سرینگر// لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک علیل ہوگئے ہیں اور اُنہیں صورہ ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ ملک کے جسم سے پیشاب کے بجائے خون کا اخراج ہورہا تھااور شدید درد محسوس ہونے کے بعد انہیںصورہ میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا گیا ۔معروف یورولاجسٹ ڈاکٹر سلیم وانی اور ماہرامراض قلب ڈاکٹر نثار نے انکا ملا حظ کیا۔ ان کی پیشاب کی نالی میں ایک bloodclotہونے کی تصدیق ہوئی اور انہیں فوری طور پر آپریشن تھیٹر لے جاکر اُن کو r cathetaلگادیا گیا اور جمع شدہ خون کو اور پیشاب کو خارج کیا جارہاہے۔ملک کو 6فروری2018کے روز گرفتار کیا گیا تھا ۔جس کے بعد انہیں سری نگر سینٹرل جیل منتقل کیا گیا تھا۔