ڈوڈہ کھلینی میں پُر اسرار آتشزدگی، میڈیکل سٹور خاکستر
محمد اسحٰق عارف
ڈوڈہ// کھلینی ڈوڈہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں دو دْکانیں اوراْن میں موجود لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر واقع کھلینی بازار میں دوائیوں کی ایک دکان سے جمعہ کے روز بعد دوپہر اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جنہوں اور دیکھتے ہی دیکھتے دو دکانیں اس کی لپیٹ میں آگئیں جس سے پورے کھلینی قصبہ میں افراتفری مچ گئی۔جب تک آگ بجھانے والے عملہ،مقامی لوگوں اور پولیس نے آگ پر قابو پایا دو دْکانیں اور اْن میں موجود لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا تاہم بروقت کاروائی سے آگ کو دیگر دْکانوں تک پھیلنے سے روک دیا گیا اور باقی بازار محفوظ رہا۔بتایا جاتا ہے کہ آگ شوکت علی ولد شمس الدین ساکنہ کھلینی کی دْکان سے نمودار ہوئی تاہم آگ لگنے کی وکہ تا حال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔پولیس نے معاملہ درک کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
کشتواڑ میں محکمہ سیاحت کی عمارت خستہ
کشتواڑ/ضلع کشتواڑ کے پوچھل میں لاکھوں روپے کی مالیت سے تعمیر شدہ محکمہ سیاحت کی عمارت نہایت ہی خستہ حالت میں ہے۔محکمہ کی نا قص کارکردگی کی وجہ سے علاقہ میں سیاحتی انفراسٹریکچر خستہ حالت میں ہے۔پوچھل گائوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کشتواڑ ٹورازم حُکام نے اس عمارت کی جانب گزشتہ کئی برسوں سے کوئی توجہ نہیں دی ہے ۔ان لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ دونوں عمارتیں جواریوں اور شرابیوں کا اڈا بن گئی ہیں۔ان لوگوں نے کہا ہے کہ اگر محکمہ نے ماحول دوستانہ ہٹس تعمیر کی ہیںتاہم اچھی تعمیر کی ہوئی عمارتوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ان لوگوں نے یہ بھی کہا ہے کہ محکمہ نے سیاحوں کے لئے اچھی عمارتیں تعمیر کی ہیں لیکن بد قسمتی سے ان کی دیکھ ریکھ نہیں کی جاتی ہے ،جس کی وجہ سے یہ عمارتیں خستہ ہو رہی ہیں۔ان لوگوں نے حُکام پر سرکاری جائیدادکو دیکھ ریکھ میں ناکام رہنے کالزام لگایا ہے جسکی زندہ مثال محکمہ سیاحت کی کشتواڑ کی عمارت، جو منشیات فروشوں کا ایک اڈہ بننے کے ساتھ ساتھ آوارہ جانوروں اورکتوں کی کمین گاہ بھی بن گئی ہے۔لوگوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ اس عمارت کی کھڑکیاں اور بجلی کی تاریں بھی لوٹ لی گئی ہیں۔لوگوں نے وزیر اعلیٰ سے اس سلسلہ میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس عمارت کو بچایا جا سکے۔
عسر میں عوامی شکایت ازالہ کیمپ کا انعقاد
ڈوڈہ//محکمہ دیہی ترقی اور دیگر محکموں کے تعاون سے اینٹی کورپشن جموں کشمیر ضلعی یونٹ ڈوڈہ کی طرف سے سب ڈویژن عسر میں ایک عوامی شکایت ازالہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ دیہی ترقی،آنگن واڑی ،محکمہ بجلی اور متعدد دیگر محکموں کے آفیسران اسر اہلکاران کے علاوہ عام لوگوں کی اچھی خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر موجود لوگوں نے موجود آفیسران اور اہلکاران کے سامنے اپنے مسائل اجاگر کئے اور کچھ مطالبات اْن کے سامنے رکھے جن میں سے بعض کا موقع پر ہی ازالہ کیا گیا جب کہ کچھ کے متعلق حاضرین کو یقین دلایا گیا کہ اْن کا ازالہ بھی جلد کیا جائے گا۔اس موقع پر اینٹی کورپشن کے ضلع صدر سوامی راج بھگت نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے مسلسل شکایت موصول ہونے کے بعد اْنہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیویلپمنٹ ڈوڈہ سے عسّر میں عوامی شکایت ازالہ کیمپ کا انعقاد کرنے کی گذارش کی گئی تھی تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل کا ازالہ اْن کے گھروں کی دہلیز پہ کیا جائے۔ مقامی لوگوں نے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ غریب اور پسماندہ لوگوں کی آواز کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے لئے جو مہم اینٹی کورپشن ڈوڈہ نے شروع کی ہے وہ قابل ستائش ہے اور اس سے عوام کو بھر پور فائدہ پہنچ رہا ہے۔اْنہوں نے اس سلسلہ کو وسعت دے کر ہر علاقہ میں اسی قسم کے شکایت ازالہ کیمپوں کے انعقاد کی ضرودت پر زور دیا۔
بھدرواہ کو اضافی ضلع کے حکم پربی بی سی کاخوشی کا اظہار
بھدرواہ//بھدرواہ۔بھلیسہ چھرالہ کے عوام نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے بھدرواہ اضافی ضلع کے لئے علاقوں کا حُکم جاری کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ اضافی ضلع میں سب ڈویژن بھدرواہ، سب ڈویژن گندوہ کوشامل کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میںمنعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بی بی سی کے صدر حفیظ وانی نے کہا کہ ایسا پی ڈی پی کے جنرل سیکرٹری شیخ محبوب اقبال و پارٹی کے دیگر کارکنوں کی کی کاوشوںسے ممکن ہوا ہے،جنھوں نے بھدرواہ کے عوام کا یہ دیرینہ خواب پوررا کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھدرواہ کے عوام کو ایک بیش قیمتی تحٖفہ دیا ہے۔انہوں نے بھدرواہ سب ڈویژن کو اضافی ضلع کا درجہ دینے کی بھی سراہنا کی۔انہون نے محبوب اقبال کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسمبلی انتخابات کے دوران ہی یہ یقین دہانی کی تھی کہ بھدرواہ کو اضافی ضلع کا درجہ دلایا جائے گا۔ محبوب اقبال نے اپنے خطاب میں بھدرواہ کے عوام بالخصوص پی ڈی پی کارکنوں کو مبارک باد دی ہے۔اور کہا ہے کہ کارکنوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اے ڈی سی بھدرواہ پورے حلقہ کے علاقہ کیلئے کام کریں گے۔
کشتواڑ میں دیوالی کے انتظامات کا جائزہ
کشتواڑ/ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا کی قیادت میں ضلع افسروں ،بیوپار منڈل اور سناتن دھرم سبھا کے نمائندوں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دیوالی کا تہوار منانے کے لئے کئے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔روشنی کے تہوار کو خوش اسلوبی سے منانے کے لئے کئے جا ریے انتظامات پر گفت و شنید کی گئی ۔میٹنگ میں پٹاخوں کی بکری کے سلسلہ میں نصب کئے جا رہے سٹالوں ، سیکورٹی، امن و قانون ،ٹریفک کی نقل و حرکت ،پانی کی سپلائی، صحت و صفائی،اشیائے خوردنی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ،۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ فوڈ سیفٹی، مونسپلٹی ،لیگل میٹرولاجی، او مقامی انتظامیہ پر نظر گذر رکھے کے لئے ایک جوائنٹ ٹیم تشکیل دی جائے گی۔میٹنگ میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کشوری لعل شرما ، سی پی او یاصر بلوان، ایگزیکٹو انجیئنر پی ایچ ای ،ای ایم اینڈ آر ای ، سی ایم او ، ای او میونسپل کمیٹی، اے ڈی فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ، اے آر ٹی او ،بی ڈی او کے علاوہ صدر بیوپار منڈل نے بھی شرکت کی۔میٹنگ میں صحت و صفائی کو یقینی بنناے کی ہدایت دی گئی۔