد بھی ڈوڈہ پہنچی تھی جنہوں نے پھول مالائیں پہنا کر سبکدوش ہونے والے آفیسر کے ساتھ عقیدت کا اظہار کیا اور اُن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُنہیں مختلف قسم کے تحائف پیش کئے۔ بھلیسہ کا معروف قانون دان ایڈوکیٹ امتیاز حسین میر نے بھی عبدالمجید ملک کے اعزاز میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں درجنوں لوگوں نے شرکت کی۔بعدہٗ موصوف کو گاڑیوں کے ایک قافلے کے ساتھ ڈوڈہ سے اُن کے گھر تک پہنچایا گیا جہاں مقامی لوگوں نے بھی اُن کا والہانہ استقبال کیا ۔ سابق سرپنچ الطاف ملک ، جاوید اختر وانی ، عشرت الٰہی ، ماسٹر نثار حسین ملک ، عبدالطیف بٹ ، ماسٹر فرحت عباس میر ، جان محمد نائک ، نثار حسین شیخ ، عبدالرشید ملک لوپیڈ ایمپلائز فیڈریشن رہنما، شمس الدین ملک ریٹائر فوجی آفیسر ،فارسٹر ریاض احمد میر ، محمد یٰسین میر ودیگر کئی سیاسی وسماجی شخصیات نے موصوف کو مبارک باد پیش کی اور اُن کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
غلام حسن بٹ کے اعزاز میں الوداعی تقریب
عظمیٰ نیوز
چھاترو // غلام حسن بٹ کے اعزاز میں ہائراسکنڈری اسکول چھاترو میں الوداعی تقریب کا انعقاد انچارج پرنسپل عبدالحفیظ کی صدارت میں کیا گیا۔ غلام حسن بٹ ہائراسکنڈری اسکول چھاترو میں درجہ چہارم کے ملازم کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے مذکور ہ تقریبا تین دہائیوں کی طویل مدت کی خدمات کے بعد آج سبکدوش ہوئے اس موقع پر مقررین نے محکمہ کے تئیں ان کی خدمات کو یاد کیا ۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ غلام حسن نے دوران سروس ایمانداری اور دیانتداری سے کی ہوئی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔مقررین نے کہا کہ ریٹائر منٹ ملازمت کا ایک حصہ ہے لیکن محکمہ کے تئیں ایمانداری اور لگن سے کی ہوئی خدمات کے عوض میں اس ملازم کو الوداع کہتے ہوئے جہاں ایک طرف خوشی ہوتی ہے وہیں دوسری جانب اس سے بچھڑنے کا ملال بھی رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے تجربوں و صلاحیتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا الوداعی تقریب کے موقع غلام حسن بٹ کو نیک خواہشات اور نہایت ہی اعزاز کے ساتھ رخصت کر کے اس کی رہائش گاہ پر تک پہنچایا گیا۔
دلیپ سنگھ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی
زاہد ملک
مہور//دلیپ سنگھ ولد مرحوم لکشمن داس سابقہ چئیرمیں ساکنہ کنتھائی محکمہ صحت عامہ میں 37 برسوں کی ملازمت کرنے کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں۔ محکمہ نے انکے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا اور انکی پُر امن اور خوشحال زندگی کی تمنا کی ۔اس موقعہ پر محکمہ کے افسروں و اہلکاروں نے دلیپ سنگھ کی محکمہ کے تئیں تن دہی سے اپنے فراٗج انجام دینے پر انکی کافی ستائش کی اور انہیں مستقبل میں اچھی صحت و خوشحال زندگی کی دعا کی۔