سرینگر//انتظامیہ نے2انچارج چیف انجینئروں سمیت4اعلیٰ انجینئروں کے تبادلے و تقرریاں عمل میں لائیں۔محکمہ بجلی کے پرنسپل سیکریٹری نتیشور کمار کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق انتظامی محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر انچارج چیف انجینئر سنیل کمار کی مزید تقرری جموں کشمیر پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے منیجگ ڈائریکٹر کے ماتحت ہوگی جبکہ انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئرحشمت یوسف قاضی، جن کے پاس جے کے پی ٹی سی ایل کشمیر (ٹرانسمیشن) کے انچارج چیف انجینئر کا اضافی قلمدان بھی تھا، کو تبدیل کرکے جے کے پی ٹی سی ایل سرکل فسٹ سرینگر میں دستیاب عہدے پر انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر تعینات کیا گیا۔ حشمت یوسف قاضی تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ جے کے پی ٹی سی ایل کشمیر (ٹرانسمیشن) کے انچارج چیف انجینئر کا اضافی قلمدان بھی سنبھالیںگے۔ انتظامی محکمہ میں اپنی تعیناتی کے منتظر انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر محمد یوسف بابا کو تبدیل کرکے انکی مزید تقرری کیلئے جموں کشمیر پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے ماتحت رکھی گئی ہے۔ انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر کارپوریٹ آفس جموں کشمیر پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کو تبدیل کرکے انچارج سپر انٹنڈنٹ انجینئر’جے ای آر سی‘‘ تعینات کیا گیا۔ اس دوران محکموں کے سربران کی’کامن پول میں شامل‘‘ اسامیوں کی ترقیوں کو پُر کرنے کیلئے انتظامی افسران کو تفاصیل روانہ کرنے کیلئے مطلع کیا گیا ہے۔عمومی انتظامی محکمہ کے ڈپٹی سیکریٹری شعیب محمد نائیکو نے کہا ہے کہ محکموں کے سربراہاں کیلئے ’’کامن پول اسامیوں‘‘ کو رہنما خطوط کے تحت پُر کرنے کیلئے جاری سرکاری احکامات کے تحت ایسے افسراںآئی ائے ایس،آئی پی ایس،آئی ایف ایس،کے ایس ایس،اکاونٹس سروس(گزیٹیڈ) اور جموں کشمیر اککانمکس اینڈ سٹیٹکس(گزیٹیڈ) میں شامل نہیں ہونے چاہیں اور انہوں نے تنخواہ سکیل13میں5سال مکمل کئے ہوں۔