سرینگر//صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر کی ویب سائٹ www.dhskashmir.orgکا برزلہ میں افتتاح کیا ۔ اس موقعہ پر ناظم صحت ڈاکٹر سلیم الرحمان بھی موجود تھے۔ویب سائٹ کا افتتاح کرنے وزیر کو محکمہ کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی گئی اور کہا گیا ہے کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے سے لوگوں کو محکمہ کی خدمات سے متعلق آسانی سے جانکاری دستیاب ہوگی۔علاوہ ازیں انہیں محکمہ کی حصولیابیوں کے بارے میں بھی جانکاری مل سکے گی۔ اس موقعہ پر محکمہ صحت کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔