سری نگر// 14 ماہ کی طویل نظر بندی سے رہائی پانے والی پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنی جماعت کے لیڈران اور کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے بدھ کو سری نگر کے گپکار روڑ پر واقع اپنی رہائش پر جموں و کشمیر کے مختلف حصوں سے آنے والے سینکڑوں پارٹی لیڈران و کارکنوں سے ملاقات کی۔
محبوبہ مفتی کے میڈیا ایڈوائزر سید سہیل بخاری نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ پی ڈی پی لیڈران بہت خوش ہیں کہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو رہا کیا گیا ہے۔