رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن طارق حُسین گنائی نے کسانوں کے ایک گروپ کو دورے پر وانہ کیا۔ اس دورے کا اہتمام ایم آئی ڈی ا یچ اور اے ٹی ایم اے نے ضلع کے کسانوں کو تربیت فراہم کرنیکے لئے کیا تھا ،دورے کے تحت ضلع کے26کسانوں کو چھ روزہ ایکسپوجر کم تربیت کے لئے ہماچل پردیش روانہ کیا گیا ۔اس موقعہ پر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر رام بن گورویندر جیت سنگھ اور اے سی آر وویک پوری بھی موجود تھے۔محکمہ باغبانی کی جانب سے منعقد کئے گئے اس دورے کے دوران کسانوںکو ہماچل پردیش کے نماور باغبانی اداروں کو دیکھنے کا موقعہ ملے گا۔دورے کے دوران باغبانی شعبہ میں ان کسانوں کو سائنسی اور جدید ٹیکنالوجی کی جانکاری حاصل کرنے پر روجہ مرکوز رہے گی۔اس موقعہ پر ڈی سی نے اپنے خطاب میںکسانوں پر اسیے دوروں سے فاعدہ اُٹھانے کی تلقین کی ،انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام کسانوں کو فائدہ دلانے اور انہیں کاشتکاری کے جدید طریقوں کی جانکاری کے لئے منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔چیف ہارٹیکلچر افسر رام بن مُکیش، ایچ ڈی اوز و دیگر اہلکاروں کے علاوہ کسانوں کی ایک خاص تعداد بھی اس موقعہ پر موجود تھی۔