قربانیاں ہماری وراثت:تحریک مزاحمت
سرینگر// تحریک مزاحمت کے جنرل سیکریٹری محمد سلیم زرگر نے مزاحمتی تحریک کے ایک کمانڈر ریاض احمد وگے ساکن سرنل اسلام آباد کو اُن کی برسی پر خراج عقیدت اداکرتے ہوئے کہا کہ ریاض احمد وگے تحریک آزادی کے ان عظیم ساتھیوں میں سے تھے جنہوں نے اپنا تن من دھن قربان کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ہر حال میں اپنا فرض نبھاتے رہے۔زرگر نے کہا کہ’ قربانیاں ہماری عظیم وراثت ہے جس کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ان کو یاد کرنا اور نئی نسل سے ان کا تعارف کرانا ہمارا تحریکی فرض ہے‘ ۔
پروفیسر رمحائی کا اسلامک یونیورسٹی طلاب سے تبادلہ خیال
سرینگر // کنیڈا یونیورسٹی کے معروف پروفیسر عمر ایم رمحائی نے بدھ کو اونتی پوری پہنچ کر اسلامک یونیورسٹی کے طلاب سے تبادلہ خیال کیا ۔یونیورسٹی کی جانب سے انہیں خاص طور پر دعوت دی تھی تاکہ اُن کے لیکچر سے یہاں کے طلاب فیضاب ہو سکیں ۔پروفیسر عمر ایم رمحائی واٹرلو یونیورسٹی کنیڈا میں الیکٹریکل اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے پروفیسر ہیں ،جنہوں نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کو درپیش مشکلات اور ان مشکلات سے باہر آنے کےلئے راستہ تلاش کرنے کو کہا ،تاکہ صنعت اور تعلیم سے ایک اچھاسماج تعمیر ہو سکے۔ پروفیسر عمر رمحائی نے اس دوران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مشتاق احمد صدیقی کے علاوہ پروفیسر مشتاق احمد قریشی سے بھی تفصیلی بات چیت کی ۔ انہوں نے اسلامک یونیورسٹی کے پورے عملے کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ جہاں کہیں بھی انہیں اُن کی ضرورت محسوس ہو تو انہیں بنا کسی جھجک کے یاد کیا جائے ۔
دختران ملت کی عوام سے مستحکم رہنے کی اپیل
سرینگر//دختران ملت نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کا ساتھ دینے سے کسی بھی طریقہ سے گریز کریں۔تنظیم کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے کہا ”بھارت ہماری مالیاتی خودمختاری پر مسلسل حملے کر رہا ہے “۔انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے کیونکہ پاکستان کشمیریوں کی اعانت کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے حالات میں کشمیری عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ مستحکم رہیں اور بھارت کے ہر حربے کو ناکام بنائیں۔
ژوندہ پورہ میں مجلس حسینی
سرینگر//انجمن شرعی شیعیان کے اہتما م سے 11 اگست2017 بروز جمعہ ژوندہ پورہ بڈگام میں سالانہ مجلس حسینیؑ کا انعقاد ہورہا ہے جس میں انجمن کے صدر آغاسید حسن تبلیغ کریں گے۔
فرنٹ کا پارٹی کارکنان سے اظہار تعزیت
سرینگر//لبرےشن فرنٹ کے زونل صدر نور محمد کلوال نے ژانسر کولگام میں پارٹی کے ایک ذمہ دار جہانگےر احمد بٹ کے والد گل محمد بٹ اور اسداللہ شےخ کے بہنوئی عبدالغنی بٹ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحومےن کی تحرےکی خدمات کو خراج تحسےن پےش کرتے ہوئے غمزدہ لواحقےن کے لئے صبرجمےل کی دعا کی ۔
ریاست کے بقاءکا تحفظ اہم ضرورت : انجمن حمایت الاسلام
سرینگر//انجمن حمایت الاسلام نے کہا ہے کہ ریاست کی اندر ونی خودمختاری کو آخری ضرب پہنچانے کیلئے زبردست کوششیںہورہی ہیں اور دوسرا فلسطین بنانے کی تیاری زور و شور سے جاری ہے جو نہ صرف ریاستی عوام کے لئے سیاسی موت ثابت ہوگا بلکہ یہاں کے مین اسٹریم سیاست دانوں اور حریت نواز قیادت کی جدو جہد کےلئے ایک چیلنج ثابت ہوسکتا ہے۔موصولہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ ریاستی حکومت کو سیاسی مراقبہ کرنے کی ضرورت ہے کہ کہیں وہ اپنے ساجھے دار کے ہاتھوں سے موت کے کنویں کی طرف پہل قدمی تو نہیں کر رہی ہے۔بیان کے مطابق لہٰذا حکومت سازی سے زیادہ اس وقت مسئلہ کشمیر کے دائمی بقاءکی تحفظ کرنے کی اہم ضرورت ہے۔
بشیر احمد بابا چرارشریف فروٹ گرورس ایسوسی ایشن کاصدر منتخب
سرینگر// چرارشریف فروٹ گرورس ایسوسی ایشن کے نئے صدر ایک مرتبہ پھر حاجی بشیر احمد بابا منتخب ہوئے ہیں ۔اس سلسلے میں اتوار کو ووٹ ڈالے گئے جس میں فروٹ گرورس نے بھاری تعداد میں شرکت کی ۔ایسوسی ایشن بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی کسانوں اور فروٹ گرورس نے بشیر احمد بابا کے صدر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اُمیدظاہر کی کہ اُس کی سربراہی میں ایسوسی ایشن ترقی کرے گی ۔بشیر احمدبابا اس سے قبل تین بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔صدر منتخب ہونے کے بعدانہوں نے ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ کےلئے غلام نبی وانی کا نام پیش کیا ہے جس پر جنرل کونسل نے اتفاق کیا ۔ اس موقع پرنومنتخب صدر نے ریاستی وزیر اعلیٰ اور ہاٹیکلچر وزیر سے اپیل کی کہ چرارشریف منڈی میں 150 فروٹ گروورس کو جگہ فراہم کرنے کےلئے اقدمات کئے جائیں ۔
اسٹیمیٹ کمیٹی نے دیہی ترقی کاجائیزہ لیا
سرینگر// قانون ساز اسمبلی کی اسٹیمیٹ کمیٹی کا اجلاس رکن اسمبلی محمد اشرف میر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں محکمہ دیہی ترقی کے کام کاج کاجائیز ہ لیا گیا۔قانون ساز مبارک گُل، چودھری سکھنندن کمار، وقار رسول وانی،عبدالمجید پڈر، الطاف احمد وانی، آر ایس پٹھانیہ، یاور احمد میر اور جاوید احمد مرچل اجلاس میں موجود تھے۔کمیٹی نے متعلقہ حکام کو بلاک ڈیولپمنٹ افسران کی خالی پڑی اسامیوں کو فوری طور پُرکرنے کی ہدایت دی تا کہ ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی عمل آوری میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔کمشنر سیکریٹری محکمہ دیہی ترقی نے کمیٹی کو محکمہ کے کام کاج کے بارے میں تفصیل دینے کے علاوہ مختلف مرکزی اور ریاستی معاونت والی سکیموں پر جاری
عمل درآمد کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
بانڈی پورہ میں 12اگست کو لوک عدالت کا انعقاد ہوگا
بانڈی پورہ// ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بانڈی پورہ کے چیئرمین کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بانڈ ی پورہ میں 12اگست2017ءکو ایک خصوصی لوک عدالت کا انعقا د ہوگا جس میں سول،کریمنل اوربجلی تنازعات کے علاوہ التوا¿ میں پڑے دیگر معاملات افہام وتفہیم سے نمٹائے جائیں گے۔
لار گاندربل میں تحصیل آفس کا افتتاح
گاندر بل//وزیر برائے مال، امداد، باز آباد کاری و تعمیر نو عبدالرحمان ویری نے بدھ کو لار تحصیل آفس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔کمپلیکس کی تعمیر پر1.29 کروڑ روپے صرف کئے گئے ہیں۔اس موقعہ پر وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ریاست میں ترقی کے ایک نئی صُبح کا آغاز کرنے کے لئے وعدہ بند ہے۔انہوںنے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کا قیام ریاست میں تعمیر و ترقی کو فروغ دینے کے لئے اہم جُز ہے۔ وزیر نے محکمہ مال کے افسروں کو عوامی خدمات ضمانتی ایکٹ کے تحت اسناد اور دیگر دستاویزات بشمول درجہ فہرست سند، ڈپینڈنٹ سند، آمدن سند، فرد انتخاب، گرداوری دستاویز، مساوی دستاویز، جمع بندی دستاویز، انتقال پر دستخط، میرج سرٹیفکیٹ اور دیگر دستاویز کے اجراءکے قواعد و ضوابط پر من وعن عمل کرنے کے لئے کہا۔رُکن اسمبلی گاندر بل اشفاق جبار، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندر بل، ایس ایس پی گاندر بل، ایس ای تعمیرات عامہ گاندر بل اور محکمہ مال کے اعلیٰ افسران افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔