بارہمولہ//بارہمولہ میں محکمہ جنگلات میں کام کررہے ایک کیجول لیبر دوران ڈیوٹی پہاڑی سے گر کر شدید زخمی ہوا جس کے بعد مذکورہ ملازم کو سرینگر منتقل کیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ لطیف احمدلون ولد محمد سبحان لون ساکنہ میر ہر شیری بارہمولہ منگل کی شام کو ڈیوٹی پر گیا تھا ۔اس دوران وہ کمپارٹمنٹ نمبر 71/2 ایس رینج جہلم ویلی ڈیوثرن بارہمولہ میں ایک پہاڑی سے گرنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو اجس سے فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے ضلع اسپتال بارہمولہ پہنچایا گیا ۔جہاں ڈاکٹروں نے اُسے سرینگر کے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا۔بعد میں وہ کوما میں چلا گیا اور اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیاہے ۔ مذکورہ ملازم کی حالت نازک بتائی جاری ہے ۔