اوڑی //اوڈی میں محکمہ تعلیم نے ایک غیر حاضر استاد کی تنخواہ واگذار کردی۔سب ڈویثرنل مجسٹریٹ اوڑی نے سنیچر کو بونیار اوڑی کے مختلف سرکاری سکولوں کا اچانک معائنہ کیا جس دوران بونیارپرائمری سکول کا ریکاڈ چیک کرنے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ سکول کا ایک استاد گزشتہ ایک سال سے غیر حاضر ہے لیکن محکمہ تعلیم کی طرف سے اسکی باضابطہ طور پرتنخوا ہ واگذار کی جاتی رہی ہے۔اسکے علاوہ سکول کے مزید 3 استاتذہ گزشتہ تین ماہ سے غیر حاضر ہیں۔ایس ڈی ایم نے گورنمٹ پرائمری سکول پہلی پورہ کا بھی معائنہ کیا جہاں پر 31 ملازموں میں صرف 7حاضر تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایس ڈی ایم نے ان سکولوں کا تمام ریکارڈ ضبط کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ایس ڈی ایم اوڑی ڈی ساگر دتترے نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ان کے معائنہ کے دوران اکثر سکولی ملازم لمبے عرصے سے غیر حاضر پائے گئے ہیں اور اس معاملے کے حوالے سے میں نے چیف ایجوکیشن آفسر بارہمولہ سے بھی بات کی اور غیر حاضر ملازموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہو ں نے بتایا کہ وہ ایک سال سے غیر حاضر ملازم کی تنخواہ وگذار کرنے کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔