این آئی اے محبوسین کی ریمانڈ میں اضافہ
فرنٹ (آر ) اور فریڈم پارٹی کا شدید رد عمل
سرینگر//فریڈم پارٹی نے شبیر احمد شاہ سمیت دیگر قائدین کی ریمانڈ میںاضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت ان کی ریمانڈ میں اضافہ کرکے ان کی مدت قید کو طول دیا جارہا ہے ۔ترجمان کے بیان کے مطابق شبیر احمد شاہ کو انفورسمنٹ ڈاریکٹوریٹ نے ایک پرانے کیس میں گرفتار کیا ۔انھوں نے کہا کہ اس کیس کو از سر نو کھولنے کا مقصد اس کے سوا کچھ نہیں کہ انہیں تحریک آزادی میں قائدانہ کرادار ادا کرنے سے روکا جائے۔ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کیس کو عدالت نے بند کرکے اس میں ملوث سبھی لوگوں کو باعزت بری کردیا تھا ۔؎ترجمان نے قائدین اور حریت اراکین کوNIAاورایفورسمنٹ ڈاریکٹوریٹ کے ذریعہ کردار کشی اور میڈیا ٹرائل کو انتہائی افسوسناک اور انتقام گیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ قائدین کو جیلوں میں بھی جرائم پیشہ اورمتعصب حکام کی جانب سے ناروا سلوک کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ت
فورسز پر عائد الزامات بے بنیاد
ڈی جی سی آر پی ایف
عارف بلوچ
ڈورو//سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل ایس این شری واستو نے گیسو تراشی میں فورسز پر عائد الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ فورسزاہلکار لوگوں کے تحفظ کے لئے کام کرتے ہیں ۔دائریکتر جنرل جواہر ٹنل پر ایک تقریب کے بعدپر نامہ نگاروں سے بات چیت کررہے تھے۔یہ تقریب سی آر پی ایف کے 24ویںبٹالین کی جانب سے منعقد ہوئی جس میں ڈی جی سی آر پی ایف ایس این شری واستو مہمان خصوصی رہے جبکہ آئی جی سی آر پی ایف اُن کے ہمراہ تھے ۔اس موقعہ پر انہوں نے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بر ہان وانی کی ہلاکت کے بعد وادی میں سرگرم جنگجودباﺅ میں آگئے اور یہی وجہ ہے کہ حالیہ مہینوں میں اُن کے اعلیٰ کمانڈر مارے گئے ۔اُنہوں نے سی آر پی ایف کوملک کی حفاظت میں ایک اہم فورس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فورس کے جوان پُر خطر جگہوں و بلند پہاڑیوں پر دن رات ڈیوٹی دے رہے ہیں جس کے لئے یہ فورس مبارکباد کی مستحق ہے ۔
شیخ العالم ریسرچ یونیورسٹی کا خواب عنقریب شرمندہ ¿ تعبیر ہوگا:حامی
سرینگر//کاروان اسلامی کے امیر مولانا غلام رسول حامی نے علمدار کشمیر حضرت شیخ العالمؒ کے سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے کہا ہے کہ علمدار کشمیرؒ نے جس دور میں ریاست کے اطراف و اکناف میںدینی خدمات کو انجام دیکر انسانیت کے پیغام کو اجاگر کیا وہ انتہائی کٹھن تھااوریہ اُسی کا نتیجہ ہے کہ آج بھی ان کے آستانہ عالیہ پرعقیدتمند وں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔مولانا حامی چمر نور آباد اور بنہامہ گاندربل میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کاروانِ اسلامی نے اپنے اسلاف بالخصوص حضرت شیخ العالمؒ کے پیغام کو مزید وسعت دینے کے لئے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے جس کے تحت پوری ریاست کے اندر درسگاہوں، دارالعلوموںاور اسکولوں کے قیام کے ساتھ ساتھ شیخ العالم ریسرچ یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے بھی کوشش کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کا مسودہ ریاستی اسمبلی سے بھی منظور ہو چکا ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہ خواب شرمندہ¿ تعبیر ہوگا۔
اُستاد کی ہلاکت قابل مذمت:مجلس عمل
سرینگر// عوامی مجلس عمل کے ترجمان نے ووٹھ شوپیاں میں ایک سکول ماسٹر اعجاز احمد لون کی بہیمانہ اور پر اسرار ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی جانوں کا زیاں جس شکل میں بھی ہو ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔
سنیچر کو حریت(گ)کا اجلاس
سرینگر//حریت (گ) ترجمان نے کہا کہ حریت چیئرمین سید علی گیلانی نے 21اکتوبر یعنی سنیچر کو صبح 10بجے حریت کانفرنس کی مجلس شوریٰ کا ایک اجلاس طلب کیا ہے، جس میں تمام اراکین شوریٰ سے شمولیت کیلئے کہا گیا ہے۔بیان کے مطابق اجلاس میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی غوروخوض ہوگا اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ اجلاس حریت چیئرمین کی رہائش گاہ رحمت آباد حیدرپورہ میں منعقد ہوگا۔
جمعہ کو چرارشریف میں میرواعظ کا خطاب
سرینگر//متحدہ مجلس علماءکے ترجمان کے مطابق میرواعظ عمر فاروق 20 اکتوبریعنی جمعتہ المبارک کوآستان عالیہ چرارشریف میں نماز جمعہ سے قبل اپنے وعظ و تبلیغ کے دورانحضرت شیخ العالم شیخ نور الدین نورانیؒ کی تاریخ ساز اور گرانقدر دینی و اصلاحی خدمات کو خراج عقیدت ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اصلاح معاشرہ اور موجودہ تکلیف دہ صورتحال پر بھی اظہار خیال کریں گے۔
سابق سرپنچ کی ہلاکت غیر انسانی فعل: این سی
سرینگر//نیشنل کانفرنس نے شوپیان میں سابق سرپنچ کی ہلاکت اور اُس کے مکان کو نذرِ آتش کرنے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہذب اقوام میں ایسے واقعات کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ آغا سید روح اللہ نے اس ہلاکت کو ایک غیر انسانی حرکت قرار دیتے ہوئے مرحوم کے سوگواران کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔