سرینگر//محکمہ ناپ تول کی ایک ٹیم نے ڈپٹی کنٹرولر،کشمیرکی قیادت میں حیدرپورہ میں ایک میسرزکے سی آٹومارٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کامعائنہ کیااور اس دوران اس ورکشاپ میں فروخت کیلئے موجود سپیر پارٹس کی لیبلوں کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران پایا گیاکہ پونے کی ہینکل اٰڈہیسیوٹیکنا لوجیزانڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈبہ بند امپورٹڈ سامان کی لیبل محکمہ ناپ تول کے ضوابط رول2011کے مطابق نہیں ہیں۔لیبل پر لکھی گئی قیمت،تاریخ تیاری،وزن وغیرہ باریک حروف میں تھے جو بڑادکھانے والے شیشے کے بغیر پڑھی ہی نہیں جاسکتی تھی۔موقعہ پر ہی ٹیم نے نمونے اُٹھائے اور پونے میںامپورٹرکو قانونی نوٹس روانہ کی گئی۔امپورٹر نے غلطی کااعتراف کرکے آئندہ اس کاخیال رکھنے کا یقین دلایا۔اس خطا کیلئے ڈپٹی کنٹرولر نے امپورٹر کو50ہزارروپیہ کا جرمانہ عائد کیا۔