سرینگر //لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک کو پولیس نے بدھ کی صبح گھر سے گرفتار کیا۔شوکت احمد بخشی اور بشیر احمد کشمیری کو بھی حراست میں لیا گیا۔تینوں کو احتیاطاً کوٹھی باغ تھانے میں رکھا گیا۔فرنٹ کے بشیر احمد راتھر(بویا) ، مشتاق احمد وانی، فیاض احمد میر، غلام محمد صوفی، رئیس احمد صوفی، محمد یوسف، مشتاق احمد گورسا، قیصر احمد بھی پولیس کی تحویل میں ہیں۔ادھرانجینئر ہلال احمدوارکوپولیس نے بدھ کی صبح خانہ نظربندکردیا۔حریت(گ)چیئرمین سید علی گیلانی بدستور خانہ نظر بند ہیںجبکہ تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی، حریت(گ) جنرل سیکریٹری حاجی غلام نبی سمجھی ،لبریشن فرنٹ (ح) کے چیئرمین جاوید احمد میر،محمد اشرف لایااورتحریک مزاحمت کے بلال صدیقی کو پہلے ہی خانہ نظر بند رکھا گیا تھا۔ حریت(گ) ترجمان غلام احمد گلزار، اسلامک پولیٹکل پارٹی چیئرمین محمد یوسف نقاش ،سید امتیاز حیدر، محمد یاسین عطائی، اشفاق احمد خان، محمد یوسف گنائی گاندربل، محمد مقبول گنائی باترگام، بشیر احمد چھون، حاجی غلام حسن بٹ ناگام ، ماسٹر علی محمد ڈار حاجن، غلام احمد پرے حاجن، صوفی غلام محمد گاندربل، فاروق احمد شاہ کولگام، غلام رسول کار چاڈورہ، شکیل احمد حیات پورہ، فیاض احمد ایتو حیات پورہ، محمد سلطان بنگرو سویہ بگ، غازی بابا اور شکیل احمد بٹ کو 11 اگست کو گرفتار کر کے مہاراج گنج تھانے سے سنٹرل جیل منتقل کیا گیا۔