محکمہ پی ایچ ای کیخلاف نوگام ماور میں احتجاج

Kashmir Uzma News Desk
3 Min Read
کپوارہ//نوگام ماور علاقہ میں جمعرات کو اس وقت عجیب صورتحال پیدا ہوگئی جب مقامی لوگو ں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی پر محکمہ آ ب رسانی کے آفسیر کو دعوت دیکر وہا ں ایک مکان میں یر غمال بنا دیا ۔چک سنزی پورہ ،لاوسہ ،ریشواری ،درنگسو،پنگرو،آڈورہ اور وار پورہ کے لوگ جمعرات کو پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف سنزی پورہ میں جمع ہوئے اور وہاں سڑک پر دھرنا دیکر محکمہ آب رسانی کے خلاف سخت احتجاج کیا ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ گزشتہ کئی مہینو ں سے پینے کے صاف پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہا ہے۔ مقامی لوگو ں کا کہنا ہے نوگام سنزی پورہ اور درنگسو پنگرو واٹر سپلائی اسکیمیں کئی مہینو ں سے بے کار پڑی ہیں لیکن متعلقہ محکمہ نے آ ج تک لوگو ں کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کے نتیجے میں گرمیو ں کے ان ایام میں یہا ں کی کثیر آ بادی پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں اور یہا ں کی خواتین کو دور جاکر ندی نالو ں سے ناصاف پانی حاصل کرنے کے لئے مجبور ہیں ۔احتجاج میں شامل لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے یہ معاملہ کئی بار متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام کی نو ٹس میں لایالیکن تاحال لو گو ں کو پانی فراہم کر نے کے لئے کو بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔لوگو ں کے اصرار پر جب محکمہ آ ب رسانی کے جو نیئر انجینئر نے وہاں پہنچ کر صورت حال جاننا چاہی تو احتجاج میں شامل لوگو ں نے انہیں ایک مکان میں پہنچاکر غمال بنا دیا اور محکمہ کے خلا ف نعرہ بازی کی ۔بتا یا جاتا ہے کہ لوگو ں نے متعلقہ جونیئر انجینئر کو قریب5گھنٹوں تک وہا ں پر ہی یر غمال بنا دیا جس کے بعد مقامی ممبر اسمبلی انجینئر رشید کا پرسنل سیکر ٹری سنزی پورہ پہنچ گیا اور لوگو ں کو یقین دلایا کہ وہ ذاتی مداخلت کر کے لوگو ں کو پینے کا فراہم کر نے کی کوش کریں گے جس کے بعد لوگو ں نے اس کی یقین دہانی پر جو نئر انجینئر کو رہا کیا اور پر امن طور منتشر ہوئے ۔انہو ں نے دھمکی دی کہ اگر 4روز کے اندر اندر انہیں پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کیا گیا تو وہ سڑکو ں پر آ کر زور دار احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *