جہامہ بارہمولہ میں خاتون کی لاش برآمد
فیاض بخاری
بارہمولہ//بارہمولہ میں پولیس نے ایک روز قبل لاپتہ ہوئی خاتون کی لاش مقامی میوہ باغ سے برآمد کیا ۔ لواحقین کے مطابق 40 حفیظہ بیگم زوجہ غلام حسن میر ساکنہ کھی ٹنگن جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات اپنی علیل والدہ کے ساتھ بارہمولہ ضلع اسپتال آئی تھی جس کے بعد وہ نصف شب کسی نا معلوم شخص نے اُسے اسپتال سے باہربلایا لیکن تب سے مذکورہ خاتون کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ۔ جس کے بعد پولیس چوکی دلنہ سے وابستہ اہلکاروں نے جمعہ کو مذکورہ خاتون کی لاش کوجہامہ بارہمولہ میں میوہ باغات کے کھیت سے برآمد کیا۔ بتایاجاتاہے کہ خاتون کے سرپرزخموں کے نشانات بھی تھے ۔ مذکورہ خاتون کے بھائی شبیر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اُن کی بہن 6بچوں کی ماں ہے جس کو پراسرا طور پر کسی نامعلوم شخص نے قتل کیا ہے۔ا س سلسلے میں میں پولیس نے ایک کیس زیر دفعہ 174 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔
ترال میں تین روز بعد معمولات بحال
ترال //سید اعجاز//جنوبی کشمیر کے ترال اور اسکے مضا فاتی علاقوں میں تین روزہ ہڑال کے بعد جمعہ کو معمول کی زندگی بحال ہوگئی ۔ گذشتہ دنوں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سامبورہ علاقے میں فورسز کے ساتھ ایک معرکے میں جیش محمد کے کمانڈر نور محمد تانترے جاں بحق ہوگئے تھے۔جس کے دورا ن ترال اور آری پل تحاصیل میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زند گی بری طرح متاثر رہے
پیپلز لیگ وفد آسیہ اندرابی اورمشتاق الاسلام سے ملاقی
سرینگر//پیپلز لیگ کے ایک دھڑے کا ایک وفد گزشتہ دنوں طویل مدت کے بعد رہا کئے گئے مسلم لیگ کے ایک دھڑے کے سربراہ مشتاق الاسلام اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کے گھر گیا۔ وفد کی قیادت تنظیم کے سینئر وائس چیئرمین ب محمد یاسین عطائی کر رہے تھے ۔ وفد نے رہاشدہ قائدین کی خیر و عافیت دریافت کی اور رواں سیاسی و تحریکی صورتحال پر سیر حاصل بحث بھی ہوئی۔ اس دوران ترجمان نے گزشتہ دنوں پولیس کے ہاتھوں حریت(گ) کی ہونے والی نشت کو ناکام کرنے کی پر زور مذمت کی۔
عوام پنچائتی انتخابات کا بائیکاٹ کریں: تحریک حریت
سرینگر//تحریک حریت کے ذمہ داروں بشیر احمد قریشی، محمد رفیق اویسی، محمد یوسف مکرو، معراج الدین ربانی، حافظ مدثر ندوی نے آج وادی کے مختلف مقامات پر جمعہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاںعروج پر ہےں۔انہوں نے کہاکہ ہر سو فوجی محاصرے، چھاپے، کریک ڈاو¿ن، تلاشیاں اور گرفتاریاں جاری ہیں اور نظربندوں کی رہائی میں ہر حیثیت رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ مقررین نے کہاکہ حکومت فورسز کے ظلم وجبر کو یہاں سندِ جواز عطا کررہی ہے، جبکہ یہاں کے عوام بھارتی تسلط میں غیر محفوظ ہیں اور کسی بھی طرح سے یہاں انسان کی عزت وآبرو، مال وجان اور جائیداد محفوظ نہیں ہے اس لیے آنے والے انتخابات کے موقعہ پر مکمل بائیکاٹ کیا جانا چاہیے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت اور یہاں کے ہندنواز سیاستدان لوگوں کو تعمیر وترقی کا فریب دیکر ووٹ حاصل کرکے بھارت کے جبری قبضے کو مضبوط کررہے ہیں۔ اس لیے عوام کو آزادی کے نام پر دی گئی قربانیوں کی لاج رکھتے ہوئے پنچاہتی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرکے بھارت کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ یہاں کے عوام بھارت کی غلامی میں زندگی بسر نہیں کرسکیں گے، بلکہ بھارت سے آزادی حاصل کرکے ہی امن قائم ہوسکتا ہے۔ مقررین نے کہا ہماری قوم نے عظیم قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کا تقاضا ہے کہ کسی کو بھی تحریکِ آزادی کے ساتھ غداری کرنے کی اجازت نہ دیں۔
پرہ کی گرفتاری کو طول دینا انتقام گیری:مسلم لیگ
سرینگر//مسلم لےگ کے ایک دھڑے نے تنظےم کے رہنما عبدالاحد پرہ کا پی اےس اے کالعدم ہونے اور عدالت کی طرف سے رہائی کے احکامات صادر کئے جانے کے باوجود پابند سلاسل رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سےاسی انتقام گےری اوربشری حقوق کے دعوےداروں کے ہاتھوں انسانےت کی قبا چاک کرنے کے مترادف قرار دےا ہے۔لےگ ترجمان نے کہا کہ عدالت نے عبدلاحد پرہ کا پی اےس اے کالعدم قرار دےتے ہوئے ان کی فوری اور بلاتاخےر رہائی کے احکامات صادر کئے مگر رہائی سے پہلے ہی ان کے خلاف 2014 ءکا اےک اےف آئی آر زیر نمبر190درج کےا گےا تاکہ ان کی رہائی کے راستوں کو مسدود کےا جاسکے جو سراسر سےاسی عداوت اور ضد کا کھلا مظاہرہ ہے ۔ترجمان نے کہا کہ عبدالاحد پرہ معدے اور پتے (Gall Blader)کے عارضوں کے ساتھ ساتھ کئی جسمانی بیماریوں سے دوچار ہےں اور ڈاکٹروں کے مطابق جن کا فوری علاج ناگزےر ہے ۔
مسلم دینی محاذ کی تعزیت پرسی
سرینگر// مسلم دینی محاذ کا وفد امیر ضلع خالد بشیر کی قیادت میںجیش محمد کمانڈر نور محمدکے گھر ترال گیا اور لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔خالد بشیر نے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے موصوف کی تحریکی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کیخلاف جس طرح پروپگنڈا میڈیا نے کیا، وہ قابل مذمت ہے۔
افغانستان میں حملہ دہشت گردی: مولانا قمی
سرینگر //پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے افغانستان میں ہوئے دہشتگردانہ حملہ میں لوگوں کے مارے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔مولاناشبیر قمی نے حملہ کو بزدلانہ کارروائی قرار دے کر ایسی مذموم حرکت انجام دینے والے افراد کو سامراج اور طاغوت کے گندی نالیوں کے کیڑے قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جہاں دہشتگردوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ مختلف اسلامی مملکتوں میں اسلام کے نام پر مسلمانوں کا ہی خون بہانے والے افراد طاغوتی اور سامراجی نظام کو رنگ بخشنے والے ہیں۔
’حریت قائدین کی خانہ نظربندیاں بلاجواز‘
سرینگر//سالویشن مومنٹ اور ینگ مینز لیگ نے حریت قائدین کی خانہ نظربندیوںاور کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔ سالویشن مومنٹ ترجمان نے تنظیم کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ کی مسلسل نظربندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حریت کارکنوں کو عوام سے دور رکھنے کیلئے حکومت یہ حربہ استعمال کررہی ہے ۔سالویشن مومنٹ کے عدنان سلفی، اسحاق احمداور امتیاز احمدنے بجبہارہ میں مظفر آباد میں مقیم آزادی پسند کارکن فردوس احمد کے والد غلام حسن وگے کے انتقال اور شہید محمد اسماعیل کی والدہ محترمہ آرونی کی وفات پررنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ادھر ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی نے حریت (گ) چیئرمین سید علی شاہ گیلانی، لبریشن فرنٹ (ح) چیئرمین جاوید احمد میر، تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی، سالویش مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبربٹ، جاوید غازی ، مولوی بشیر، عمر عادل اور دوسرے ذمہ داران کی نظر بندی اور گرفتاری کو بلا جوازقراردیا۔