قصبہ شوپیاں میںدوسرے روز بھی ہرتال
شوپیان //شاہد ٹاک// جنوبی کشمیر کے قصبہ شوپیاں میں منگل کو دوسرے روز بھی مکمل ہرتال رہی تمام تر دُکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے تاہم قصبہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقع کی کویٔ اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ اتوار کی شام ضلع کے کنی پورہ علاقے میں پولیس گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سایٔکل سوار قاصد احمد کی موت واقع ہوئی اور دوسرا نوجوان زخمی ہوا ۔ قاصد کے گھر والے مانگ کر رہے کہ قصور واروں کے خلاف جلد از جلد کاروائی ہونی چاہئے ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی شوپیان شری رام امبارکرنے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوے کہا کہ اس معاملہ میں پولیس اسٹیشن شوپیان میںپہلے ہی کیس fir no 253/2017 درج کیا گیا ہے۔ ڈرایؤر اور رکھشک گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہیں اور تحقیقات جاری ہیجو بھی اس میں ملوث پایاجاے ٔگا اُس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
دراس کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع
سرینگر//دراس جو برفباری کی وجہ سے موسم سرما میں ملک کے دیگر حصوں سے الگ تھلگ رہتا ہے ،کو مقامی لوگوں کی سہولیت کے لئے ہیلی کاپٹر سبسڈی خدمات سے ملک کے ساتھ جوڑا گیا۔ پون ہنس ہیلی کاپٹر سروس کی دو اڑانوں سے مسافروں کو دراس سے سرینگر اورسرینگر سے دراس پہنچایا گیا۔ہیلی کاپٹر سروس کا اہتمام جموںوکشمیر سرکار نے کیا تھا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ صوبائی کمشنرکشمیر بصیر احمد خان نے لیہہ اور کرگل سمیت وادی کے دورافتادہ علاقوں کے لئے 22ستمبر سے سبسڈی کرایہ پر ہیلی کاپٹر خدمات کا آغاز کیا۔یہ سروس اتوار کے بغیر ہر روز چلے گی اور سرینگر میںٹی آر سی سرینگر کے خصوصی کائونٹر سے مسافر ٹکٹیں حاصل کرسکتے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں اے ڈی سی اور ایس ڈی ایم دفاتر میں بھی اس سروس کے لئے ٹکٹیں دستیاب ہیں۔
نعیم اخترکا اظہار تعزیت
سرینگر//تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے سابق پرنسپل ڈاکٹر معراج الدین منشی اور پلمونو لاجسٹ ڈاکٹر مظفر احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیر نے کہا ہے کہ ریاست کو ان دو ڈاکٹروں کے انتقال سے طبی شعبۂ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر نے غمزدہ کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔
محرم الحرام 1439
وادی میں مختلف مقامات عزاداری کے جلوس برآمد
سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے 5 محرم الحرام کو وادی کے اطراف و اکناف میں جلوس ہائے عزا کا سلسلہ جاری رہا۔ تنظیم کے مشتہر پروگرام کے تحت ضلع بڈگام میں ہانجک بمنہ سے جلوس برآمد کیا گیاجبکہ ضلع سرینگر میں گنڈ حسی بٹ ، گلشن باغ پازولپورہ، شالیمار ، لالبازار، عشائی باغ اور کاٹھہ میدان جڈی بل میں علم شریف کے جلوس نکالے گئے۔ ضلع بانڈی پورہ میں مدون ،مرتضیٰ آباد، اندرکوٹ سمبل سوناواری میں بھی جلوس ہائے عزا برآمد کئے گئے۔ عزاداری کے ان جلوسوں میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداراں نے شرکت کرکے شہدائے کربلا کو اپنی عقیدت کا خراج نذر کیا۔
امام حسین ؑ کی تعلیمات عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ: انصاری
سرینگر// انفارمیشن ٹیکنالوجی، تکنیکی تعلیم اور امور نوجوان و کھیل کود کے وزیر عمران رضا انصاری نے کہا ہے کہ کربلا کے شہداکی تعلیمات عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔وزیر موصوف میر گُنڈ پٹن میں ابو الفضل عباس امام باڑہ میں کربلا کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں منعقد کی گئی ایک تقریب پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔انصاری نے کہا کہ کربلا کا واقعہ تمام فہم رکھنے والے لوگوں کے لئے ایک سبق ہے کیونکہ سچائی ہمیشہ جھوٹ پر غالب ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایام حُسین ؑ نے کربلا میں شہادت پیش کر کے اپنے وقار ، سچائی اور انصاف کے تقاضوں کو اعلیٰ مقام عطا فرمایا۔وزیر نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ امام حُسینؑ کے دکھائے گئے راستہ پر چل کر اپنا مرتبہ بُلند کریں۔
مغوی شہری جنگل سمگلروں کے چنگل سے آزاد
نمائدہ عظمیٰ
بڈگام//ضلع بڈگام کے گوگجہ پتھری کرستوار کے رہنے والے بشیر احمد چھی چھی جسے جنگل سمگلروں نے اتوار کی شام کو اغوا کیا تھا کو بڈگام پولیس نے سنگر ونی کی جنگلوں نے بازیاب کرکے اہل خانہ کے حوالے کیا ہے ۔واضح رہے کہ بشیر احمدنے دوسرے گائوں کے ساتھ محکمہ جنگلات بڈگام کی ایک ٹیم کی ان جنگل سمگلروں کو دھر لینے میں مدد کی تھی جس میں جنگل چوروں کے تین گھوڑوں اور 19فٹ لکڑ ی کو محکمے نے ضبط کیا تھا۔ بڈگام پولیس نے اس سلسلے میںایک ٹیم تشکیل دی تھی جس نے سوموار دیر رات گئے اغوا شدہ بشیر احمد کو سنگر ونی کی جنگلوں سے بازیا ب کیا ۔ ڈی ایف او بڈگام غلام حسن رفیقی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انہوں نے بشیر کو واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کی جو کامیاب ہوئی۔ انکے بقول محکمہ نے ان ملوثین کی پہچان بھی پولیس کو فراہم کی ہے جنہوں نے بشیر کو اغوا کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ جنگل چوروں نے بشیر کو بہت مارا پیٹا ہے جس کی وجہ سے وہ کافی زخمی ہے ۔