سرینگر//محکمہ لائبیریریز اورریسرچ جموںوکشمیر نے پرگتی میدان نئی دہلی میں پہلی دفعہ عالمی بُک تک رسائی کی ہے ۔انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر پرکاش جاویڈکر نے کُتب میلے کا افتتاح کیا۔جہاں مختلف زبانوں کی 2500کُتب کی نمائش کی گئی ہے۔اس موقعہ پر محکمہ لائبریریز جے اینڈ کی طرف سے کئی نایاب اورانمول کُتب کونمائش کے لئے پیش کیا گیا ۔جن میں سنسکرت ،فارسی ،کشمیری اوراردو زبانوں کی کتابیں شامل ہیں۔