ریاسی //اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر ریاسی راجیش گپتا نے جمعہ کو پونی سے رینسو روٹ تک وسیع چیکنگ مہم شروع کی۔معائنہ کے دوران راجیش گپتا نے مسافروں سے کرایہ وصول کرنے کے بارے میں دریافت کیا اور عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی تاکہ ان کے متعلقہ علاقوں میں نقل و حمل سے متعلق مسائل کو حل کیا جا سکے۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ موٹر وہیکل ایکٹ کے اصولوں کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گئی ۔وسیع چیکنگ کے دوران ٹیم نے 14500 روپے جرمانہ وصول کیا۔اے آر ٹی او نے ڈرائیوروں کو موٹر وہیکل ایکٹ کے اصولوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ ان کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دوسروں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔