سرینگر//کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچررس فیڈریشن نے فیڈریشن کے صدر محمد یٰسین خان کی مسلسل نظر بندی پر تشویش کا اظہار کیا اور لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ محمد یاسین خان کو کسی تاخیر کے بغیر رہا کیا جائے۔اس سلسلے میں فیڈریشن نے ایک قراردادپاس کی۔موصولہ بیان کے مطابق فیڈریشن صدر کی طبیعت آگرہ جیل میںخراب ہوچکی ہے جس کی وجہ سے اُن کے اہل خانہ پریشان ہیں۔بیان کے مطابق فیڈریشن کی کی مجلس عاملہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وادی کے سبھی ذمہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام شرکاء نے مختلف تجارتی پہلوئوں پر سیر حاصل بحث کی اور آخر پر اسی نتیجے پر پہنچی کہ انتظامیہ تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلئے کوشش جاری رکھے گی۔